واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 05:52 AM   #1
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-02-11, 05:52 AM

لاہور (ندیم علوی) مزنگ چونگی میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد شہر میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے قبل امریکی اپنی گاڑیوں پر لاہور کی جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتے تھے مگر اب انہوں نے اسلام آباد کی نمبر پلیٹیں لگا لی ہیں۔ ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ سے قبل شہر میں ہر وقت کسی نہ کسی سڑک پر امریکیوں کی گاڑیاں گشت کرتی نظر آتی تھیں اور چند ماہ قبل شہر میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے امریکیوں کی گاڑیوں کو روکنے کے متعدد واقعات ہوئے مگر ہر بار امریکی قونصلیٹ آڑے آتا اور انہیں سفارتی عملہ قرار دے کر ساتھ لے جاتا۔ چند ماہ قبل شیرپاﺅ پل پر ایک امریکی خاتون کی جب گاڑی روکی گئی تو اس نے گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا اور 3 گھنٹے تک گاڑی میں بیٹھی رہنے کے بعد پولیس حکام اسے تھانہ لے گئے اور اس خاتون کے پاس جو کیمرہ تھا اس میں سے بھی لاہور کے مختلف مقامات کی تصویریں برآمد ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق امریکیوں کی 40 سے زائد گاڑیاں ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 191
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-02-11)
جواب

Tags
کرتے, کردیا, پولیس, پاکستانیوں, وقت, واقعات, لگا, لے, لاہور, چند, ندیم, نظر, مطابق, آتی, آتا, اداروں, اسے, اسلام, استعمال, بار, تصویریں, دے, شہر, علوی, عملہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکیوں کے ہاتھوں ہلاکت، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، محمود شاہ گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:32 AM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
بھارتی فوج کے ہاتھوں 33کشمیریوں کی شہادت جاویداسد خبریں 0 03-07-10 09:39 PM
ہاتھوں کی لکیریں کیوں اکثر بدل جاتی ہیں چیتا چالباز شعر و شاعری 2 10-04-09 11:18 AM
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger