|
زرداری کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

23-09-08, 01:18 AM
دہشت گرد پاکستانی عوام ، جمہوریت اور پوری دنیا کو چیلنج کر رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری
دنیا دہشت گردوں کے سگنل کو سمجھے ، دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، میریٹ بم دھماکے جمہوریت کیلئے چیلنج ہے، مسلح افواج کو حکم دیدیا ہے کہ کسی غیر ملکی فوج کو ملکی حدود میں داخل نہ ہونے دیں، صدر مملکت کا امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو
نیو ریارک (پاک نیٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی عوام، جمہوریت اور پوری دنیا کو چیلنج کر رہے ہیں اور عالمی برادری ان کے اس سگنل کو سمجھے، دہشت گرد ی کیخلا ف جنگ جاری رہے گی، میریٹ بم دھماکہ جمہوریت کیلئے ایک چیلنج ہے، مسلح افواجوں کو حکم دیدیا ہے کہ کسی غیر ملکی فوج کو پاکستانی حدود میں داخل نہ ہونے دیں، اگر امریکی فوج ہماری اجازت کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہوتی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرر ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی عوام اور دنیا کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن ہم خوفزدہ ہونے والے نیہں بلکہ ان کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ بم دھماکوں کے حوالے سے ان کا دل عوام کے ساتھ ہے ۔ زرداری نے کہاکہ دنیا کو دہشت گردوں کی جانب سے دینے والے سگنل کو سمجھنا چاہئے کیونکہ دہشت گرد پاکستان میںجمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں دنیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔ سی این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ میریٹ خود کش حملہ ملک میں جمہوریت کیلئے ایک چیلنج ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے عوام، پاکستان کی جمہوریت اور دنیا کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن ہم بھی ان کے ساتھ لڑنے کیلئے دنیا کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرینگے اور ہم ان کے ساتھ لڑینگے۔ جب کہ پاک افغان سرحد پر پاکستانی علاقوں میں امریکی فورسز کی کارروائیوں کے حوالے سے صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے مسلح افواج کو حکم دیدیا ہے کہ وہ کسی غیر ملکی فوج کو پاکستانی حدود میں نہ گھسنے دیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے احکامات واضح ہیں کہ کسی کو بھی پاکستانی سرحدی حدود میں حملے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ اگر امریکی فوج ہمیں آگاہ کئے بغیر یا ہماری اجازت کے بغیر پاکستانی حدود میں آرہی ہیں تو وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ہم انہیں کہیں گے کہ وہ یہاں سے چلی جائیں۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|