واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریسل مینیا 25،جان سینا ورلڈچیمپئن بن گئے (اردو پوائنٹ آرٹیکل)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-04-09, 05:40 PM   #1
ریسل مینیا 25،جان سینا ورلڈچیمپئن بن گئے (اردو پوائنٹ آرٹیکل)
شازل شازل آف لائن ہے 09-04-09, 05:40 PM

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا25کے سلورجوبلی مقابلوں میں شائقین کو انتہائی زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں نمایاں شان مائیکل بمقابلہ انڈرٹیکر اور عالمی چیمپئن ٹرپل ایچ اور رینڈی اورٹن کا مقابلہ قابل دید تھا۔تاہم اس بارتاریخی سلورجوبلی ایونٹ جان سینا کے نام رہاجنہوں نے ٹرپل تھریٹ میچ میں ایج اور بگ شاء کو مات دیکر اپنے کیرئیر میں دوسری بارورلڈہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا۔امریکی شہرہوسٹن میں ہونیوالے مقابلوں کو براہ راست دیکھنے کیلئے ایرینا میں 70ہزار سے زائد شائقین موجودتھے جنہوں نے اعصاب شکن مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ریسل مینیا سلورجوبلی مقابلوں کیلئے رینڈی اورٹن نے بھرپورتیاری کررکھی تھی اور ایک طویل عرصے سے وہ ٹرپل ایچ کے خلاف رنگ اور رنگ سے باہر دست وگربیاں ہورہے تھے اور خیال کیا جارہا تھا کہ رینڈی اپنے جوشیلے پن کی وجہ سے ٹرپل ایچ کے خلاف بھرپورمزاحمت کرینگے اور غیرمتوقع پر اپ سیٹ کرسکتے ہیں لیکن جب دونوں ریسل مینیا ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تو وہ اپنے سے وابستہ توقعات پرپورا نہ اتر سکا۔ماضی میں رینڈی ٹرپل ایچ کے گروپ ایولوشن کا سب سے کم عمررکن بھی رہ چکا ہے لیکن آج کل وہ ٹرپل ایچ کا سب سے بڑا حریف بن ہوا ہے اور مقابلے کے دوران رینڈی نے پھرپورکوشش کی کہ وہ ”دی گیم “کو شکست دیکر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کرے لیکن ٹرپل ایچ کے وسیع تجربے کے سامنے وہ بے بس رہا اور اس کا ٹرپل ایچ کو ہرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
ریسل مینیا سلور جوبلی ایونٹ کے دوسرے بڑے مقابلے میں جان سینا نے چیمپئن ایج اور بگ شاء کو ایک ساتھ شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایج ہمیشہ متنازع چیمپئن رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے چیمپئن شپ جیتی ،ایج کے کیرئیر میں کوئی بھی لمحہ ایسا نہیں آیا جب انہوں نے منفی طریقوں کو ترک کیا ہو۔یہی وجہ ہے کہ وہ شائقین کے سب سے ناپسندیدہ ریسلر ہیں۔ایک سروے کے مطابق وہ کرٹ اینگل اور جے بی ایل کے مقابلے میں زیادہ ناپسند کیے جاتے ہیں کیونکہ ریسلنگ کے بارے میں ہمیشہ سے ہی یہ کہاجاتا ہے کہ یہاں پہلے سے طے شدہ طریقوں اور طرز پر مقابلے لڑے جاتے ہیں اور ایج جیسے ریسلر کی منفی حرکتوں سے ریسلنگ کی شہرت کومزید سخت نقصان پہنچتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سلورجوبلی ایونٹ میں ایرینا میں موجود 70ہزارشائقین نے جان سینا کی بھرپورحمایت کی اور ایج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور آخرمیں جان سینا نے شائقین کی امنگوں کے مطابق ایج کو چت کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا اور26اپریل کو دونوں ایک بارپھر بیک لیش مقابلوں میں مدمقابل آئیں گے۔ریسل مینیا 25میں ہونیوالے تیسرے بڑے مقابلے میں انڈرٹیکر نے شان مائیکل کو شکست دیکر اپنے کیرئیر میں لگاتار17ویں بارریسل مینیامقابلہ جیتا۔انڈرٹیکر تاریخ کے واحدریسلر ہیں جوگزشتہ 17سال سے ریسل مینیا ایونٹ میں اپنا مقابلہ جیتتے چلے آرہے ہیں ۔اس بار اُن کے مدمقابل شان مائیکل تھے اور شان مائیکل نے فائیٹ سے قبل اپنی جیت کیلئے بڑے بڑے بلندوبانگ دعوے کررکھے تھے مگر رنگ میں آنے کے بعد انڈرٹیکر نے اُن کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت کردئیے۔دونوں کے درمیان لڑی جانیوالی فائیٹ 45منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو چت کرنے کی سرتوڑکوشش کی اور متعدد بار شائقین کو یوں لگا کہ جیسے شان مائیکل انڈرٹیکرکی ریسل مینیا مقابلوں میں کامیابیوں کا تسلسل توڑدیں گے لیکن ایک طویل گھمسان کی لڑائی کے بعد انڈرٹیکر شان مائیکل پر قابوپانے میں کامیاب ہوگئے اور ریکارڈ17ویں بار اپنے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ریسل مینیا کے دیگر مقابلوں میں سی ایم پنک نے منی ان دی لیڈر بنک مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ڈبلیوڈبلیوای کی کسی بھی بیلٹ کا مقابلہ لڑنے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہارڈی برادرز کے مابین لڑی جانیوالی فائیٹ میں میٹ ہارڈی نے اپنے سے تین سال چھوٹے بھائی جیف ہارڈی کو شکست دیدی۔ اُدھرسلورجوبلی ایونٹ کے ایک اوربڑے مقابلے میں رے میسٹریونے متنازع ریسلر جے بی ایل کو ہراکر انٹرکانٹیننٹل چیمپئن شپ جیتنے کااعزاز حاصل کیا۔
ریسل مینیا سلورجوبلی مقابلے میں ٹرپل ایچ کی کامیابی اور رینڈی اورٹن کی شکست سے دونوں کے مابین رقابت بجائے اپنے اختتام کو پہنچنے کے مزید بڑھ گئی ہے اور دونوں ری میچ کیلئے ایک بار پھر سالانہ مین ایونٹ ( بیک لیش) میں 26اپریل کو مدمقابل آرہے ہیں جہاں ٹرپل ایچ کی معاونت کیلئے اُن کے پرانے ساتھی سابق عالمی چیمپئن بیٹسٹا رنگ میں اترینگے اور اس ٹرپل تھریٹ میچ میں ٹرپل ایچ کے ہمراہ بیٹسٹااور میک موہن کے بیٹے شین میک موہن ہونگے جبکہ رینڈی اورٹن کی معاونت کرنے کیلئے کوڈی رہوڈزاور ٹیڈڈیبیز ہونگے اگر اس ٹیگ ٹیم میچ میں ٹرپل ایچ کی ٹیم شکست کھاجاتی ہے تو ٹرپل ایچ عالمی چیمپئن شپ کی بیلٹ ہار جائیں گے اوررینڈی اورٹن نئے عالمی چیمپئن بن جائیں گے۔بیک لیش مقابلوں میں ایک طویل عرصے بعد ٹرپل ایچ اور بیٹسٹا ایک ساتھ لڑیں گے اور رینڈی اورٹن کا مخالف ہوگا۔اس سے قبل2004ء میں جب رینڈی اورٹن نے کرس بینوا کو شکست دیکر ریسلنگ کی تاریخ کا سب سے کم عمرترین عالمی چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا تھا تو ٹرپل ایچ بیٹسٹا کے ہمراہ رینڈی پر چڑھ دوڑے تھے اورمار مار کر اُس کا برا حشرکردیا۔اس کے بعد حالات نے رخ بدلہ اور ایک وقت ایسا آیا کہ جب ٹرپل ایچ اور بیٹسٹا ایک دوسرے کے آمنے سامنے آکھڑے ہوئے اور بیٹسٹا نے ریسل مینیا21میں ٹرپل ایچ کو شکست دیکر رقابت کا ایک نیا محاذ کھول دیا تھا لیکن آج چارسال بعد ایک پھر دونوں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوگئے ہیں۔بیٹسٹاآج سے چھ ماہ قبل دسمبر2008ء میں رینڈی اورٹن کے ہاتھوں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ریسلنگ سے باہر ہوگئے تھے اور اُن کی واپسی کے بعد یقینی طور پر ٹرپل ایچ بیٹسٹا کی طاقت کو رینڈی اورٹن کے خلاف اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا بیٹسٹا سچے دل کے ساتھ ٹرپل ایچ کی معاونت کرتے ہیں یا پھرٹرپل ایچ کے ساتھ رہ کر اُس کی تباہی کا سبب بنتے ہیں یہ فیصلہ 26اپریل کو بیک لیش مقابلوں میں ہوگا۔
Windows Help and Tricks
Tech News
شازل کا بلاگ

Last edited by شازل; 09-04-09 at 05:42 PM..

 
شازل's Avatar
شازل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 471
Reply With Quote
شازل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (09-04-09)
پرانا 09-04-09, 08:23 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹھینک یو شازل،
شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-04-09, 09:46 PM   #3
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-04-09, 09:48 PM   #4
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شیئرنگ ہے جناب۔ لگتا ہے کہ آپ بھی میری طرح ریسلنگ کے دیوانے ہیں۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 06:25 AM   #5
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ ایسا ہی ہے
مگر جب سے اپنے بریٹ ہٹ مین ہارٹ ریٹائیرڈ ہوئے ہیں کچھ دلچسپی کم ہوگئی ہے
کاش یہ نورا کشتیاں نہ ہوتیں۔
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 08:00 AM   #6
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے بھائیوں "ریسلنگ کے دیوانوں" کیا تم دونوں نے اس کو چیک کیا ہے؟

ریسلنگ میرا پسندیدہ کھیل

ابھی اسے مذید اَپ ڈیٹ‌کرنا ہے جلد ہی کروں گا۔ اب اس فورم پر ہم تین تو ہو ہی گئے ہیں "ریسلنگ کے دیوانے"
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 10:16 AM   #7
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile

واہ کیا بات ہے
یہ تھریڈ تو میں پڑھا ہی نہیں‌تھا
اب بقیہ حصہ بھی پورا کردیں
Windows Help and Tricks
Tech News
Windows Tips and Tutorials
شازل کا بلاگ
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
شازل کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-04-09)
پرانا 10-04-09, 12:54 PM   #8
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بقیہ حصہ بھی جلد مکمل کر دوں گا، دُعا کریں فرصت مل جائے۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 04:02 PM   #9
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں کچھ مدد کروں Shafresha بھائی؟
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 09:14 PM   #10
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : monee3s مراسلہ دیکھیں
میں کچھ مدد کروں Shafresha بھائی؟
ارے تم آ گئے؟
کیاں چلے گئے تھے یار؟
مدد کیا کرنی ہے اگر تم کو بھی یہ "مردوں والا" شوق ہے تو تم بھی کچھ لکھ ڈالو!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-04-09, 10:48 PM   #11
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹھیک یے میں بھی کچھ لکوں گا۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
monee3s کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (11-04-09)
پرانا 11-04-09, 03:28 AM   #12
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گُڈ، یہ ہوئی نا بات!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-04-09, 08:58 AM   #13
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,690
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا پاکستان کا کوئی ریسلر (موجودہ) بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کا ہے؟
Windows Help and Tricks
Tech News
Windows Tips and Tutorials
شازل کا بلاگ
شازل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-04-09, 01:34 AM   #14
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر بین الاقوامی اسٹینڈرڈ سے مُراد "اولمپک کمیٹی" وال اسٹینڈرڈ ہے تو جی ھاں‌ہمارے کئی پہلوانوں نے اس میں‌شرکت کی ہے۔ (اگرچہ وہ کوئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دے پائے)
اور اگر آپ کی مُراد WWE, TNA, ECW, UFC وغیرہ سے ہے تو مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کے ہمارے "پہلوان" اُن کے مقرر کردہ پیمانوں پر پورے نہیں اُترتے۔
ھاں البتہ انڈیا کے کئی پہلوان انٹرنیشل فورم پر اپنے ملک کی واضع نمائندگی کرتے ہیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, فورم, فارم, پاکستان, مکمل, موجودہ, آج, اولمپک, اردو, بھائی, ترک, جلد, خلاف, دُعا, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسٹیم سیل ٹیکنالوجی آنکھوں کے مردہ خلیوں کیلئے نئی زندگی ؛ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ گوہر خبریں 3 02-02-10 04:28 PM
جیسے ہی جہاز نے ٹیک آف کیا The Great قہقہے ہی قہقے 2 08-09-09 07:36 PM
ڈاکٹر__سردار جی زخمی کیسے ھوئے؟ The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:04 PM
ٹیلی کانفرنس۔ کیسے؟ ماہرانہ مشورہ درکار ہے ڈاکٹرنور Ask Experts ماہرین کی رائے 6 02-08-09 01:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger