واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈڈیوس کی خاطر امریکا ایک دو ملین ڈالر بطوردیت دینے کو تیار ہو جائیگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-02-11, 05:38 AM   #1
ریمنڈڈیوس کی خاطر امریکا ایک دو ملین ڈالر بطوردیت دینے کو تیار ہو جائیگا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-02-11, 05:38 AM

امریکی صدر کے خصوصی نمائندے 4مارچ کو پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ریاض انرجی کانفرنس میں ان کی نمائندگی کرینگے۔ یہ کانفرنس 22 فروری کو سعودی دارالحکومت میں ہوگی۔ وزیراعظم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نئے ترجمان قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورترجمان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ قمر زمان کائرہ اپنی بھرپور صلاحیتیں پارٹی پروجیکشن کے لئے استعمال میں لائینگے۔ قمر زمان کائرہ نے ہفتے کے روز سے مادام فوزیہ وہاب کی جگہ پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان کا عہدہ سنبھالا ہے۔ قمرزمان کائرہ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ فوزیہ وہاب نے پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جو صدر نے قبول کر لیا۔ دریں اثناءسبکدوش ہونے والے ایک اور وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے بھی ایوان وزیراعظم میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اس عشائیے میں ہوئی جو وزیراعظم نے برطانوی حکومت کی وزیر بے محکمہ سعیدہ وارثی کے اعزاز میں ترتیب دیا تھا۔ اس عشائیے میں سابق وفاقی وزیر پرویز اشرف نے سعیدہ وارثی کو بتایا کہ وزیراعظم کی منظوری سے تحصیل گوجر خان میں ان کے آبائی گاوں کچہ کھوہ اور اردگرد کے دیہات میں کم و بیش 18 کلومیٹر طویل قدرتی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا کام 16 مارچ 2011ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے بیرنس سعیدہ وارثی سے کہا کہ وہ پاکستان کے آئندہ دورے پر جب بھی آئیں گی انشاءاللہ وہ راجہ پرویز اشرف کو ساتھ لے کر ان کے ہمراہ گیس پائپ لائن کا افتتاح کرینگے۔ وزیراعظم کے عشائیے میں وفاقی سیکرٹری صحت و کابینہ ڈویژن میڈم نرگس سیٹھی کو متعدد وفاقی سیکرٹریوں نے مبارکباد دی جنہوں نے دو روز کے اندر پیرا میڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر کی باقاعدہ منظوری حاصل کی ہے اور جس سے پورے ملک کے پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات پورے ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نے روایت سے ہٹ کر برطانوی وزیر کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیے کا انتظام بوفے ڈنر کی طرح کیا جہاں تمام مہمانوں نے کھڑے ہوکر کھانا کھایا اور آپس میں تبادلہ خیال کیا۔ غیررسمی گفتگو کے دوران کئی مہمانوں نے اس امر پر اظہار اطمینان کیا کہ ملک کی حالیہ تاریخ میں پہلی بار اگرچہ عدالت عظمیٰ منتخب وزیراعظم کے بیٹے تک کو بعض الزامات میں ملوث قرار دے رہی ہے۔ اس کے باوجود وزیراعظم گیلانی نے کسی بھی ادارے کے سربراہ کو خلاف روایت وزیراعظم ہاوس آنے کو نہیں کہا کیونکہ ان کا ماٹو ہے کہ میرے ساتھ عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ ہے۔ ڈنر میں روایتی پاکستانی ڈشیں رکھی گئی تھیں جس سے مہمان خصوصی اور دوسرے مہمان بے حد لطف اندوز ہوئے۔ وزیراعظم سعیدہ وارثی کو ساتھ لے کر اپنے ہر مہمان کے پاس گئے اور سعیدہ وارثی اور وزیراعظم نے کم و بیش ہر مہمان سے ہر قسم کے موضوعات پر بات چیت کی۔ ریمنڈ ڈیوس امریکی شہری جس نے دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا تھا کی امریکہ کو واپسی کا تقاضا ڈنر کے شرکاءکا عمومی موضوع بحث رہا۔ عشائیے میں ایک اعلیٰ شخصیت نے دعویٰ کیا کہ ملتان میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے استقبالیہ جلسے میں دو تین ہزار سے زیادہ حاضری نہیں تھی۔ عشائیے میں ایک ذریعے نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی صدر کے نئے نامزد نمائندے چار مارچ کو آئینگے۔ اس سے قبل امریکی قتل کئے جانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو قرآن و سنت میں دیئے گئے قصاص و دیت کے اصول کے تابع پیش رفت کرینگے کیونکہ امریکا کے لئے اپنا ایک غیرمعمولی اہمیت کا اہلکار بحفاظت پاکستان سے نکلوانے کے لئے ملین دو ملین ڈالر اور درجن دو درجن گرین کارڈ دینے کوئی مشکل اور مہنگا سودا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے مرعوب نہیں ہو گا بلکہ ریمنڈ ڈیوس کے کیس میں اصولوں پر ڈٹا رہے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-02-11, 06:32 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,138
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو پاکستان یہ دیت دے کر عافیہ کوکیوں رہا نہیں کروا سکتا۔۔۔۔۔ وہاں کوئی مسئلہ ہے کیا؟؟
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (20-02-11), محمد عاصم (21-02-11), مرزا عامر (21-02-11)
پرانا 21-02-11, 02:55 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
تو پاکستان یہ دیت دے کر عافیہ کوکیوں رہا نہیں کروا سکتا۔۔۔۔۔ وہاں کوئی مسئلہ ہے کیا؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
امریکی قاتل کی رہائی کے لئے ایک عام امریکی سے لے کر امریکی صدر تک پاکستان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن عافیہ کو تو شاید بے غیرت حکمرانوں نے خود ہی امریکیوں کے حوالے کیا ہوگا، وہ کیوں عافیہ کی رہائی کے لئے بات کریں گے؟؟؟
عام پاکستانی تو کسی بھی صورت میں‌ عافیہ کی رہائی کے لئے کسی بھی مقام تک جانے کو تیار ہوں گے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (21-02-11)
پرانا 21-02-11, 04:26 AM   #4
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,686
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

عافیہ کو خود ہی ان کے حوالہ کیا تھا، پھر جب حکومت بدلی اور نئی حکومت آئی تو اس وقت عافیہ کی فائنل ہیئرنگ شروع ہونی تھی اس پر پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ہم نے اس کے لئے امریکہ میں بہت مہنگا لائر ہائر کیا ہوا ھے جو اس کا کیس لڑے گا۔ مگر اسی دوران پاکستان کی الیکٹرونی میڈیا نے اپنی ایک نامائندگان امریکی بھیجی تھی جو عافیہ کے فیمیل وکیل کو ملی تھی جو اس کا کیس لڑ رہی تھی اس نے کہا تھا کہ میری فیس پاکستانی کونسلیٹ نہیں دے رہی بلکہ امیریکی حکومت کی طرف سے میں اس کی لائر ہوں جو فری میں اس کا کیس لڑ رہی ہوں۔ اس کی ویڈیو میں نے سیف کی ہوئی تھی مگر شائد حکومت سے اسے ڈیلیٹ کروا دیا ھے ورنہ میں اس کی وکیل سے ساری گفتگو یہیں پیش کر دیتا۔

حکومت جو وکیل فراہم کرتی ھے وہ کبھی بھی ایپیلنٹ کی فیور نہیں کرتی بلکہ حکومت کی طرف سے ایپیلنٹ کو سزا ہی دلوانے کی کوشش کرتی ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (21-02-11)
پرانا 21-02-11, 06:21 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,585
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
تو پاکستان یہ دیت دے کر عافیہ کوکیوں رہا نہیں کروا سکتا۔۔۔۔۔ وہاں کوئی مسئلہ ہے کیا؟؟
شمشاد بھائی دیت تو قاتل مقتول کے وارثوں کو دیتا ہے مگر عافیہ صدیقی تو بےقصور ہے اس نے کوئی بھی قتل نہیں کیا پھر دیت کیسی؟؟؟
اس بےچاری کو پاکستان کے بےغیرت حکمرانوں نے ڈالروں کے بدلے فروخت کیا ہوا ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (21-02-11), مسلم بھائی (04-03-11)
جواب

Tags
color, کلومیٹر, کارڈ, گئی, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, قرآن, مکمل, امریکہ, اعلیٰ, بے, تقاضا, خلاف, خان, خصوصی, سٹاف, سودا, عوام, عمومی, عدالت, غیرمعمولی, صلاحیتیں, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مظلومیت تیرا ہی مقدر کیوں؟ Zullu230 ذوالفقار احمد خان 2 18-04-12 12:15 AM
ریمنڈڈیوس سی آئی اے ایجنٹ ہے،برطانوی اخبارکاانکشاف گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:35 AM
ریمنڈڈیوس کا آفس کارڈ موصول، پشاور کے امریکی قونصلیٹ میں بھی تعینات رہا گلاب خان خبریں 2 07-02-11 07:49 AM
اسرائیل کی جنگی تیاریاں،بیت المقدس اور واشنگٹن ALI-OAD اپکے کالم 2 18-12-10 08:35 PM
ہلیری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger