واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زرداری ہاؤس: پیپلز پارٹی کی انوکھے انداز میں تشکیل، پرانے لوگ باہر اسلام آ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 07:35 AM   #1
زرداری ہاؤس: پیپلز پارٹی کی انوکھے انداز میں تشکیل، پرانے لوگ باہر اسلام آ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 07:35 AM

زرداری ہاؤس: پیپلز پارٹی کی انوکھے انداز میں تشکیل، پرانے لوگ باہر
اسلام آباد ( رپورٹ / انصار عباسی ) پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو زبردست گڑبڑ پیدا کرنے کی جانب دھکیلا جا رہا ہے کیونکہ زرداری ہاؤس ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کو ایک انوکھے انداز میں تشکیل دے رہا ہے جس میں پرانے لوگوں کی جگہ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے پس پردہ تبادلہ خیال یہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں اور سینئر رہنماؤں دونوں میں شریک چیئرپرسن کی جانب سے پارٹی اور حکومتی معاملات سے جس طرح نمٹا جا رہا ہے اس پر شدید عدم اطمینان کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی مقتول چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے زیادہ تر قابل بھروسہ ساتھی اب پارٹی کی موجودہ اعلیٰ قیادت کیلئے متعلق نہیں رہے ہیں، پارٹی کا نیا سیکرٹریٹ بھی ایک نیا منظر پیش کرتا ہے اور بینظیر کی جانب سے مقرر کردہ لوگ اب گھر بیٹھے ہیں اور ان کی جگہ نئے چہروں نے لے لی ہے۔ تاہم جیالوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا تھا جب حال ہی میں زرداری ہاؤس نے مقامی قیادت اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے ناظمین سے کہا کہ وہ لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کی سال گرہ کی تقریب میں شرکت نہ کریں تاہم تقریب اس کے باوجود بھی بہت کامیاب رہی۔ زرداری حامی مقامی گروپ بشمول قاضی سلطان محمود اور فوزیہ حبیب اور ان کی طرح کے لوگوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی اور پیپلز پارٹی میں اس تقسیم کی تصدیق کر دی جس کا حال ہی میں مخدوم امین فہیم نے اشارہ دیا تھا، زرداری کا مخالف مقامی گروپ دعویٰ کرتا ہے کہ زرداری ہاؤس کی ہدایت پر مری روڈ سے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے بینر بھی ہٹا دیے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں میں سے مخدوم امین فہیم، اعتزاز احسن، صفدر عباسی، ناہید خان نے لیاقت باغ میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور اس طرح سے تقسیم عوام میں بھی نمایاں ہوگئی۔ تقریباً یہ تمام رہنما بینظیر بھٹو کے بہت قریب رہے ہیں اور ان کی طرح ہی یوسف تالپور، رضا ربانی اور انور بیگ بھی بینظیر کے قریب تھے لیکن زرداری ہاؤس کی جانب سے پیپلز پارٹی کیلئے قربانیوں اور ان کی سینارٹی کے باوجود ان سے بے رخی برتی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے آزمودہ دو ایگزیکٹو کو برطرف کر دیا جبکہ سیکرٹریٹ کے انچارج کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ آفس سیکرٹری ابن رضوی کو بینظیر نے 1993ء میں تعینات کیا تھا اور جاوید میر کو 1996ء میں پی آر او تعینات کیا گیا تھا، ان دونوں کو خاموشی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ قصور سے چوہدری منظور اور ایک مقامی خالد کو لایا گیا ہے۔ ریٹائرڈ بیورکریٹ کامران ظفر سیکریٹریٹ کے انچارج ہیں، جنہیں 6 سال قبل تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ توقع ہے کہ ظفر کو زرداری کے ایک اور وفادار سے تبدیل کر دیا جائے گا، زرداری مبینہ طور پر سیکریٹریٹ کے موجودہ سربراہ کو ایک نئی ذمہ داری دینے کیلئے پر عزم ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ اور زرداری ہاؤس میں زیادہ تر اجنبی افراد بیٹھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال اٹک میں ہلاک ہونے والے پیپلز پارٹی کے 13 کارکنوں میں سے ایک کے رشتے داروں کو مبینہ طور پر نئی پیپلز پارٹی نے اس وقت نظراندز کر دیا جب انہوں نے مدد کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اٹک سے تعلق رکھنے والے مایوس شخص کو بتایا گیا کہ ان کا بھائی کسی سیاسی وجہ سے نہیں بلکہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ پیپلز پارٹی کے اندر مایوسی کا پہلے ہی اظہار ہوگیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک مایوس ایم این اے نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں پارٹی کے اچھے خاصے ارکان نے پارٹی کے وزراء اور رہنماؤں کی ارکان پارلیمنٹ کیلئے عدم دستیابی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کے عام کارکنوں اور حامیوں کا کیا حال ہوتا ہوگا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ ایک طرف کر دیئے گئے پارٹی رہنماؤں کی اگرچہ اس وقت مستقبل کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور ان میں سے کوئی یہ بھی نہیں چاہتا کہ پارٹی تقسیم ہو۔ پیپلز پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھٹوز کی پارٹی کسی مصالحت کے بغیر متحد رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے دیگر مایوس سینئر رہنماؤں کے ہمراہ زرداری سے ملاقات کریں گے تا کہ پارٹی کو کسی سنگین تباہی سے بچایا جا سکے۔ پیپلز پارٹی کے آخری سی ای سی کے اجلاس میں بہت کم رہنما تھے جنہوں نے زرداری کی موجودگی میں زرداری ہاؤس کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ نوٹ کرنے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سینیٹ میں پارٹی لیڈر رضا ربانی ججوں کے مسئلے پر زرداری ہاؤس کی پالیسی کی عوامی حمایت نہیں کرتے۔ ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ معاملات زیادہ عرصے اس طرح نہیں چل سکتے، پارٹی میں سنگین ہلچل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جن کا پاکستان میں کچھ داؤ پر نہیں لگا ہوا ، ان کو پارٹی کا گلا گھونٹتے ہوئے دیکھنا ہماری مجرمانہ غفلت ہوگی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, لوگ, موجودہ, آصف زرداری, اجنبی, اسلام, اعلیٰ, بھائی, بے نظیر, حال, خان, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, رشتے, زرداری, سیاست, سال, سالگرہ, شخص, علی, صفدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی فضل الرحمن کو منانے میں ناکام ہو گئی جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:35 PM
پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام سے قائم آفس پر چھاپہ دو مغوی بازیاب فرحان دانش خبریں 1 21-08-10 11:07 PM
پیپلز پارٹی اور متحدہ میں تنازع کی اہم وجہ۔۔۔۔ شریف خبریں 8 06-03-10 07:38 PM
پرویز مشرف کو صرف پیپلز پارٹی نے نہیں نکالا۔ نواز شریف مسافر خبریں 0 13-03-09 03:13 PM
مولانا فضل الرحمن سے کوئی انتخابی اتحادنہیں ہوا  ترجمان پیپلز پارٹی عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger