|
رسول بخش بروہی قتل کیس، مرکزی ملزمان کی ضمانت پر رہائی

25-12-07, 12:43 PM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد افضل سومرو نے ایک شخص کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار چوہدری محمد اسلم، عرفان علی بہادراور سید صفدر علی شاہ کو 5,5 لاکھ روپے کی ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ملزمان کی جانب سے ممتاز قانون داں عامر منصور قریشی ایڈووکیٹ نے یہ موقف اختیار کیا کہ 12 جولائی 2006 کو پولیس مقابلہ میں ایک شخص کو مارا اور کہا کہ وہ معشوق بروہی ہے جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ وہ رسول بخش بروہی ہے، انکوائری ہوئی تو پتہ چلا کہ جھوٹا مقابلہ تھا، بعد ازاں دوبارہ انکوائری ہوئی اور مقابلہ سچا ثابت ہوا، پولیس نے 3 دسمبر کو قتل کا چالان جمع کر دیا، رسول بخش کی بیوی نے تھانہ سکرنڈ میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے شوہر کو 10جولائی کو بس سے اتار کر جھوٹے پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے، کیس کا کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے۔ صدیق پاندھی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا نواب شاہ کی عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔دریں اثناء ایس پی چوہدری اسلم‘ ڈی ایس پی عرفان بہادر اور انسپکٹر صفدرشاہ کو پیر کو رات گئے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ رہائی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی۔ مقدمے میں ملوث اے ایس پی عمرشاہد مفرور ہیں جبکہ دیگر ملزم اہلکار ابھی بھی قید میں ہیں۔ تینوں رہا ہونے والے پولیس افسران کو تقریباً ڈیڑھ سال قبل گرفتارکیا گیا تھا اور ان دنوں وہ کراچی سینٹرل جیل میں قید تھے جبکہ گرفتاری سے قبل چوہدری اسلم اور عرفان بہادر لیاری ٹاسک فورس جبکہ صفدرشاہ شیرشاہ تھانہ میں ایس ایچ او کی حیثیت سے تعینات تھے۔ تینوں ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس محمد افضل سومرو کے حکم پر رہا کیاگیا جبکہ ایک ہفتہ قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکرنڈ ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی اس وقت ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ناصرالحسن‘ ایس ایچ او کلری بہاء الدین بابر‘ لیاری ٹاسک فورس کے انسپکٹر سرور کمانڈو اور ان کے دیگر ساتھی ہنوز جیل میں ہیں جبکہ اے ایس پی عمرشاہد حامد مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق اصل ڈاکو معشوق بروہی کو گذشتہ دنوں حب بلوچستان میں ایک پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|