واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کو ویزا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے نہیں اسلام آباد سے جاری ہوا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:04 AM   #1
ریمنڈ کو ویزا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے نہیں اسلام آباد سے جاری ہوا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-02-11, 05:04 AM

وقت آگیا ہے کہ پاکستانی سیاستدان امریکا کے حوالے سے منافقت ختم کردیں
قومی وقار اور مقامی قانون کو عالمی قوانین پر ترجیح دےنا بلاشبہ درست نہیں
اسلام آباد( تجزیہ :صادق سلیم) یہ چیز اب گویا اےک معروف پیٹرن بن گئی ہے کہ ہر چند ماہ بعد کچھ سابق فوجی اور سول افسران کی پشت پناہی سے مذہبی جماعتوں کے رہنماءامریکامخالف جذبات کو ابھارنے کےلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں،اس ہیجان کو ہمارے نوآزاد میڈیا مےں موجود اور وسعت اختیار کرتا ہوئے ” غیرت برےگےڈ“ کی جانب سے مزید ہوا دی جاتی ہے ، تاہم چند دن گزرتے ہیں تو یہ ہیجان اپنی موت آپ مرجاتا ہے، اگر پاکستان امریکا کے بغیر رہ سکتا ہے تو بھلا ہم اےسا کرکیوں نہیںلےتے؟اور اگر ہم امریکا کے بغیر رہنے کے متحمل نہیں ہو سکتے تو ہمارے لئے یہ ساری ہنگامہ آرائی کیوں اتنی ضروری ہے! بالخصوص اےسی صورت مےںکہ جب بالآخر ہمارا ارادہ ےہی ہوتا ہے کہ کام پہلے کی طرح چلتا رہے۔جےسا کہ وکی لیکس نے بھرپور طریقے سے واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی رہنماﺅں بشمول ان رہنماﺅں کے جو باقاعدگی کے ساتھ امریکا مخالف بیانات دےتے رہتے ہیں ، درحقیقت ان مےں سے کسی کو یہ یقین نہیں کہ پاکستان امریکا سے آنے والی امداد اور اس کے تعاون پر مبنی تعلقات کے بغیر کامیابی سے چل سکتا ہے۔امریکا مخالف شور کا واحد مقصد ملک کی بے خبر عوام مےں پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتا ہے۔ گزرے برسوں کے دوران امریکا مخالف بلووں مےں کئی غریب پاکستانی جانوں سے ہاتھ دھو بےٹھے، دوسری طرف ہماری اشرافیہ جو امریکا مخالف جذبات کو ابھارتی رہتی ہے وہ خود امریکا سے فاصلہ پیدا کرنے کےلئے کچھ نہیں کرتی، حقیقت تو ےہی ہے کہ ہمین امریکا کی ضرورت ہے اور یہ کہ امریکا ہم سے بہت زیادہ طاقتور ہے اور یہ چیز جلسے جلوسوں مےں لگائے جانے والے نعروں سے مطابقت نہیں رکھتی اور نہ ہی ٹی وی شو پر ٹاک شوز میں ہونے والی چیخ وپکار سے لگاکھاتی ہے۔یہ چیز واضح ہے کہ حکومت کے اندر مختلف سطحوں پر چند عمال بھی اسی امر پر یقین رکھتے ہیں کہ امریکا مخالف جذبات پر مبنی کبھی کبھار کا پھٹ پڑنے سے پاکستان کا وزن بڑھ سکتا ہے ورنہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات غیر مساویانہ ہی ہیں۔ یہ عمال ہی دراصل جزوی طور پر یا کسی رنگ مےں رنگی ہوئی اےسی اطلاعات میڈیا کو جاری کر تے ہین جس سے میڈیا کے غیرت برےگےڈ کوامریکا مخالف جذبات کو ہوادےنے کا موقع ملتا ہے۔یہ چیز کیری لوگر برمن بل پر بحث کے دوران ہمارے دےکھنے مےں آئی ۔ دوہفتوں کے شور کے بعد ہم نے وہی امداد قبول کر لی اور وہ شرائط بھی مان لیں جس کے بارے مےں ہر کوئی پہلے یہ کہہ رہا تھا کہ ان مےں پاکستان کی خودمختاری پر سمجھوتا کیا گیا ہے۔ اےسی رپورٹس بھی آئیں کہ نواز لیگ کی پنجاب حکومت نے کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی امداد اس بنیادپر مسترد کر دی ہے کہ اس کی شرائط ناقابل قبول ہیں، پھر اس بل کی شدید مخالفت کرنےوالے ان صحافیوں مےں سے کسی نے امریکا سے ملنے والی کسی رعایت کو اس بنیادپر کبھی نہیں ٹھکرایا کہ امریکا نے ہماری بے عزتی کی ہے ۔ یہ چیز صرف زیب داستاں تھی ۔ اےسی ہی زیبائش لفظی ہم ریمنڈ ڈیوس کے کےس مےں پھر سے دیکھ رہے ہیں۔قومی وقار اور مقامی قانون کو عالمی قوانین پر ترجیح دےنے کے شور مےں( جو کہ بلاشبہ درست نہیں ہے) بہت سے امریکی عہدیداروں اور سفارتکاروں کی پاکستان آمد کے پرانے فسانے مےں پھر سے جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر سفارتکاوں کی وہ تعداد یعنی 1400 سے1500 درست بھی ہے جسے پاکستان کی جمہوری حکومت نے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے تو بھی یہ سوال تو پوچھا جانا چاہئے کہ کیا وہ واقعی پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں؟ کیا1400 امریکی سفارتکار یا چلئے عہدےدار اےنے طاقتور ہین کہ وہ ہماری دس لاکھ کی فوج پر قابو پا کر پاکستان کو فتح کر سکتے ہیں؟کیا امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک نے کبھی کسی دوسرے ملک پر اپنی سفارتی موجودگی مےں اضافہ کرکے بھی قبضہ کیا ہے؟یہ بنیادی سوالات نہ تو کبھی پوچھے گئے اور چنانچہ نہ ہی کبھی ان کا جوا ب ملا کیونکہ ”غیرت برےگےڈ “ یا جہادیوں کےلئے تاویلیں دےنے والے ان کے حامی کبھی ان حقائق مےں دلچسپی نہیں رکھتے۔ وہ صرف جذبات کو ہوادےنے کے خواہاں ہیں۔ یہ صورتحال بالکل اےسی ہی ہے جےسے توہین رسالت کے قانون مےں ترمیم کے خلاف ہونے والے مظاہرے حکومت کی جانب سے اس اعلان کو خاصا عرصہ گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں کہ ان قوانین مےں ترمیم نہیں ہوگی۔امریکا میں تقریباً 10 لاکھ پاکستانی یاپاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں، اگر فضائی کمپنیوں کے اعدادوشمار کو دےکھ لیاجائے توکئی ڈیڑھ لاکھ پاکستانی سالانہ امریکا کا سفر کرتے ہیں۔ہزاروں پاکستانی روزانہ امریکی سفارتخانے کے باہر ویزے کےلئے قطار لگائے کھڑے ہوتے ہیں۔ سےکڑوں پاکستانی سفارتی اور دیگر ویزوں پر امریکاجاتے ہیں۔توکیا امریکا کو بھی اس امر سے ڈرنا چاہئے کہ کہیں پاکستانی امریکا پر قبضہ نہ کرلیں۔کب وہ دورآئے گا جب پاکستانی فخریہ طور پر اےک اےٹمی ریاست ہونے اور پر اعتماد طریقے سے دنیا کی اس صورت سے نمٹنے کے مابین اےک توازن قائم کریں گے جیسی کہ وہ ہے بجائے اس کے کہ ہم اپنے ہی مصنوعی اور بڑھائے چڑھائے ہوئے خدشات میں زندہ رہیں؟ہم نے قومی ٹی وی پر ریمنڈ ڈیوس کا پاسپورٹ اور ویزا دےکھا ہے ۔اس کا آخری ویزا 2012 تک کارآمد تھا اور یہ اسلام آباد سے جاری کیا گیا تھا نہ کہ واشنگٹن ڈی س مےں ہمارے سفارتخانے سے جاری ہوا۔ اس کے باوجود اس المنا ک واقعے کو( استعمال کرتے ہوئے جس مےں ریمنڈ ملوث ہے ) امریکا مےں ہمارے سفیر اور سفارتخانے کے بارے میں غلط تاثرات پھےلانے کےلئے اور پاکستان مےں امریکا کی توسیع شدہ سفارتی موجودگی کی تحدید کرنے کےلئے استعمال کیاجارہا ہے۔پاکستانی سیاسی اور میڈیا کی اشرافیہ کےلئے وقت آگیا ہے کہ وہ امریکا کے حوالے سے اپنی منافقت ختم کردے۔ ہر بڑی پاکستانی سیاسی شخصیت جن میں بہت سے امریکا کوبدنام کرنے والے بھی ہیں ان کے پاس امریکی پاسپورت ہیں، گرین کارڈ ہیں یا پھر امریکی ویزے ہیں۔اگروہ امریکی سلامتی کےلئے کوئی خطر ہ نہیں ہین اور وہ نہیں چاہتے کہ امریکا کے دورے کے دوران ان کی جرابیں اور جوتے نہ اتروائے جائےں تو انہیں امریکیوں کے حوالے سے ڈھول پیٹنا بند کردےنا چاہئے ۔ چند سو امریکی سفارتکار اور عہدیدرا پاکستان مےں ہیں جو کہ ملکی اور بین الاقوامی قانون جن پر لاگو ہوتا ہے اور یہ پاکستان کلےئے خطرہ نہیں ہیں۔ پاکستان کو زیادہ حقیقی خطرہ غےرت برےگےڈ کے پیدا کردہ ہیجان اور جنون سے ہے ۔ یہ غےر ت برےگےڈ ہی ہے جو امریکا کے ساتھ تعلقات سمےت بہت سے معاملات پر استدلال اور جواز اور غےر جذباتی مباحثے کی اجازت نہیں دےتا ۔اگر تمام پیپلزپارٹی کے رہنما ، شریف برادران ، عمران خان، جماعت اسلامی، جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ جن کے اہل خانہ امریکا مےں ہیں، یا امریاک مےں کاروبار ہیں یا امریکا سے چند ے اکٹھے کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکا سے مخاصمت مول لے تو انہیں سب سے پہلے تو امریکا کے ساتھ اپنے فائدہ مند تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔ اگر وہ اےسا کرنے پر تیار نہیں ہیں تو انہےں اپنی چھاتیاں پیٹنے اور شور مچانے سے باز رہنا چاہئے ،یہ سب کچھ کرنے سے انہیں کچھ سستی مقبولیت تو مل سکتی ہے لکےن پاکستان کو کچھ نہیں ملتا۔ میڈیا کو یہ خبر جاری کرنے سے کہ پاکستان مےں مجرمانہ سازشوں کےلئے امریکی سفارتکاروں کا سیلاب آرہا ہے ، پاک امریکا تعلقات آگے نہیں بڑھ سکیں گے،اس سے پہلے سے غلط اطلاعات کے حامل عوام کو مزید غلط اطلاعات ملیں گی اور ان معاملات مےں غصہ پیدا ہوگا جن کےلئے تدبر اور استدلال کی ضرورت ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 70
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (03-02-11)
پرانا 03-02-11, 05:15 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,185
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ بھائی ۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (03-02-11)
جواب

Tags
color, ہنگامہ, کوشش, کارڈ, پاکستانی, واشنگٹن, موقع, موت, اسلام, ترمیم, جوا, خلاف, خبر, سفر, شور, طاقتور, عمران, غیرت, غلط, غریب, غصہ, صورتحال, صادق, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکی فضائیہ نے خفیہ دستاویزات کی حامل ویب سائٹس بلاک کردیں گلاب خان خبریں 1 16-12-10 05:54 AM
دستاویزات کے اجرا کا ذمہ دار امریکا ہے، جولین اسانج کی ہر ممکن مدد کریں گے، آسٹریلیا گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:33 AM
ہمیں پاکستان کا ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا، فری عافیہ کمپین گلاب خان خبریں 0 04-09-10 03:28 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
بینظیر کو پاکستان میں مستقل رہائش کا ویزا مل گیا تو ارباب رحیم کو جان جائیں گی،ترجمان وزیراعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger