|
ریمنڈ کو دوران حراست مروانے کی اطلاعات، پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں فکر مند

02-03-11, 04:11 AM
کراچی (رپورٹ : جاوید رشید) پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان میں دوران حراست مروانے کی اطلاعات کے باعث فکر مند ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز کو فوری طور پر افغانستان منتقل کردیا ہے جبکہ پشاور اور لاہور کے قونصل خانوں پر خود ساختہ حملوں کے بعد انہیں بند کرنے کے حربے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ جنگ کو سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے بعد جس طرح امریکی حکمت عملی اور خفیہ سراغ رسائی کو دھچکا لگا ہے اور امریکی خفیہ نیٹ ورک منظر عام پر آیا امریکی صدر اور محکمہ دفاع کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کے کمانڈ آف آپریشن اسٹیشن کی آپریشنل ٹیم کو ہر صورت افغانستان منتقل کیا جائے اور پاکستان میں ہونے والے ڈرون آپریشن کی تحقیقاتی ٹیم کو عارضی طور پر افغانستان اور پاکستان کے قریب سرحد پر مامور کردیا جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے کے خفیہ کاموں کے انکشافات کے بعد موجودہ سیٹ اپ میں موجود افسران کو سفارتی سطح پر پاکستان سے فوری منتقل کرنے کے اقدامات اور انہیں گراﺅنڈ کردینے کے احکامات کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے کہا جارہا ہے کہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہر صورت ایکسپوز ہونے سے بچایا جائے گا۔ امریکا نے سی آئی اے پاکستان ڈیسک کے اندر بڑی تبدیلی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور آنے والے دنوں میں امریکا پاکستان کی قیادت کو سخت آزمائش میں ڈالے گا خصوصاً آرمی کے حوالے سے آنے والے دنوں میں امریکا کے فیصلے بڑے حیران کن ہوں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|