|
روس اور بھارت میں مشترکہ شٹل خلا میں بھیجنے اور جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کے معاہدے

13-11-07, 09:14 AM
ماسکو (جنگ نیوز) بھارت اور روس نے پیرکو خلائی تعاون ‘ ،ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر، تجارت اور منشیات کی روک تھام کے چاروں معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ سول ایٹمی توانائی شعبے میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ طویل ملاقات کرکے ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں بارے تبادلہٴ خیال کیاہے سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کے دوران دفاع‘ خلا اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اورکریملین میں ہونے والی اس ملاقات میں بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے وفود بھی ان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوگئے قبل ازیں وزیراعظم نے نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اپنے روسی ہم منصب وکٹرز بکوف سے بھی ملاقات کی۔ روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اسے مضبوط اقتصادی شراکت سے تعبیر کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات انتہائی خوشگوار اور گرم جوش ماحول میں ہوئے جس میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر اتفاق رائے پایا گیا من موہن سنگھ نے بھارت کے ایٹمی توانائی پروگرام اوربھارت کے ساتھ ایٹمی تعاون پر عائد عالمی پابندیاں اٹھوانے پر روس کے پختہ تعاون پرصدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا ملاقات کے بعد روسی صدر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ کئی امور پر کافی پیش رفت ہوئی ہے جن پر ہم نے جنوری میں اپنی آخری ملاقات میں بات چیت کی ہم نے وسیع رینج کا تبادلہٴ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کی انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے اقتصادی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کے طریقوں پر بات کی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|