واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کیس‘ پاکستانی عدالت کے فیصلے کی حیثیت سوالیہ ہوگی‘ امریکی سفارتکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 04:37 AM   #1
ریمنڈ کیس‘ پاکستانی عدالت کے فیصلے کی حیثیت سوالیہ ہوگی‘ امریکی سفارتکار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-02-11, 04:37 AM

عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم کرتے ہیں نہ اسے کسی قسم کی کارروائی کا اختیار ہے
ریمنڈ کے لئے وکیل کی خدمات نجی حیثیت سے حاصل کی گئیں‘ استثنیٰ کے لئے ڈپلومیٹک کارڈ کا اجراء ضروری نہیں
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکا نے لاہور میں دو شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار اپنے شہری ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے پاکستانی عدالت کے اختیار اور دائرہ کار کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستانی عدالت کو کسی قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے اس لئے اس معاملے میں عدالتی فیصلے کی حیثیت بھی سوالیہ ہوگی۔ بدھ کو اسلام آباد میں یہ بات امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے وفاقی دارالحکومت کے سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ استفسار پر مذکورہ اہلکار نے کہا کہ چونکہ امریکہ اس معاملے میں پاکستانی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے ریمنڈ ڈیوس کے لئے وکیل کی خدمات سرکاری حیثیت کی بجائے نجی حیثیت میں حاصل کی گئی ہیں۔ مذکورہ اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا کنونشن کے تحت ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے اس لئے پاکستانی عدالتوں میں ان کے خلاف جرم کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ دوسری طرف امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے نے 20جنوری 2010ءکو پاکستانی وزارت خارجہ کو اپنے ایک مراسلے میں آگاہ کیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتخانے کے تکنیکی اور انتظامی عملے کا حصہ ہے اس لئے سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن 1962ءکے تحت اسے فوجداری مقدمات میں مکمل استثنا حاصل ہے۔ پاکستان اور امریکہ دونوں اس کنونشن کے رکن ہیں اس لئے وہ اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس پر اعتراض ہے تو اسے ”ناپسندیدہ شخصیت“ قرار دے کر ملک چھوڑنے کو کہا جاسکتا ہے لیکن اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ویانا کنونشن پر میزبان ملک اور متعلقہ سفارت کار کے ملک کے درمیان کسی اختلاف کی صورت میں ”ایڈیشنل پروٹوکول“ موجود ہے جس کے تحت معاملات کو دوطرفہ پر حل کیا جاسکتا ہے تاہم اگر پھر بھی اختلاف برقرار رہتا ہے تو ایسی صورت میں مصالحت کے لئے معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لایا جاسکتا ہے جس کے فیصلے کو تسلیم کرنا دونوں متعلقہ ممالک کے لئے لازم ہوگا۔ تاہم تاریخ میں ایسا ابھی تک صرف ایک مرتبہ ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات 1962ءایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے آرٹیکل سات کے مطابق اس پر عملدرآمد دونوں ملکوں کے لئے ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے سفارت خانے میں اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے بین الاقوامی قوانین کے تحت آزاد ہے ان ذرائع کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے تحت ڈپلومیٹک کارڈ کا اجراءاستثنیٰ کے لئے ضروری نہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ایسے سفارتی یا انتظامی اہلکار کے پاس سفارتی یا سرکاری ویزا ہو۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
پرانا 18-03-11, 10:50 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بکاؤحکمرانوں کے ھوتے ھوئے فیصلہ امریکہ کے خلاف کیسے ھو بھی سکتا ھے؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (19-03-11), محمد عاصم (18-03-11)
پرانا 18-03-11, 12:43 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,130
شکریہ: 1,155
6,269 مراسلہ میں 14,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

اتنا ہی کہوں گی خبر پہنچانے کا شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics (19-03-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کنونشن, کار, کارڈ, پاکستانی, مکمل, ملک, مطابق, آزاد, امریکہ, اسلام, جرم, حل, حصہ, خلاف, خصوصی, دے, عملے, عملدرآمد, عالمی, عدالت, عدالتی, عدالتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شمالی وزیرستان :عسکریت پسند وں کا فورسز سے نہ لڑنے کافیصلہ ابن جلال خبریں 1 17-10-08 06:27 PM
بیت اللہ محسود کا وزیرستان میں شاندار استقبال، جشن،40 دنبوں کا صدقہ۔ ابن جلال خبریں 0 05-10-08 01:13 AM
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ،مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ،لشکر رئیسانی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:30 AM
وزیرستان:بم حملے میں عبداللہ محسود کا جانشین کمانڈر مسعودساتھی سمیت ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:56 AM
اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger