واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زرداری کی موجودگی میں انتخابات ہوئے تو خانہ جنگی ہوجائے گی، عمران خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-11, 07:01 AM   #1
زرداری کی موجودگی میں انتخابات ہوئے تو خانہ جنگی ہوجائے گی، عمران خان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-07-11, 07:01 AM

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،ثناءنیوز) عمران خان نے ”حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ“ تحریک کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 جولائی کو فیصل آباد میں جلسہ ہو کا جبکہ جولائی کے آخر میں پارلیمنٹ کے سامنے ہفتہ وار دھرنے دیئے جائینگے جو رمضان المبارک میں بھی جاری رہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ آزاد تحریک کے دوران اے پی ڈی ایم کو دھوکہ دیا اور لانگ مارچ گوجرانوالہ میں ہی ختم کر کے پنجاب حکومت کو بچا لیا۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈستا گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یہ گرینڈ الائنس دھوکہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کیسز نواز شریف دور میں بنے تھے مگر نہ صرف انہوں نے ”این آر او“ کے نفاذ کے خلاف خاموشی اختیار کی بلکہ صدر کے انتخابات کے وقت اس پر اعتراض ہی نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اس جمہوریت کو نہیںمانتے۔ سپریم کورٹ کے 15 فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ موجودہ اسمبلی 45 جعلی ووٹوں سے منتخب ہوئی۔ این آر او زدہ لوگ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔ ڈکٹیٹر شپ کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کے متعدد الزامات کے حامل مجرم کو صدر بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ”حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ“ تحریک کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ ملک میں نگران سیٹ اپ کے تحت انتخابات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی موجودگی میں شفاف انتخابات ہونے کی کوئی توقع نہیں۔صدر زرداری کی موجودگی میں انتخابات ہوئے تو خانہ جنگی ہو جائے گی۔ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان زاہد کاظمی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی اور سینئر وائس چیئرمین حامد خان بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ”حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ“ کا مقصد قوم کو متحرک اور متحد کرنا ہے۔ لوگ حکمرانوں سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔ روزگار نایاب، مہنگائی سرچڑھ کر بول رہی ہے۔ حکومت کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کے ساتھ مخلص ہے تو قومی وصوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو۔ سپریم کورٹ کی نگرانی میں وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں آزادکشمیر اور ضمنی انتخابات کی روش اختیار کی گئی تو سڑکوں پر خون بہے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 76
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (11-07-11)
جواب

Tags
color, کورٹ, پاکستان, لوگ, نواز شریف, مہنگائی, موجودہ, آصف زرداری, المبارک, اسلام, خون, خلاف, خان, خصوصی, روزہ, رمضان, زرداری, سپریم, عمران, عمران خان, عارف, عدلیہ, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قبائلی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں تو فوج واپس چلی جائیگی، قبائلی عوام پاکستان کی طاقت ہے،جنرل کیانی محمد یاسرعلی خبریں 0 24-06-11 04:58 PM
نظام زکوٰة کی تشکیل نو کی جائے تو عالمی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی، ماہرین جاویداسد خبریں 0 15-09-10 07:18 PM
ایبٹ آباد میں 4 آدمی مرگئے تو کیا قیامت آگئی، بلور شریف خبریں 37 21-04-10 10:20 AM
جو کھلی چمن میں نئی کلی، تو وہ جشنِ صوت و صدا ہوا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 05:09 PM
تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں تو خوشی ہو گی، شہباز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 1 05-12-07 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger