واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


روس نے ایران کی حمایت کر دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-07, 12:15 PM   #1
روس نے ایران کی حمایت کر دی
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 17-10-07, 12:15 PM

روس نے ایران کی حمایت کر دی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن جو اسوقت بحیرہ کیسپیئن سے جڑے ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران میں ہیں، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پر امن جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ہونا چاہیے۔

روسی صدر نے ایران کے حق میں تو یہ بات کی مگر انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا روس کی مدد سے بننے والا جوہری توانائی کا پلانٹ وقت پر مکمل ہو سکے گا اور کیا روس اس پلانٹ کو جوہری ایندھن مہیا کرے گا یا نہیں۔

ایران کی خواہش ہے کہ روس ایرن کے جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کے ساتھ تنازعے میں مصالحانہ کردار ادا کرے۔ اب تک روس نے ایران کو مزید پابندیوں سے بچایا ہوا ہے۔ کیونکہ اس کے مطابق ایران کے پروگرام پر اقوام متحدہ کے جوہری امور کے نگراں ادارے آئی اے ای اے کو بات چیت کا موقع ملنا چاہیے تاکہ معاملات بغیر کسی تنازعے کے حل ہو سکیں۔ آئی اے ای اے ایران سے چند ایک معاملات پر وضاحتیں چاہتا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ بحیرہ کیسپئین کے ممالک کی سربراہی کانفرنس نے اس بات پر اتفاق رائے کیا ہے کہ خطے کے ممالک کو پر امن مقاصد کے لیے جوہری منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سربراہی کانفرنس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ممالک اپنی سرزمین کو کسی ہمسائیہ ملک کے خلاف جارحانہ کاروائی کے لیے استمعال نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل روس کے خفیہ اداروں نے صدر پوتن کو ایران کے دورے کے دوران ممکنہ قاتلانہ حملے کے بارے میں متنبہ کیا تھا لیکن انہوں نے دورہ منسوخ نہیں کیا۔

صدر پوتن انیس سو تینتالیس میں سٹالن کے ایران کے دورے کے بعد پہلے روسی صدر ہیں جو سرکاری دورے پر منگل کو تہران پہنچے۔ اس سے قبل انہیں سوموار کو تہران پہنچنا تھا۔

تہران جانے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ دورے کے دوران ایرانی رہنماؤں سے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’ایران اور اس کے عوام کو خوف زدہ کرنا بے سود ہے، وہ خوفزدہ نہیں ہیں‘۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا اور عالمی برادری سے تحمل کی اپیل کی۔

Bbc
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 540
Reply With Quote
پرانا 17-10-07, 12:38 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: روس نے ایران کی حمایت کر دی

دیکھا میری کی ہوئی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی نا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
مکمل, موقع, آئی اے ای اے, ایران, اقوام متحدہ, حل, خلاف, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 04:23 PM
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
عبدالقدوس : دنیا کا بہترین کاروباری صلاحیت کا حامل انسان میاں شاہد گپ شپ 117 28-02-09 10:57 PM
وہ لمحہ جب عبدالقدوس ، قلاباز عبدالقدوس بن گیا۔۔۔۔مگرکیوں لاسلکی گپ شپ 59 09-08-08 06:46 PM
سول سروس اکیڈمی:زیرتربیت افسروں کااحتجاج،سیاہ پٹیاں باندھیں عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger