واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زرداری نفاق کی علامت:وال سٹریٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-09, 10:26 PM   #1
زرداری نفاق کی علامت:وال سٹریٹ
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 28-02-09, 10:26 PM

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ایک تازہ مضمون میں آصف علی زرداری کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منتخب ہوتے وقت کی ایک طویل آمریت کے بعد ملک کی بکھرے ہوئے دھارے کو یکجا کرنے کے عزم کے ساتھ آئے تھے لیکن اب وہ نفاق کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
زرداری اپنے دوست دشمن دونوں کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بےنظیر بھٹو مرحومہ کے کئی قریبی ساتھی جو حکومت میں بھی شامل ہیں ناراض ہیں اور ان سے براہ راست رابطہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اخبار نے کئی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے سینئر وزرا کے خلاف اجلاسوں میں نازیبا زبان تک استعمال کی ہے۔
شریف برادران کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو ایک مرتبہ پھر سیاسی بحران کی جانب دھکیل دیا ہے۔ کئی سرکاری اہلکاروں اور مغربی سفارت کاروں کے مطابق زرداری کے طرز حکمرانی سے پیدا ہونے والے مسائل حکومت کو کمزور کرنے کے علاوہ مختلف چیلنجوں سے نمٹنے میں آڑے آ رہے ہیں۔
عدالتی فیصلے سے کراچی میں سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آئی۔
گذشتہ برس سمتبر میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے زرداری کے گرد چند مشیروں، خاندان کے افراد اور ان لوگوں کا ٹولہ ہے جن سے ان کا تعلق دوران قید بنا اور جن میں سے کئی غیرمنتخب اور ماضی کے کریمنل ہیں۔
ہے۔ ان میں ان کے سابق ڈاکٹر عاصم حسین بھی شامل ہیں جو کراچی میں ایک ہسپتال چلانے کے علاوہ پیٹرولیم پر حکومت کے مشیر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ حالانکہ ان کا اس شعبے میں کوئی تجربہ نہیں۔
زرداری اپنی بےنظیر کے قتل کے بعد اچانک پاکستان کے طاقتور ترین سیاستدان کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ ماضی میں وہ پولو کے شوق اور بدعنوانی کی وجہ سے معروف تھے۔
وزیر اعظم کے ساتھ بھی زرداری کے تعلقات حالیہ دنوں میں کشیدہ ہوگئے ہیں
زرداری اپنے صدارتی محل سے کم ہی باہر جاتے ہیں اور جب انہیں اپنے محل سے باہر جانا ہو تو اسلام آباد ایک ریڈ زون ایریا بن جاتا ہے،
اخبار کے مطابق حکام کہتے ہیں کہ زداری کا رویہ لوگوں کو اس مقام کی طرف لے کر جا رہا ہے جہاں وہ زرداری کے ساتھ کام نہ کرنے سے کوشش کریں گے۔

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (03-02-10)
جواب

Tags
color, کورٹ, کراچی, پاکستان, مسائل, اسلام, خلاف, دوست, زرداری, سپریم, طاقتور, علی, صدارت, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چین دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گا محمدعمر خبریں 0 04-11-09 07:05 PM
سٹریٹ آرٹسٹ محمدعدنان دلچسپ اور عجیب 9 23-09-09 02:44 PM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
خوش آمدید مسٹر رئیل لائیٹ خرم شہزاد خرم تعارف 21 29-05-08 03:09 PM
:::‌کراچی: اسٹریٹ کرائم کے دوران فائرنگ،ایک شخص ہلاک،6 زخمی::: ابو کاشان خبریں 0 27-12-07 09:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger