واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-02-11, 03:47 AM   #1
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-02-11, 03:47 AM

کرپشن عام ہے قرضہ لے کر ملک چلانا ممکن نہیں، چیئرمین ریلوے بدعنوان عناصر کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں، جسٹس افتخار چوہدری
انجنوں کا کُل سودا 55 ارب روپے تھا جس میں40 ارب کی کرپشن نہیں ہوسکتی، ریلوے حکام، میڈیا بغیرتحقیق کے خبرشائع نہیں کرتا، چیف جسٹس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریلوے لوکو موٹو انجنوں کی خریداری میں 40 ارب روپے کے مبینہ نقصان کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قرضہ لے کر ملک چلانا ممکن نہیں‘ ملک میں کرپشن عام ہو رہی ہے جس کا جی چاہتا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹتا ہے‘ پوری قوم کا فرض ہے کہ کرپشن کے خلاف کردار ادا کرے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ریلوے حکام نے عدالت کو بتایا کہ 5 سو میں سے 3 سو انجن خراب ہیں‘ اگر فنڈز ملے تو ان کو ٹھیک کرائیں گے۔ ریلوے نے 10 فی صد مسافر ٹرینیں بند کر دی ہیں جبکہ باقی کی حالت بھی تسلی بخش نہیں ہے جبکہ کیس میں کرپشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ریلوے انجن کا کل سودا 55 ارب روپے کا تھا جس میں 40 ارب کی کرپشن نہیں ہو سکتی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا بغیر تحقیق کے خبر شائع نہیں کرتا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ اگر روپے ملے تو ناکارہ انجنوں کو بھی کارآمد بنایا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے رنگ و روغن تو بہت کیا ہوا ہے لیکن اکثر ٹرینیں کھڑی رہتی ہیں۔ شفافیت تو یہ تھی کہ آپ ریلوے انجنوں کی خریداری کےلئے اوپن ٹینڈر طلب کرتے۔ جی ایم ریلوے نے بتایا کہ ہمارے پاس ریلوے انجنوں کی خریداری کےلئے صرف دو کمپنیاں ہی پری کوالیفائیڈ ہیں۔ فاضل عدالت نے ازخود نوٹس کیس میں ایڈووکیٹ سلیمان اکرم راجہ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے اور چیئرمین ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ سفر اور نقل و حمل کےلئے ریلوے اہم ترین ذریعہ ہے‘ اس ادارے کی حالت توجہ طلب ہے‘ لگتا ہے کہ غفلت اور بدعنوانی کی وجہ سے ریلوے اس حالت کو پہنچا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 40 ارب روپے کا گھپلا ہے‘ خدارا ملک پر رحم کریں‘ 40 ارب روپے کا گھپلا معمولی بات نہیں ہے‘ ریٹائر ملازمین کو پنشن تک نہیں مل رہی۔ فاضل عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کےلئے ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ کرپٹ عناصر کسی بھی ادارے میں ہوں‘ منظر عام پر لانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے‘ قرضہ لے کر ملک کو چلانا ناممکن ہے‘ اس موقع پر چیئرمین ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ادارے کو غفلت اور کرپشن کا سامنا ہے‘ خراب انجنوں کی مرمت کےلئے پیسے میسر نہیں‘ اس وقت پاکستان ریلوے کے پاس کل 500 انجن خراب پڑے ہیں جبکہ مال گاڑیاں مکمل طور پر کام کے قابل نہیں۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ریلوے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے بڑے ادارے کے چیئرمین ہیں‘ بدعنوان عناصر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں‘ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 102
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (02-02-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, فرض, پاکستان, وقت, مکمل, میڈیا, موقع, ملک, منظر, ممکن, توجہ, جواب, جائے, خلاف, رنگ, سفر, سودا, طور, طلب, عناصر, عدالت, عدالتی, غفلت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
گوشت، پھل، سبزیاں، کتابیں، قرآن پاک کے نسخہ جات ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز گلاب خان خبریں 4 14-11-10 02:09 AM
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
مہنگے ریستوران پارکوں کے بجائے کمرشل علاقوں میں تعمیر کئے جائیں، چیف جسٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger