واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زرداری نے کہا مشرف کی معافی کیلئے امریکا، برطانیہ اور جنرل کیانی سے وعدہ کیا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-10, 05:11 AM   #1
زرداری نے کہا مشرف کی معافی کیلئے امریکا، برطانیہ اور جنرل کیانی سے وعدہ کیا ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-12-10, 05:11 AM

امریکا چاہتا تھا مشرف کو جلد عام معافی ملے، جنرل کیانی نے استعفیٰ دےنے پر راضی کیا تھا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان سے متعلق وکی لیکس کے انکشافات سے یہ پتہ چلا ہے کہ صدر زرداری نے کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کی معافی کےلئے امریکا ، برطانیہ اور جنرل کیانی سے وعدہ کر رکھا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کو استعفیٰ دینے پر جنرل کیانی نے آماد ہ کیا تھا اور انہوں نے صدر زرداری کے اس وعدے پر استعفیٰ دیا تھا کہ انہیں عام معافی مل جائے گی۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ امریکا چاہتا تھا کہ صدر مشرف کو جلد عام معافی ملے اور وہ پاکستان میں عام زندگی گزاریں۔ وکی لیکس کے مطابق جنرل مشرف کے استعفے کے 2 ہی روز بعد امریکی وفد نے جنرل کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل کیانی نے پرویز مشرف کو فوری معافی نہ ملنے پر امریکی سفیر سے تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل کیانی نے کہا کہ انہوں نے جنرل مشرف کو استعفیٰ دینے پر آمادہ کیا تھا اور اس کے لئے ان کے پاس سب سے بڑی دلیل آصف زرداری کا معافی کا وعدہ تھا۔ اب زرداری یہ وعدہ پورا کرنے میں تاخیر کررہے ہیں جس کے باعث وہ اپنے ادارے فوج میں برے بن رہے ہیں۔ جنرل کیانی نے کہا کہ اگر زرداری مشرف کو عام معافی دے دیں تو ان کی ساکھ پر مزید کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی سفیر این پیٹرسن نے 21 اگست 2008ءکو وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مشرف کو معافی ضرور دے گی لیکن اس کی ٹائمنگ اہم ہے۔ امریکی سینیٹر نے گیلانی کو بتایا کہ مشرف کو معافی ملنا بہت ضروری ہے۔ 23اگست 2008ءکو امریکی سفیر کی ملاقات صدر زرداری سے ہوئی، معافی کے سوال پر زرداری نے کہا کہ انہوں نے معافی دینے کیلئے امریکا، برطانیہ اور جنرل کیانی سے پکا وعدہ کر رکھا ہے۔ امریکی سفیر نے جلد معافی کا مطالبہ کیا تو زرداری نے کہا کہ صدر بن جاﺅں اس سے قبل ممکن نہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مشرف ریٹائرمنٹ کے بعد ایک باعزت زندگی گزاریں اور انہیں تنگ کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ آصف زرداری نے انکشاف کیا کہ مشرف نے ن لیگ کی جانب سے اپنے خلاف مواخذے کی تحریک کے بعد چیف جسٹس ڈوگر سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اس تحریک پر حکم امتناعی جاری کردیں لیکن جسٹس ڈوگر نے اس سے انکار کردیا۔ زرداری کے مطابق ڈوگر مشرف کی بات مان لیتے تو جنرل مشرف جنرل کیانی کو بھی عہدے سے ہٹادیتے۔ زرداری نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ججوں کی بحالی کے معاملے کو بہت دن لٹکائے رکھوں گا۔ اس دوران پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث ہوتی رہے گی اور جسٹس ڈوگر کے فیصلے آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جسٹس افتخار چوہدری کو بلوچستان کا گورنر بننے پر بھی آمادہ کریں گے۔ بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ بلوچستان کا گورنر تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ صدر زرداری نے مشرف کو عام معافی دینے کا وعدہ بھی پور انہیں کیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 153
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (04-12-10)
پرانا 04-12-10, 06:50 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے تو اس بات کا لیکس سے بھی پہلے کا پتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, کوئی, گا۔, پاکستان, وزیراعظم, چیف, موقع, ملک, ملنے, ممکن, مطابق, آصف زرداری, این, بننے, ثابت, جلد, جائے, حکم, خلاف, دیں, زندگی, زرداری, سوال, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا!! وعدے قرآن حدیث تو نہیں گلاب خان عمومی بحث 10 08-03-11 01:08 PM
فلسطینی طلبہ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کر دیا ھارون اعظم خبریں 14 05-05-10 11:13 AM
جادوعشق۔۔۔ شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 15-07-09 12:20 PM
زرداری کے شورٰی کے وعدے محمد الیاس شاعروں کی بیٹھک 1 09-11-08 12:05 AM
وعدہ میاں شاہد اختر شیرانی 0 08-04-08 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger