31-07-08, 08:38 PM
|
#2
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,178
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جواب: روزنامہ جنگ اور جیو ٹی وی کے واشنگٹن بیورو چیف ‘ نیر زیدی جیل میں؟
امریکہ: نیر زیدی پر انتہائی گھٹیا مقدمات بنا دیے گئے۔
معروف صحافی اور کالمنسٹ اور جیو ٹی وی کے واشنگٹن میں بیورو چیف نیر زیدی کی گرفتاری اور انہیں پچھلے تین ماہ سے زیر حراست رکھے جانے کی وجوہات سامنے آئی ہیں اور ان پر امریکی حکام کی جانب سے مزید سخت قسم کے لگائے گئے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کیمطابق امریکہ میں اوہایو ریاست سے شائع ہونے والے روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ ‘ نیر زیدی جن کا اصلی نام سید حیدر زیدی ہے انہیں بیس مارچ سنہ دو ہزار آٹھ میں امریکی ایف بی آئی کے حکام نے گرفتار کیا تھا ۔ نیر زیدی بذات خود ووڈ بریج ‘ ورجینیا میں رہائش رکھتے ہیں ۔ چونسٹھ سالہ نیر زیدی کو بلدین نامی ایک گاؤں کی ایک پارکنگ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ‘ اس سے پہلے انٹرنیٹ کرائمزآگینسٹ چلڈرن ٹاسک فورس سے متعلقہ ایف بی آئی اور مقامی پولیس کے حکام کم و بیش دو ماہ تک نیر زیدی کی حرکات و سکنات پر نگاہ رکھے رہے اور بڑے حساس طریقوں سے ان کی نگرانی کرتے رہے تھے ۔ حکام کی جانب سے نیر زیدی پر لگائے گئے مبینہ الزام کے مطابق ‘ وہ ایک تیرہ سالہ کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی فعل کرنے کی نیت سے جیکسن ٹاؤن شپ میں گئے تھے ۔
نیر زیدی پچھلے تین ماہ سے جس جیل میں مقید یا زیر حراست ہیں اس جیل کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیر زیدی نے انٹرنیٹ پر ایک لڑکی سے تعلقات پیدا کئے اور پھر اس کے ساتھ جنسی فعل یعنی مباشرت کرنے کے لیے بلدین گاؤں کے علاقے میں وقت و تاریخ مقرر کی ۔ اور جائے مقررہ پر پہنچے بھی۔ اپنے آپ کو کم عمر ظاہر کرنے والی یہ لڑکی جس کے ساتھ نیر زیدی نے مبینہ طور پر تعلقات استوار کئے تھے وہ دراصل پولیس حکام یا ایف بی آئی کے لیے کام کرتی اور ان کی ‘‘ خفیہ ایجنٹ ‘‘ تھی ۔ گرفتاری کے بعد نیر زیدی پر ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ غیر قانونی جنسی فعل کرنے کی کوشش کرنے کا مبینہ الزام لگاتے ہوئے فرد جرم عائد کردی گئی ۔ ان پر یہ الزامات بھی لگائے گئے کہ انہوں نے ایک بچی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور اس کے لیے انتہائی عریاں و فحش طریقے استعمال کئے۔ نیر زیدی کے وکیل جیفری ہاوپٹ کا کہنا ہے کہ ظاہر یوں ہوتا ہے کہ ان کے مؤکل کو ینگس ٹاؤں کے یو ایس ڈسٹرک کورٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نیر زیدی کے کیس کے بارے میں مقامی حکام اور امریکی وفاقی عہدیداروں سے بات چیت کر تے رہے ہیں۔ نیر زیدی کے وکیل جیفری ہاوپٹ نے مزید کہا کہ ان کے مؤکل کے خلاف یہ مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں بھی جا سکتا ہے اور اس کی بظاہر کئی وجوہات دکھائی دیتی ہیں ۔ انہوں نے ان وجوہات سے پردہ اٹھانے سے اجتناب کرتے ہوئے صرف یہی کہنے پر اکتفا کیا کہ نیر زیدی نے ریاستی قانون کی حد عبور کی ہے ۔ ان کے خلاف مواد کی نوعیت کچھ اس قسم کی ہے کہ اس میں ایک کم عمر لڑکی سے غیر قانونی جنسی فعل کرنے کو شش کرنے کا مبینہ الزام بھی شامل ہے جو کہ بہت ہی گھناؤنا اور سخت قابل تعزیر ہے ۔
وکیل جیفری ہاوپٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے مؤکل کے خلاف اگر مقدمہ وفاقی سطح پر چلایا گیا تو ممکن ہے نیر زیدی پر لگائے گئے مقامی الزامات ختم کر دیئے جائیں۔
ادھر آج جب پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی امریکہ کے دورے پر واشنگٹن میں ہیں اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے نیر زیدی کی امریکہ میں گرفتاری کا علم اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں سے آج ہی ہوا ہے ۔ اور وہ اس سلسلے میں راست اقدام لے رہی ہے۔
مختلف تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیر زیدی کو انکے امریکی حکومت پت تحقیقی و تنقیدی کالم لکھنے کی سزا دی جا رہی ہے اور ان کے گرد 1995ء ہی سے پھندہ تنگ کیا جارہا تھا۔
|
|
|