واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریلوے کے چیک ڈس آنر‘ پی ایس او نے ڈیزل سپلائی معطل کردی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-11, 03:10 AM   #1
ریلوے کے چیک ڈس آنر‘ پی ایس او نے ڈیزل سپلائی معطل کردی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 19-08-11, 03:10 AM

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان ریلوے کے چیک ڈس آنر ہونے کے بعد پی ایس او نے ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی معطل کر دی جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ چند روز قبل وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی کوششوں سے ڈیزل کی سپلائی بحال ہوئی تھی مگر ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او کو سپلائی معطل کرنا پڑی۔ پاکستان ریلوے نے 90 کروڑ روپے کے چیک دیئے تھے مگر وہ ڈس آنر ہوگئے۔ پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ ریلوے واپڈا کا بھی نادہندہ ہے اور واپڈا روزانہ ریلوے کے کسی نہ کسی ادارے کی بجلی کاٹ دیتا ہے گزشتہ دنوں سنٹرل ڈیزل ورکشاپ اور ملازمین کی رہائشی کالونیوں کی بجلی کاٹ دی تھی۔ جس پر ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔ ڈیزل کی عدم فراہمی کا سلسلہ جاری رہا تو ریلوے عید پر بھی خصوصی ٹرینیں چلانے کے قابل نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت نے 10ارب دس کروڑ روپے بیل آﺅٹ پروگرام کے تحت دینے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک ریلوے کے اکاﺅنٹ میں ایک پائی بھی نہیں آئی۔ پاکستان ریلوے کو فوری طور پر ڈیڑھ سو لوکوموٹوز کی اشد ضرورت ہے۔ ریلوے نے 50انجن لیز پر لینے کا فیصلہ کیا مگر یہ معاملہ بھی کٹھائی میں پڑا ہوا ہے اور بہتری کی فوری طور پر امید نہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, فوری, ہے۔, کوششوں, گزشتہ, پاکستان, پروگرام, واپڈا, وجہ, وزیر, چیک, معاملہ, انجن, احتجاج, اسلام, بہتری, بحران, خصوصی, دی, شیخ, شدید, ضرورت, طور, عید, عدم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہجوم نے پولیس انسپکٹر زندہ جلا ڈالا راجہ اکرام خبریں 3 06-04-11 03:54 PM
گیس کا شدید بحران پنجاب کی صنعتوں کو سپلائی بند ، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی گلاب خان خبریں 1 14-12-10 12:59 AM
منیب ، مغیث ڈاکو نہیں تھے : عدالتی کمیشن ،قبر کشائی کی تجویز۔فردوس عاشق میں نہ مانوں جاویداسد خبریں 16 06-09-10 08:49 PM
سپلائی بند، ڈیزل صرف دو دن کا رہ گیا champion_pakistani خبریں 0 26-06-08 07:50 AM
ترکمانستان نے گیس سپلائی بحال نہ کی تو خریداری بند کردینگے‘ ایران ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger