واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کی رہائی اور پاکستان کی سیاست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-11, 05:15 AM   #1
ریمنڈ کی رہائی اور پاکستان کی سیاست
کنعان کنعان آن لائن ہے 18-03-11, 05:15 AM

ریمنڈ کی رہائی اور پاکستان کی سیاست

اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، اسلام آباد




ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بہت سی جماعتوں
کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے

دو پاکستانی شہریوں کے قاتل امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی ’سعودی عرب‘ کے توسط سے رہائی کے بعد ان کے معاملے پر سیاست چمکانے والے کافی مایوس ہیں۔

کیونکہ یہ افراد شاید سمجھ رہے تھے کہ معاملہ عدالت میں ہے اور یہ طویل عرصے تک چلے گا جس سے ان کی سیاسی دکان بھی چلے گی۔ لیکن رانا ثناءاللہ کے اچانک اعلان نے ان سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

لیکن ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے یہ ضرور ثابت ہوگیا کہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں تھی اور انہوں نے خون بہا ادا کرکے اقبال جرم بھی کرلیا۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ق) کو تو کوئی اعتراض نہیں لیکن جماعت اسلامی اور عمران خان کی پارٹی سمیت بعض گروہوں نے ملک کے بعض شہروں میں مظاہرے کیے ہیں اور جمعہ کو مزید مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ فریقین کب تک اس معاملے پر مزید سیاست کر پاتے ہیں۔

بظاہر لگتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر تاحال سب سے بڑا نقصان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہوا ہے۔ ایک تو ان کی وزارت گئی دوسرا پارٹی میں بھی مشکوک ہوگئے۔

بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس تو رہا ہوگئے لیکن شاہ محمود قریشی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں وہ سوالیہ نشان چھوڑ گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد شاید شاہ محمود قریشی اپنے سیاسی لائحہ عمل کا چند روز تک اعلان کریںشاہ محمود قریشی نے ریمنڈ ڈیوس کی سفارتی استثنیٰ کے معاملے پر اختلاف کیا تھا اور بعد میں نئے سرے سے کابینہ کے حلف برداری کے دوران پانی و بجلی کی وزارت لینے سے عین وقت پر انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بعد میں ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہ ہونے کے متعلق پریس کانفرنس بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ’پاکستان کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔۔۔ یہ وقت سر جھکانے کا نہیں بلکہ اٹھانے کا ہے۔‘

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اپنی قیادت سے اختلافات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پنجاب اور سندھ کے دورے بھی کیے لیکن ان کے بارے میں آصف علی زرداری نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ لیکن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنی خاموشی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے ساتھ ہی توڑ دی اور ملتان کے پیر پر برس پڑے ہیں۔

بدھ کی شام کو جیسے ہی ریمنڈ ڈیوس کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تو صدر آصف علی زرداری نے کراچی سے لاہور کے گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے اراکین سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں شاہ محمود قریشی کا نام لیے بنا کہا کہ کچھ ’گندے انڈے بھٹو بننا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی ایسا نہیں بن پائیں گے جو پارٹی چھوڑ کر واپس آتے ہیں انہیں پہلے والی عزت نہیں ملتی۔۔۔ یہاں کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔‘


شاہ محمود قریشی کے سیاسی مستقبل پر اب سوالیہ نشان؟
بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس تو رہا ہوگئے لیکن شاہ محمود قریشی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں وہ سوالیہ نشان چھوڑ گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد شاید شاہ محمود قریشی اپنے سیاسی لائحہ عمل کا چند روز تک اعلان کریں۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر ویسے تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے جو سیاست کی اس سے یہ معاملہ الجھ گیا تھا اور امریکی صدر براک اوباما کی دھمکیاں بھی کام نہیں آئیں۔ لیکن امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کے مشورے پر سینیٹر جان کیری نے ’خون بہا فارمولے‘ پر عمل کیا اور اپنے بندے کو رہائی دلوائی۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں امریکہ کو پھر بھی سعودی عرب اور شریعت ہی کام آئے۔ امریکہ کی درخواست پر اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر سرگرم ہوئے اور پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے پہرے سے مقتولین کے ورثا کو نکال کر سعودی عرب پہنچا دیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور جہاں خون بہا وصول کرنے کا معاہدہ طے پایا۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں امریکہ کو پھر بھی سعودی عرب اور شریعت ہی کام آئے

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے ہونے والی کوششوں سے بظاہر لگتا ہے کہ مرکزی اور پنجاب حکومت کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ والے بھی با خبر تھے۔ کیونکہ جس طرح لاہور ہائی کورٹ نے استثنیٰ جیسے اہم نکتے کا مقدمہ نمٹاتے ہوئے معاملہ ماتحت عدالت کے حوالے کیا،

صدر زرداری اسلام آباد سے کراچی،

وزیراعظم کرغذستان کے شہر بِشکک،

میاں نواز شریف اور شہباز شریف لندن چلے گئے اس سے تو لگتا ہے کہ سب پہلے سے جانتے تھے۔

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی خبر نے جاپان کے خوفناک سونامی اور حکومت کی جانب سے پاکستان میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پچاس ارب روپوں سے زیادہ کے نئے ٹیکس لگانے جیسی اہم خبروں کو بھی نگل دیا۔ اس وقت تمام ذرائع ابلاغ میں ریمنڈ کی رہائی اور اس کے خلاف مظاہروں کی خبریں حاوی ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں ہونے والی بحث کے دوران ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو ہوا دینے اور اب حل کرنے میں آئی ایس آئی کا تذکرہ بھی ہورہا ہے کہ جب ان کے معاملات سی آئی اے سے سیدھے ہوئے تو رہائی بھی ہوگئی۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس سارے کھیل میں مرکزی حکومت نے بظاہر اپنا دامن بچا لیا اور رسوائی مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی۔

بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 93
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (18-03-11)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی سیاست کا جیمز بانڈ 007 حیدر خبریں 4 01-05-10 09:15 AM
پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟ راجہ اکرام سیاست 0 07-02-09 01:53 PM
سانخہ لال مسجد نے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات کیو ZUBAIR سیاست 6 09-09-08 05:15 PM
پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ خرم شہزاد خرم سیاست 0 29-10-07 09:37 AM
بینظیر مشرف ملاقات اور پاکستانی سیاست چاچا کمال خبریں 0 29-07-07 04:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger