واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


رمضان کے پہلے ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:06 AM   #1
رمضان کے پہلے ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-08-11, 03:06 AM

اسلام آباد (اے پی پی، ثناءنیوز) رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا حساس اعشاریوں میں افراط زر کی شرح 14.80 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جس سے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ادھر قیمتوں کی نگرانی کےلئے قائم کردہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ غذائی افراط زر میں اضافہ کی وجہ سے عالمی رجحانات اور طلب و رسد کی وجہ سے ہے جو قومی اداروں کے اختیار سے باہر ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہو ا۔ ان میں پیاز، کیلا، ٹماٹر، چکن، مٹی کا تیل، پٹرول، گوشت، چینی، گڑ، چاول، بناسمتی ٹوٹا، چاول ایری سکس، آلو، تیل سرسوں، ایندھن، انڈے اور ویجیٹیبل بھی شامل ہیں۔ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی زیر صدارت ہوا جس میں چاروں صوبوں، تجارت، صنعت، منصوبہ بندی و ترقیات، ایف بی آر، مسابقتی کمیشن اور اسلام آباد انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاءکی قیمتوں کے رجحان اور ان میں استحکام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل جولائی کے دوران غذائی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ عارضی عوامل کی بناءپر ہے۔ گندم، آٹے، چاول، دالوں، گوشت، دودھ، گھی، خوردنی تیل اور سرخ مرچ کا ایس پی آئی میں 40 فیصد حصہ ہے۔ جولائی 2010ءسے جولائی 2011ءکے دوران ایس پی آئی میں 16.5 فیصد اضافہ میں ان اشیاءکا حصہ 7.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چینی 61، گندم 55، خام تیل 54، پام آئل 35، سویابین آئل 47.7، چاول 27.8 اور چائے 8.8 فیصد مہنی ہوئی۔ کمیٹی نے 20 اشیاءکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطہ کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں گندم، آٹے، مرغی، پیاز اور لہسن کی قیمتیں کم ہیں۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی بہتر فراہمی اور قیمتوں کی نگرانی کیلئے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 128
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:19 AM   #2
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

24 کا تو ریکارڈ سامنے آیا ہے اور کتنی چیزیں کہاں‌تک پہنچ گئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, پہلے, پاکستان, وقار, قائم, مہنگائی, ملک, منصوبہ, متاثر, مطابق, المبارک, انتظامیہ, اسلام, بھارت, بی, حصہ, دیکھا, ریکارڈ, رمضان, طلب, عالمی, عارضی, غریب, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میکسیکو میں بد ترین لینڈ سلائیڈنگ ،سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ، دس لاشیں نکال لی گئیں جاویداسد خبریں 4 29-09-10 08:17 PM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے احمدنواز شعر و شاعری 23 12-11-09 03:14 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے aliali شعر و شاعری 5 05-12-07 02:22 PM
بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ :…انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger