واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کے معاملہ پر سفارتی برادری امریکا کی حمایت نہیں کررہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 05:06 AM   #1
ریمنڈ کے معاملہ پر سفارتی برادری امریکا کی حمایت نہیں کررہی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-02-11, 05:06 AM

حامد میر
عالمی سیاست کا اہم کردار اپنی ذمہ داریاں بُھلا بیٹھا،یورپی سفارتکار حیران، امریکی دباﺅ قبول نہ کرنے کا مشورہ
امریکا کو خوش کرنے کی پوزیشن میںنہیں،انتخابات نزدیک ہیں ،چھوٹی سی غلطی بھی پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل تباہ کردے گی، وفاقی وزیر
اسلام آباد :پاکستان کی کمزور جمہوریت کےلئے سپر پاور کی شاہانہ نخوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن پھر بھی اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔پاکستان نے 6ماہ سے کم کے عرصے میں دوسری بار امریکا کو چیلنج کیا ہے پہلی بار گذشتہ سال اکتوبر میں نیٹو کی سپلائی لائن روک دی گئی تھی جسے واشنگٹن کی جانب سے بھرپور معافی کی بعد بحال کردیا گیا تھا۔اس بار امریکا پاکستانی قانون کا احترام کرنے یا معافی مانگنے کےلئے تیار نظر نہیں آتالیکن یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان اس کا سب سے زیادہ قابل اعتبار نہیں بلکہ سب سے زیادہ ڈرا سہما اتحادی ہے۔افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ لینے کےلئے پاکستان کے ساتھ شیڈول سہہ فریقی اعلیٰ سطح کا اجلا س بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ ایک سفارتی اجلاس کا التواءاسکے مشکوک ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس جسکے خلاف لاہور میں قتل کا مقدمہ چل رہا ہے کی رہائی کےلئے اسلام آباد پر مزید دباﺅ ڈالنے کےلئے کافی ہوگا۔شاہانہ نخوت سے بھی کام نہیں چلا اور پاکستانی خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر نے اس سلسلے میں جواب دیا تھا کہ ’اگر میں ایسی کوئی غیر اخلاقی حرکت کرتا تو کبھی استثنیٰ نہیں مانگتا۔ ‘دباﺅ کےلئے ایک اورقدم اٹھایا گیا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستان کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر آنے والے دنوںمیں ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہیں کیا گیا توآئندہ ماہ صدر زرداری کا دورہ امریکا ملتوی ہو سکتا ہے۔دفتر خارجہ میں موجود قابل اعتبار ذرائع نے دعویٰ کیاکہ امریکا کادفتر خارجہ تقریباً 10روز سے کسی رابطے میں نہیں ہے جبکہ سی آئی اے کے دباﺅ کی وجہ سے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ براہ راست وہائٹ ہاﺅس ڈیل کررہا ہے۔یہ واضح ہو چکا ہے کہ ریمنڈ سی آئی اے کےلئے کام کررہا تھاکیونکہ اس کی گرفتاری کے بعد سے پاکستانی قبائلی علاقوں میں سی آئی اے نے ڈرون حملے بند کر دیئے ہیں۔یہ بھی اطلاعات آئی ہیںکہ واشنگٹن میں پاکستانی حکام کو براہ راست وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے نے ایک ہفتے قبل صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کردیاہے کہ صدر زرداری کا دورہ امریکا ملتوی کیا جاسکتا ہے اور چند امریکی کانگریس کے ارکان پاکستان کی امداد ختم کرنے کےلئے ایک مہم کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔’دھمکی آمیز‘پیغامات کے باوجود اسلام آبا د میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے اتوار کوایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی قسمت کا فیصلہ پاکستانی عدالتیں ہی کریں گی۔صدر زرداری کے قریبی ایک طاقتور وفاقی وزیر نے نمائندے کو بتایاکہ’ ہم اس پوزیشن میںنہیں کہ امریکا کو خوش کر سکیںکیونکہ اب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرادیا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ’اگر ہم اب کچھ کرتے ہیں تو یہ عدالتی احکاما ت کی خلاف ورزی ہو گی اور عدالت توہین عدالت کے جرم میں ہمارے سمن جاری کر دے گی اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے عوام ہمارے خلاف سڑکوں پر ہوں گے اورہمارا حال حسنی مبارک سے زیادہ برا ہوگا۔‘جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر جب تمام حکومتی اداروںمیں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں اتفاق رائے ہے توشاہ محمود قریشی کو نئی کابینہ میں وزارت خارجہ کا عہدہ کیوں نہیں دیا گیا؟وزیر کے پاس اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں تھااور انہوںنے تسلیم کیاکہ قریشی کے معاملے نے کئی سوالات کوجنم دیا ہے اور وزیر اعظم ہی ان سوالوںکے جواب دے سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ،’میں آپ کو یہ بات واضح کردوں کہ صدر ، وزیراعظم ،آرمی چیف اور پنجاب حکومت کا ریمنڈ کے معاملے پر ایک ہی موقف ہے۔‘اس کی قسمت کا فیصلہ صرف عدالتیں ہی کریں گی ، کسی قسم کا امریکی دباﺅ قبول نہیں کیا جائےگا، ہم امریکی پابندیاں قبول کرنے کےلئے تیار ہیں کیونکہ ہم یہ جانتے ہیں الیکشن قریب ہیں اور ایک چھوٹی سے غلطی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل تباہ کر دے گی۔ان تما م پس پردہ دعوﺅں کے باوجودکوئی بھی ’طاقتور‘وزیر امریکا کے حوالے سے آن دی ریکارڈ کوئی بات کرنے کےلئے تیار نہیں۔یہاں تک کہ شاہ محمود قریشی خود کو وزارت خارجہ نہ ملنے کے بعد بہت بڑے دعوے کر رہے ہیں۔ اطلاعات ملی ہیں کہ نئی کابینہ کے اکثر وزراءنے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ امریکی دباﺅ برداشت نہ کیا جائے۔ ابتداءمیں صدر زرداری نے وزیراعظم سے کہا کہ امریکا کے شدید ترین دباﺅ سے بچاﺅ سے بچنے کےلئے کوئی راہ تلاش کی جائے لیکن یہ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر تھے جنہوںنے ایک واضح نوٹ وزیراعظم کو لکھا کہ ’ریمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیںاور ہم اس معاملے پر امریکی دباﺅ قبول کرتے ہوئے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اب عدالت کوکیس کا فیصلہ کرنے دیںاور ہمیں قاتل کو استثنیٰ نہیں دینا چاہیے۔‘دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں امریکا کے گھمنڈی رویے نے دہشت گردی کے خلاف اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات پر اس کی سنجیدگی کھل کر سامنے آ گئی۔امریکا 2پاکستانیوں کو سیلف ڈیفنس کے نام پر قتل کرنےوالے صرف امریکی شہری کی وجہ سے ماضی میں پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہر اقدام بھلانے کےلئے تیارہے۔ہلاک ہونے والے تیسرے پاکستانی کے اہلخانہ پولیس حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںکہ انہوںنے قاتل کی مدد کو پہنچنے والی گاڑی کے ڈرائیور موٹر سائیکل پر سوار عبدالرحمن کو کچل کر ہلاک کرنے والے کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا،پنجاب پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل سوار کے قاتل کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور میں امریکی قونصل خانے سے رابطے میں ہیں۔یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میںموجود سفارتی حلقے ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکی موقف کی حمایت نہیں کر رہے۔متعدد یورپی سفراءنے اس سلسلے میں نمائندے سے تبادلہ خیال کیاسفارتکار ایسے سفر کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے اقدام جیسے ریمنڈ نے لاہور میں کیا۔سفارتکاروںکو اپنے ساتھ غیر قانونی ہتھیار ساتھ لے کر چلنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ایک سفارتکار نے مجھے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے 2009ءمیں ایک ٹی وی انٹرویو میں میرا ہی پوچھا گیا ایک سوال یاد دلایا کہ جس میں پوچھا تھاکہ امریکی حکام جب پاکستان میں گھومتے پھرتے ہیں تو ان کے پاس غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں انہیں پاکستانی پولیس گرفتار کر لیتی ہے توآپ ان کی رہائی کے لئے حکومت پر دباﺅ کیوں ڈالتی ہیں، ہلیری کے پاس اس سوال کا جواب نہیںتھااور انہوںنے ٹی وی پر وعدہ کیا تھاکہ وہ ان خبروںکی تفصیلات حاصل کریں گی اور یقینی بنائی گی کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔لیکن یہ وعدہ وفا نہ ہوا۔امریکی خفیہ ایجنٹوں نے اپنی سرگرمیاں اسلام آباد سے پشاوراور لاہور سے کراچی تک بڑھا دیں۔ایک یورپی سفارتکار کا کہنا تھاکہ امریکا عالمی سیاست کا ایک اہم کھلاڑی ہونے کے طور پر خود عائد ذمہ داریاں صرف ریمنڈ کی وجہ سے بھول چکا ہے۔ ایک اور سفارتکار کا کہناتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح کے دیگر خفیہ ایجنٹ دنیاکے دیگر دارالحکومتوں میں اور بندے ماریں گے تو پھر امریکا ان کےلئے بھی استثنیٰ کا مطالبہ کرے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کبھی بھی امریکی دباﺅ برداشت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایساکرنے سے دنیا بھر میں سفارتکاروں کےلئے مزید مسائل کھڑے ہو جائیں گے۔ایک عرب سفارتکار نے کہاکہ ’ہم طالبان اور القاعدہ کی مذمت کرتے ہیں کیوںکہ وہ ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں،انہیں سزائیں دی جاتی ہیں لیکن اگر کوئی امریکی کسی کو قتل کر دے تو اسے گرفتار کر کے سزا کیوں نہیں دی جا سکتی؟ ‘ امریکی خفیہ ایجنٹوں اور طالبان میں کیا فرق رہ گیا۔۔ دونوں قانون پامال کرتے ہیں اور معصوموں کو قتل کرتے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 174
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (14-02-11), عبدالقدوس (14-02-11), عروج (14-02-11)
پرانا 14-02-11, 08:56 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ جی مزا آگیا واقعی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (14-02-11)
پرانا 14-02-11, 09:56 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حکومت نے شاییییییییید سدھرنے کا ارادہ کر لیا ھے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ امید پر دنیا قائم ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیر, وزیراعظم, نظر, موٹر سائیکل, منصوبہ, مسائل, اعلیٰ, تلاش, جواب, جرم, خوش, خلاف, زرداری, سیاست, سال, طاقتور, طالبان, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارتی وفد کی مقبوضہ کشمیر آمد،حریت رہنماﺅں کا ملنے سے انکار،وادی میں کرفیو جاری جاویداسد خبریں 0 20-09-10 05:58 PM
مُلائیت کی طبقاتی جان ،خرد دشمنی اور جہالت کے طوطے میں ہے shafresha عمومی بحث 38 16-07-10 07:13 AM
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت ۔3کشیمری شہید جاویداسد خبریں 0 07-07-10 07:03 PM
ق لیگ کے اہم رہنماؤں کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات، حمایت پر کچھ رعایتیں مل سکتی ہیں خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:36 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger