واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ ڈیوس کیس : ناکام کون ہوا، آئی ایس آئی یا سی آئی اے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 04:54 AM   #1
ریمنڈ ڈیوس کیس : ناکام کون ہوا، آئی ایس آئی یا سی آئی اے؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-02-11, 04:54 AM

کام میں اچھے ہیں لیکن خدا نہیں، ملک میں ہر امریکی کو ٹریک کرنا ممکن نہیں، آئی ایس آئی افسر
اسلام آباد (ماریانا بابر) جنگجوﺅں اور غیر قانونی ہتھیار بنانے والے افراد کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کا ریکارڈ اور قتل عام کا لائسنس رکھنے والے ریمنڈ ڈیوس اور اس کے سی آئی اے میں کام کرنے والے ساتھیوں کی جدید ترین ساز و سامان کے ساتھ پاکستان کی سڑکوں پر کھلے عام موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آئی ایس آئی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”ہم کام میں اچھے ہیں لیکن خدا نہیں ہیں“۔ تو اب جبکہ آئی ایس آئی کی ناکامی ثابت ہوگئی ہے تو یہ ایجنسی زبردست پیمانے پر ہونے والے نقصان کا، اگرچہ تاخیر کے ساتھ لیکن، ازالہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ طے کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اصل میں کس کی کیا حقیقت ہے، اور ملک میں موجود ہزاروں امریکیوں میں سے کون دوست اور کون دشمن ہے۔ آئی ایس آئی کے مذکورہ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ”اس معاملے میں ہمارا نہیں بلکہ سی آئی اے کی ناکامی ظاہر ہوگئی ہے۔ انسانی وسائل کے ذریعے یہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہے کہ پورے ملک میں ویزے کے حامل ہر امریکی کو ٹریک کریں۔ ہزاروں ویزے جاری ہوتے ہیں۔ لیکن میں یہاں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ کئی ویزے درست ہیں ان میں سفارت کاروں، تاجروں اور این جی اوز کےلئے ہوتے ہیں۔ ہم ان میں سے چند ایک کا پیچھا کررہے تھے لیکن ممکن ہے کہ ان میں سے ایک یا دو یہاں سے جاچکے ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس بھی انہی لوگوں میں سے ایک تھا۔ ہمارے پاس لامحدود طاقت نہیں ہے“۔ ایک سوال، کہ سی آئی اے ایجنٹس نے ایک شخص کو ٹکر ماری اور فرار ہوگئے اور اب اپنے ملک پہنچ چکے ہیں، اس معاملے میں کیا آئی ایس آئی سوئی ہوئی نہیں ہے؟ آئی ایس آئی نے اس بات کو یقینی کیوں نہیں بنایا کہ وہ حکومت کی مدد کرے کہ ملزمان پاکستان سے فرار نہ ہوسکیں، کے جواب میں آئی ایس آئی عہدیدار نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ یہ لوگ ہمارے ہاتھوں سے نکل گئے لیکن مجھے تمام معلومات حاصل نہیں ہیں اسلئے میں زیادہ نہیں بتا سکوں گا۔ ہوسکتا ہے کہ مذکورہ افسر نے جو کچھ بتایا وہ درست ہو لیکن پاکستان قوم کی آئی ایس آئی کے ساتھ بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام کو امید تھی کہ جب آئی ایس آئی کو اس بات کا علم تھا کہ امریکیوں کو دھڑا دھڑ ویزے جاری کئے جارہے ہیں تو ایجنسی کو چاہئے تھا کہ وہ کسی طرح سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کرتی۔ عوام کو امید تھی کہ ریمنڈ ڈیوس کی جانب سے اپنے کیریئر کی بڑی غلطی کرنے کے بعد آئی ایس آئی اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے سلسلے میں تاخیر سے کام نہیں لے گی۔ عوام کو امید تھی کہ جب آئی ایس آئی کو سی آئی اے اور جنگجوﺅں کے درمیان ہونےوالی بات چیت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل تھی تو کچھ بڑے دہشت گرد حملے روکے جاسکتے تھے۔ عوام کو امید تھی کہ آئی ایس آئی سیاست دانوں، صحافیوں اور دیگر لوگوں کا پیچھا کرکے انہیں سبق سکھانے پر اپنے وسائل کا استعمال کم کرے گی۔ آئی ایس آئی کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا کہ فرض کریں کہ اگر ریمنڈ ڈیوس سے یہ غلطی نہ ہوتی تو پاکستان اور اس کے سیکیورٹی ٹھکانوں کی حالت کیا ہوتی؟

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 77
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-02-11)
جواب

Tags
color, ہوتے, ہوسکتا, ہے۔, فرض, کوشش, پورے, پاکستان, یا, مکمل, ملک, ممکن, استعمال, ثابت, جواب, حامل, خدا, دوست, ریکارڈ, سیاست, شخص, عوام, علم, غلطی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ ڈیوس کیس ، صدر زرداری کی پریشانی بڑھ گئی: برطانوی اخبار گلاب خان خبریں 0 24-02-11 05:11 AM
لاہورپولیس سے ریمینڈ ڈیوس کی بات زارا عمومی بحث 1 23-02-11 08:39 AM
ریمنڈ ڈیوس کیس: مقتول کی بیوہ نے خودکشی کی کوشش کی زارا خبریں 5 08-02-11 10:37 PM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger