واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زرداری نواز ملاقات، اختلافات برقرار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-06-08, 06:32 PM   #1
زرداری نواز ملاقات، اختلافات برقرار
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 18-06-08, 06:32 PM

پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ججوں کی بحالی کے معاملے پراختلافات کو دور کرنے کے لیے ہونے والی ملاقات کی ناکامی کے بعد دونوں لیڈر جمعہ کو دوبارہ ملیں گے۔
رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے طریقہِ کار پر فریقین کے درمیان اختلافات جوں کے توں موجود ہیں۔

احسن اقبال کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات ایک غیر رسمی ملاقات تھی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی، مجوزہ آئینی پیکج، صدر کے مواخذے اور پنجاب حکومت میں اختلافی امور جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

’ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دو نومبر سے پہلے کی عدلیہ کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے۔‘

احسن اقبال کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیاگیا کہ مخلوط حکومت کو برقرار رکھا جائے اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ ’ملاقات میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت دونوں محاذوں پر برسرِ پیکار ہے۔‘

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کی معاونت پی پی پی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر، سینیٹر بابر اعوان، داخلہ کے مشیر رحمٰن ملک، پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض اور سابق صوبائی وزیر غلام عباس نے کی جبکہ مسلم لیگ نواز کی ٹیم میں پارٹی کے قائد نواز شریف کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، نواز لیگ کے چئرمین راجہ ظفرالحق، سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا، مرکزی رہنما جاوید ہاشمی، ایم این اے خواجہ آصف، مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال اور سردار ذوالفقار کھوسہ شامل تھے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 262
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, موجودہ, مخلوط, اعلیٰ, خلاف, ذوالفقار, زرداری, سردار, علی, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
ذات، خلیل جبران زارا اردو ادب سے اقتباسات 0 27-01-11 10:54 AM
کرپشن اور فرائض سے غفلت، جاپانی فضائیہ کے سربراہ برطرف گلاب خان خبریں 5 19-12-10 02:20 AM
عشق ،محبت، اپنا پن سیپ گانے 1 16-12-10 02:18 AM
محبت، محبت، محبت، کیا ہے یہ محبت؟؟؟ ابو کاشان گپ شپ 13 04-04-08 09:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger