|
روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا ضروری نہیں ہے:نئی ریسرچ

14-04-08, 03:55 PM
روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا ضروری نہیں ہے:نئی ریسرچ
واشنگٹن ...voa news report...........یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے ماہرین نے صحت کے حوالےسے ایک ایسے مشورے کو جس کی اکثر تاکید کی جاتی ہے، محض ایک روایت کہہ کر اسے غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔
برس ہا برس سے ہماری مائیں اور ڈاکٹرز بتاتے آئے ہیں کہ روزانہ بہت سا پانی پینا چاہیئے۔اکثر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
اس اصول سے سب ہی واقف ہیں، لیکن درحقیقت اس کی کوئی واضح بنیاد نہیں۔ یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے ماہرین نے آٹھ گلاس پانی روزانہ کی تھیوری کی اصل حقیقیت جاننے کے لیے پچھلے تیس سالوں کے تحقیقی مواد کو چھانا لیکن اس کا کوئی حتمی جواب نہیں ملا۔
یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے ڈاکٹر سٹنلے گولڈ فرب اس نئی تحقیق کے سینئیر مصنف ہیں۔ ان کے مطابق یہ سمجھنا آسان ہے کہ بڑی مقدار میں پانی پینے کے خیال کی شروعات کہاں سے ہوئیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پانی زندگی کے لیے ضروری ہے تو ممکن ہے کہ لوگوں نے سوچا ہو کہ معمول کے مطابق پانی پینے سے اگر صحت اچھی رہ سکتی ہے تو اس کے زیادہ استعمال سے مزید بہتر ہوجائے گی۔
ڈاکٹر گولڈ فرب اور ان کے ساتھیوں نے پانی کی زیادہ مقدار پینے کے حق میں دیئے جانے والے پانچ اہم دلائل کا جائزہ لیا۔ پہلا یہ کہ پانی کی زیادہ مقدار گردوں سے تیزابی مادوں کے اخراج میں مدد دیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی تحقیق سے بھی اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسرا دعویٰ یہ کہ جسم کے اعضا زیادہ پانی کی موجودگی میں بہتر کام کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جسم میں پانی کے ٹہرنے کا دارومدار پینے کی رفتار پر ہے۔ جلد جلد پانی پینے کی بجائے آہستہ آہستہ گھونٹ بھرنے سے پانی جسم میں زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے۔
ڈا ئٹنگ کرنے والوں کو اکثر مشورہ دیا جاتا ہےکہ زیادہ پانی پینے سے بھوک میں کمی ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر گولڈ فرب کہتے ہیں کہ اس بارے میں بھی دو متضاد آرا ہیں۔
زیادہ پانی پینے کے حق میں دو اور دعوؤں کوبھی، یعنی زیادہ پانی جلد کی رنگت کو بہتر بناتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے سرکے درد کو روکنے میں مدد ملتی ہے، ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتنی مقدار میں پانی پینا مناسب ہے؟ ماہرین کا جواب ہے کہ کسی بھی قسم کے مائع کے گیارہ گلاس خواتین کے لیے جبکہ مردوں کے لیے پندرہ گلاس کافی ہیں۔ لیکن اس مقدار میں وہ مائع اورٹھوس غذا بھی شامل ہے جو ہم کھاتے ہیں۔
ڈاکٹرگولڈ فرب کہتے ہیں کہ ہمیں صرف اتنا پانی پینا چاہیے جتنی ہمارے جسم کو ضرورت ہو۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|