واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد... جرگہ…سلیم صافی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 19-03-11, 11:16 AM   #1
ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد... جرگہ…سلیم صافی
sahj sahj آف لائن ہے 19-03-11, 11:16 AM
درجہ بندی: (1 votes - 4.00 average)

سراپا حیرت، سراپا ندامت اورسراپا غصہ۔ یہی ہے پاکستانی قوم کی کیفیت جبکہ ریمنڈ ڈیوس رہا ہوکر اپنے لوگوں کے پا س جا پہنچا ہے۔

پاکستانی قومی وجود زخم رخم ہوگیا ہے اور مرہم پٹی کی بجائے امریکی الٹانمک پاشی کررہے ہیں۔

ابھی ریمنڈ ڈیوس بگرام نہیں پہنچا تھے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان داغ دیا کہ اس کی حکومت نے دیت کی کوئی رقم ادا نہیں کی جبکہ اگلے روز اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ڈرون سے درجنوں میزائل داغ کر پینتالیس بے گناہ قبائلیوں کی زندگیوں کا خاتمہ کردیا۔

لوگ پوچھتے ہیں کیا ہوا اور کیسے ہوا۔ اپنا تویہی جواب ہوتا ہے کہ کسی پختون قبائلی کی شادی ہورہی ہے۔ ہمارے قبائلیوں میں رواج میں ہے کہ بارات کے دوران جونہی ڈولی اٹھائی جاتی ہے تو لڑکے والے خوشی سے ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

یہی پختون قبائلی کی شادی والا معاملہ ہے ۔ امریکی دھونس، دھمکی اور لالچ دے کر ریمنڈ ڈیوس کو لے گئے۔ ہمارے پستول یا کلاشنکوف کی بجائے ان کا ہتھیار ڈرون وغیرہ ہے اور ہوائی فائرنگ کی بجائے وہ پاکستانی پختون قبائلیوں کا ( نہ جانے پختون قبائلیوں کو پاکستانی شمار کرنا مناسب ہے کہ نہیں کیونکہ اب تک وہ ہزاروں کی تعداد میں قتل ہوگئے لیکن بڑے شہروں میں قتل ہونے والوں کے برعکس ان کی ہلاکتوں کو میڈیا میں جگہ ملتی ہے اور نہ ان کو خون بہادینے کی زحمت گوارا کی جاتی ہے ) کا نشانہ لے کر فائرنگ کرتے ہیں۔ چنانچہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی خوشی میں امریکیوں نے ڈرون سے میزائلوں کے ذریعے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تقریبا تین درجن بے گناہ قبائلی (جرگہ ممبران عموما قبیلے اور خاندان کے سربراہ ہوتے ہیں) ہلاک ہوئے۔

اس طریقے سے امریکی پاکستانیوں کو طعنہ دے رہے ہیں کہ ہم اپنے بندے کو دن دھاڑے لے گئے اور تم پاکستانی اگر ہمارا کچھ بگاڑ سکتے ہو تو بگاڑ کے دکھا دو۔ دوسری طرف ہم پاکستانی اسی طرح غم اور صدمے سے دوچار ہیں جس طرح کہ دلہن کی رخصتی کے بعد لڑکی کے گھر والے ہوتے ہیں۔ لڑکی کے گھر والے کر کچھ اس لئے نہیں سکتے کیوں کہ رشتہ طے کرتے وقت گھر کے اہم کرداروں کی رضامندی شامل ہوتی ہے اور یہاں پر بھی چونکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا ایک حصہ غرض سب کے سب ڈیل کرچکے تھے، اس لئے سوائے آئیں بائیں شائیں کے وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔
معاملہ صرف دو بندوں کی ہلاکت اور انتہائی بے ہودہ طریقے سے قاتل کی رہائی تک محدود نہیں۔ کسی سیانے نے کہا تھا کہ ایک باپ اپنے بچے کو جو سب سے قیمتی چیز دے سکتا ہے ،وہ امید ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات پاکستانی قوم کی ناامیدی کو بڑھادیتے ہیں۔ شروع میں یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ سیاسی قیادت سے بڑھ کر فوجی اسٹیبلشمنٹ قومی غیرت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ پنجاب حکومت اس سے تیز ہے اور وفاقی حکومت اس سے بھی زیادہ۔ میڈیا یہ تاثر دے رہا تھا کہ قومی غیرت جاگ اٹھی ہے اورتاریخ میں پہلی بار پاکستانی قیادت امریکہ سے ٹکرا رہی ہے لیکن پھر یکدم یہ خبر آگئی کہ بے حسی کی ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جس میں تمام قوتوں نے حسب استطاعت کردار ادا کیا۔ ایسے عالم میں پاکستانی قوم کی مایوسی کا شکار اور صدمے سے دوچار کیوں نہ ہو؟


ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ اس حمام میں کم وبیش سب ننگے ہیں۔ طریقہ ہائے واردات مختلف ضرور ہیں لیکن امریکہ کے آگے ٹھہرنے والی قوت پاکستان میں کوئی موجود نہیں۔ جو ماتم کرنے والے ہیں، ان میں سے بھی بیشتر وہ ہیں جو ماضی میں امریکہ کی خدمت کے ذریعے اس کو واحد سپرپاور کا مقام و مرتبہ دلوانے میں اپنا حصہ ادا کرچکے ہیں ۔

بظاہر امریکہ کے شدید مخالف ایک فتویٰ باز (جو اب ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے میں بہت آگے آگے ہے) کے بارے میں معلوم کیا تو پتہ چلا کہ نہ صرف وہ ہمہ وقت درپردہ امریکیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں بلکہ بیرون ملک ان کے ساتھ پاکستان کی دینی اور جہادی شخصیات کی خفیہ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں۔ مقتولین کے ورثاء نے جو ہیرو بننے کے لئے کل تک عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈیل کی باتیں کررہے تھے، نے آج امریکی ویزوں اور چند کروڑ روپوں کی خاطرپاکستانی وقار کو بیچ ڈالا۔
سوال یہ ہے کہ اب ماتم اور احتجاج کا کیا فائدہ ؟۔ کیا احتجاج سے ریمنڈ ڈیوس واپس آجائے گا؟۔


دنیا پاکستان کو بطور پاکستان دیکھتی ہے۔ اس کے پاس اس تفصیل میں جانے کا وقت نہیں کہ کس ادارے اور کس فرد نے کیا کیا؟۔ اس تک بس یہ خبر گئی ہے کہ پاکستانیوں نے دباؤ یا لالچ میں آکر اپنی سلامتی اور قومی وقار کا جنازہ نکال دیا۔ اب جب وہ دیکھے گی کہ اسی قوم کے کچھ لوگ اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکہ اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں تولامحالہ ہم پر ہنسے گی۔ یوں ماتم اور بے فائدہ احتجاج کی بجائے ہمیں اس سوال پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئیے کہ ہمارے حکمران خواہ وہ کوئی بھی ہو، امریکہ کے آگے ڈھیر کیوں ہوجاتا ہے؟ اس کا جواب بڑا سادہ ہے جو یہ ہے کہ ہم لینے والے ہیں اور وہ دینے والا ہے۔ اس کا ہاتھ اوپر اور ہمارا ہاتھ نیچے ہے۔ جب تک پاکستان اقتصادی لحاظ سے امریکہ کا ہم پلہ نہیں ہوجاتا ، حکومت جس کی بھی ہو، اسی طرح یہاں ریمنڈ ڈیوس دندناتے اور ہمارے لیڈر تابعداری کرتے رہیں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ان نعروں ، ان مظاہروں، ان جلسے جلوسوں اور اس گھیراؤ جلاؤ کے ساتھ پاکستان اقتصادی ترقی کرسکتا ہے ؟۔ جب ہمارے طالب علم پڑھائی کی بجائے جلسے جلوسوں میں مگن ہوں گے تو وہ کس طرح اس قوم کو امریکہ کے مقابلے کے قابل بنانے کے اہل ہوں گے ؟ کیا ہماری سڑکوں پر اوبامہ اور زرداری صاحب سفر کررہے ہوتے ہیں کہ ہمارے احتجاج کے نتیجے میں انہیں تکلیف ہوگی؟ کیا لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ وغیرہ کے تعلیمی اداروں میں ہمارے حکمرانوں کے بچے پڑھتے ہیں جو ان کی بندش سے ان کو تکلیف ہوگی؟

ماتم یا احتجاج کے ذریعے اپنی سیاست اور صحافت چمکانے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں سے ایک مطالبہ کریں۔ وہ یہ کہ پوری تفصیلات سامنے لائی جائیں تاکہ قوم جان سکے کہ کون ، کتنے پانی میں ہے اور پھر احتجاجوں کی بجائے اس شرمندگی اور صدمے کو جاپانیوں کی طرح قوت میں تبدیل کرکے اپنے آپ کو مستقبل میں اس طرح کی ہزیمتوں سے بچانے اور اپنے آپ کو امریکہ جیسی قوتوں کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے قومی تعمیر کی سنجیدہ اور دیرپا اثرات کی حامل کوششوں کا آغاز کردینا چاہئے۔



روزنامہ جنگ
19مارچ2011
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 80
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-03-11), ھارون اعظم (19-03-11)
پرانا 19-03-11, 11:38 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,130
شکریہ: 1,155
6,269 مراسلہ میں 14,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اس پراتنی بحث ہو چکی ہے کہ اب تو لگتا ہے ہم بولتے رہ جائیں گے اوریہ لوگ کرتے جائیں گے،
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (19-03-11)
جواب

Tags
color, کوئٹہ, کوششوں, کلاشنکوف, پاکستانی, واقعات, لڑکی, معلوم, آج, امریکہ, احتجاج, جواب, خون, خلاف, خبر, زرداری, سفر, سیاست, عالم, غم, صوبائی, صافی, صحافت, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے خلاف کل ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان sahj خبریں 4 18-03-11 02:26 PM
ریمنڈ ڈیوس ۔ ۔ ۔ ۔پلان بی حیدر Rehan خبریں 14 17-03-11 12:50 PM
اللہ کا قانون اور ریمنڈ ڈیوس ALI-OAD پاکستان میں دہشت گردی 3 22-02-11 09:03 PM
ریمانڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا اشارہ ناصحی خبریں 5 15-02-11 08:35 PM
ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے زارا خبریں 1 01-02-11 02:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger