واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کے فون کا ریکارڈ: 300 پاکستانیوں سے پوچھ گچھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-11, 05:53 AM   #1
ریمنڈ کے فون کا ریکارڈ: 300 پاکستانیوں سے پوچھ گچھ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-03-11, 05:53 AM

اسلام آباد (مظہر طفیل) ریمنڈ ڈیوس کے فون ریکارڈ کے حوالے سے ملنے والی معلومات کی مناسبت سے 300 پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، دی نیوز کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ” جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ان سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں مزید لوگوں کو تحقیقات میں شامل کیا جارہا ہے، ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو بتایا ہے کہ جن زیادہ تر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق تو مذہبی گروپوں سے ہے جبکہ ان میں سے کافی تعداد کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والوں کی بھی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے کسی بھی شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیکن چونکہ یہ معاملہ انتہائی حساس اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے اس لئے جو معلومات مل رہی ہیں وہ تاحال میڈیا سے خفیہ رکھی جارہی ہیں اور کسی کو ان معلومات تک رسائی نہیں دی جارہی۔ تاہم ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے حوالے سے مکمل معلومات جلد ہی عوام کے سامنے پیش کردی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے غیر رسمی طور پر ہونے والی تحقیقات سے ملنے والی معلومات بھی جلد عوام کے سامنے پیش کردی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کسی قسم کی حساس معلومات کے افشاء ہونے سے تفتیش کاروں اور حکومت کےلئے ایک سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں کیونکہ امریکی شہری کی حراست اور اس کے بعد امریکا کی جانب سے اسے چھڑانے کی شدید خواہش پہلے ہی شہ سرخیوں کا موضوع بن چکی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افرا د کے لواحقین اور ملک کے عوام سی آئی اے کے اس اےجنٹ کو دہرے قتل کے الزام میں سزا پاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
جواب

Tags
فون, ہے۔, پہلے, پاکستانیوں, نیوز, نام, مکمل, میڈیا, موقع, ملک, ملنے, مسائل, اہمیت, الزام, اسلام, جلد, جائیں, حامل, خفیہ, دی, ریکارڈ, شخص, شدید, طور, عوام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات ھونی چاھیے صدر زردای Haya 786 سیاست 5 12-09-09 10:42 AM
تین پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ محمدعدنان کرکٹ 1 11-04-08 02:09 PM
میرپورخاص: آگ لگنے سے ہاریوں کی 10 جھونپڑیاں جل کر خاکستر خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:52 AM
بنگلورپولیس پاکستان سے آنے والے تماشائیوں کی کڑی نگرانی کریگی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:20 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger