واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


روٹی اور انصاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-09, 10:34 PM   #1
روٹی اور انصاف
چیتا چالباز چیتا چالباز آن لائن ہے 17-01-09, 10:34 PM

ارض وطن میںکیا خواب سچ ہوتے ہیں؟؟؟؟ تعبیریں پاتے ہیں؟؟؟ مظلوم ۔۔۔۔کبھی نہ کبھی تو قدرت اس کے اختیار میں سب کچھ دیتی ہے۔ظالم کا ظلم در گزر کرنا یا اسے انجام تک پہچانا،آسان تو کچھ بھی نہیں،اولالذکر کے لئے تقوی کی بنیاد ڈالنی ہوتی ہے آخر الذکر مگر ہر لحاظ سے بہترین فیصلہ ہوتا ہے ،ہر جگہ ہر زمانہ کے لئے،ظلم کو حد سے بڑھنے نہ دینے کے لئے کا طریقہء کار اختیار کرنا چاہئے؟ صدیا ںگزریں،زمانے بیت گئے۔کئی آبادیاں قبرستان اور کھنڈروں میں بدل کر رہ گئیں۔۔آخر ہو تو کیسے ہو یہ ۔دانشور،مفکرین،فلسفی،نفسی ات دان،سماجی و معاشی ماہرین قانون دان فیصلہ نہیںکر پائے۔

خلق خدا انصاف چاہتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ خلق خدا صرف انصاف چاہتی ہے روٹی،کپڑا،مکان بھی نہیں کہ پوشیدہ انصاف میں سب نعمتیں ہیں آدمی کو جینے کے لئے کیا چاہئے ہوتا ہے؟ سوال مشکل ہے لیکن جواب آسان روٹی کیک نہیں روٹی ۔۔۔وہ روٹی جو اب چھہ روپے میں خریدی جاتی ہے ایک وقت کے لئے ،ایک فرد کے لئے یا پھر صرف ایک غریب شخص کے لئے تین وقت پیٹ بھرنے کے لئے سب کو چاہئے ہوتا ہے ۔ایک مہینے میں روٹی کے لیئے سالن نہیں صرف روٹی کے لئے خاندان کے لیے نہیں فرد واحد کے لئے ایک ہزار مہینہ چاہئے ہوتے ہیں اگر سالن بھی ہو تو یہ خرچ دگنا تگنا ہوجاتا ہے۔ ہ وہ ہیں جو گھر سے دور تن تنہا ہیں اور جو گھر بساتے ہیں۔۔سوچنا تکلیف دہ ہے تو جو روزوشب اس عذاب سے گزرتے ہیں۔۔ جینے کے لئے سہارا چاہئے ہوتا ہے۔امت کہتی ہے انصاف لیکن روٹی تو شرط اول ہے لیکن کیا جانئے کہ سب کچھ انصاف سے مشروط کردیا گیا پیٹ کا دوذخ بجھانے کو روٹی کہ زندگی کا دم اسی سے ہے اور جو امید کی جوت آنکھوں میں چمکتی ہے امنگ نوشتئہ دیوار یہی ہے ۔۔انصاف ۔

آج کی دنیا میں کسی کا اعتبار نہیں۔ماں جائے کا نہیں تو پھر لوگوں سے کیا شکوہ ،کیا واقعی کردار ضمانت ہوتا ہے؟شاید ہوتا ہو پر کرسی بری چیز ہے یاداشت بھلا کر انسان کا دماغ بدل دیتی ہے بس صرف میں ہوتی ہے لیکن دیواریں ہنستی ہیں کتنے آچکے ہیں اور کتنوں کو آنا ہے اس اکڑ اور کروفر میں، مگر سب بھول جاتے ہیں، وقت نہیں ٹھہرتا ،زندگی کبھی بھی صرف ایک شخص پر مہربان نہیں رہت وہ ہر اس شخص پر مہربان ہے جو کوشش جاری رکھے اور پسپا نہ ہو ایک اسکرین فٹ ہے ،گلاسز کہ ایوان میں جاتے ہی نظرین بدل دیتے ہیں وہ تمام لوگ جو جم غفیر کو دیکھ کر خوشی سے بے قابو ہوئے جاتے تھے آج بڑی بڑی کھڑکھیوں سے پرے ہونٹ سکیڑ کر نفرت سے منہ پھیر لیتے ہیں ،کیا اندر جاکر آنسو مسکراہٹ لگنے لگتے ہیں خدا معلوم۔

کچھ سمجھ چکے ہیں،کچھ سمجھنے والے ہیں،آسرا، لیڈرون پر ، نہیں ہر گز نہیں،جن ہیڈ لئنز کے آخر میں چودھری شجاعت اعجاز الحق لکھا ہوتا تھا آج ان کے ااگے عوام دوست لیڈروں کے اسم گرامی ہوا کرتے ہیں، امت حیران ہے ،لیکن ناید یا مایوس نہیں ،ایک کے بعد ایک،ایک کے بعد دوسری،سپنے بنتی رہتی ہے ،اختیار میں کچھ نہیں جانتے تو ہیں،امت کی آٹھ سال کی محنت اور قربانی دنیا کے بین الاقوامی بینکوں میں جمع ڈبل ٹرپل ہورہی ہے لیکن جو وقت کے ناخدا ہیں ان کے اختیار میں آٹا بھی نہیں اگر انصاف نہیں تو نہ صحیح پر کیا آٹا بھی نہیں ؟؟کچھ تو ہو ایسا کہ جس سے لگے اب سر پر سائبان ہے ،کسی رخ پر صحیح حالات کی کڑی دھوپ میں آبلہ پا خواہشات کی ریت پر چلتے چلتے کہیں تو تعبیروں کی ٹھنڈی چھائوں ملے،، اتنے دن گزرنے ک باوجود کیا آٹا بھی اختیار میں نہیں ،انصاف لوڈ ژیدنگ لوٹ مار۔۔۔سبر کرنا ہوگا قوم کریگی لیکن روٹی ،بھپری موجوں میں ایک تختہ تو ہاتھ لگے ۔امید کو دوام بخشے کہ زندگی سلامت رہے تو ساحل ڈھونڈ ہی لینگے۔

خود کش حملے ختم ہوئے ہیں بری بات ہے لیکن جو روٹی کی خاطر جان سے گزر رہے ہیں اپنے جگر گوشے کیا کہنا آسان ہے روٹی کی خاطر بیچتے ہیں اور روز جیتے مرتے ہیں ان کے درد کا درما ں کیا ہے ؟ انصاف اور روٹی ،مہنگائی بہت سارے لوگوں سے جینے کا حق چھین چکی ہے لیکن جن کے ہاں جانوروں کو دودھ اور روٹی کھلائی جاتی ہے ،کبھی تو کوئی ان کا گریبان پکڑے کیا اتنا بھی نہیں ؟ گیلانی صاحب کیا اتنا بھی نہیں؟؟ اعلان نہیں عمل سے ہی بات بنتی ہے روٹی خلق کو زندگی بخشے گی اور آپ کو دعائیں ۔

بڑے لوگ حیرت سے تکتے ہیں اس شخص میں کیا ہے ؟کیوں مخلوق خدا گریبان چاک اس کے ساتھ رات دن پھرتی ہے ،وجہ کیا ہے ،حق اپنا حق اس نے حق مانگا تھا صرف اپنا نہیں ،پاکستان میں رہنے والے ہر ایک شخص کا آزادی کا ،انصاف کا کس کو خبر تھی کالے کوٹ والے اندر سے اتنے اجلے نکلیں گے ،ظاہر خوبصورت ہوتا ہے ودیعت سے لیکن باظن خوبصورت بنایا جاسکتا ہے خوشسکلی ضمانت تو نہیں کہ اندر بھی اتنی ہی خوصورتی پوشیدہ ہوگی ۔خوشفہمی کوئی نہ رکھے عوام کو لیڈر نہیں چاہئے اگر چاہئے تو ایسا کہ جو استیج پر نہ ہو ان کے درمیان ان کی دسترس میں ہو وہی حق خلق خدا اہل پاکستان مانگتے ہیں جو چیف جسٹس نے مانگا تھا ۔

قافلے رواں دواں تھے امید ،آرزو خواہش ،سب کی آنکھوں نے بیشمار سپنے بنے ہیں صرف اپنے لئے نہیں پاکستان کے لئے جو نامید کرتے ہیں قوم کو وہ جان لیں یہ آغاز تھا،آغاز ،،یہ وہ دھواں تھا جو اول ال نکلتا ہے جو بے خوف ایوانوں میں بیٹھے ہیں تیاری رکھیں حق نہ ملا تو اب چھین یا جائیگا جانوں کی قربانی ااخری انتہا ہے اور قوم کہتی ہے یہ بھی کر گزریں گے جان جانی ہے تو حق کے لئے کیوں نہیں کیا سچ مچ وہ اس انتظار میں ہیں کہ قوم بھپر جائے اور پھر پھٹ جائے ،سیاست جور توڑ کا نام ہے ،خاموشیاں سرگوشیاں ،بہلاوے سیستدانوں کا شیوہ ہے عوام کا نہیں اچھے مستقبل کا خواب بنتے اب آنکھیں تھکنے لگی ہیں بوجھل ہیں تعبیر چاہتی ہیں۔صاف ،کھلی،سیدھی اور سچی تعبیر کے ساتھ ۔تیسری نسل جوان ہے ،باگ ڈور سنبھالنی ہے ،،دو راہیں،،،جن پر آنے والے وقت میں ان قوم کے معماروں کو چلنا ہے ،راستہ ہم کو ہی دکھانا ہے کون سا دکھائینگے ؟ عزت اور خود داری بصورت دیگر۔۔۔ سمجھوتوں کی زندگی۔۔۔خون سے بھری ٹرینیں آج کی نسل نے نہیں دیکھی ان آنکھوں کو بھی نہیں دیکھا جن کی عمر اپنے پیراوں کے چہروں کو ہر صورت میں تلاشتے گزری ،لیکن اپنے ہی وطن میں کشت و خون کا تالاب دیکھا ہے رہبروں کو راہزن ہوتے دیکھا ہے ۔محافظوں لو لوتتے دیکھا ہے ،وانا دیکھا ہے وزیرستان دیکھا ہے بھائیوں کے ہاتھوں میں اپنی بہنوں کا سرخ خون دیکھا ہے غیرت و حمیت کا سر بازار سودا ہوتے دیکھا ہے ، کاغذ کے ایک ٹکڑے کی خاطر بھائیوں کو بیچتے اور بکتے دیکھا ہے ،وہ آنکھیں دیکھی ہیں جو اب اجنبی کو تلاشتی ہیں کہ اپنے تو اپنے نہ رہے کمی شعور کی نہیں یکجہتی کی ہے امت جینے کا حق چاہتی ہے اتنا وقت کے قوم کے معمار تخریبکار نہ بن پائیں اور یہ سب کچھ انصاف کی مر ہون منت ہوگا ،پہلا قدم دھرنے لگے ہیں دو نسلوں کی قربانی یوں رائیگاں تو نہیں جائیگی،انصاف خلق خدا کی دسترس میں کبھی نہ کبھی تو ہوگا اور وہ کبھی آیا ہی چاہتا ہے ۔خوشیاں ہونگی اور خوابوں کی تعبیر بھی ۔

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 138
Reply With Quote
جواب

Tags
قدم, نفرت, آج, آدمی, انسان, اجنبی, اسکرین, بہترین, جواب, خبر, خدا, دوست, دعائیں, رات, زندگی, زمانہ, سودا, شخص, عزت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
`میری پہلی روٹی ابو عمار گپ شپ 29 24-08-11 01:57 AM
روٹی wajee علوم حدیث 2 15-11-10 10:05 PM
روٹی کا لالچ دینے والے! ھارون اعظم خبریں 1 03-03-10 08:47 AM
روٹی کی داد فریاد ایس اے نقوی عمومی بحث 20 28-05-09 11:38 AM
قاتل چوٹی بھائی پاکستان کی سیاحت 13 26-11-08 12:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger