|
زرعی قر ضوں پر سود معاف کر دیں گے،الیکشن فوج کی زیر نگرانی کر ائے جائیں ،بینظیر

25-12-07, 11:43 AM
رحیم یار خان/بہاولپور ( نمائندگان جنگ/مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر زرعی قرضوں پر سود معاف کردے گی،چولستان کی زمین غریب کاشتکاروں میں تقسیم کر کے علاقے میں سبز انقلاب لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہوکر زراعت پر خصوصی توجہ دیں گی، نہری پانی کی قلت کا خاتمہ کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ بینظیربھٹونے کہا کہ وہ خود ایک کسان ہیں،کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے آخری تین دنوں میں دھاندلی کیلئے رضاکار فورس کے نام پر غنڈوں کی بھرتی جاری ہے،پیپلز پارٹی گھوسٹ پولنگ اسٹیشن برداشت نہیں کرے گی۔الیکشن کیلئے فوج کو بلایا جائے، ق لیگ کا وقت پورا ہوچکا ہے،پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ سابق حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے حیائی جیسے دو تحفے دیئے ہیں، شوکت عزیز کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کے غریب عوام روٹی کو ترس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود اسٹیڈیم رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لئے بلدیاتی اداروں کو معطل کردیں۔ پولنگ اسٹیشن پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز امن و امان کے لئے فوج بلائی جائے، ق لیگ والے پولیس نفری کا بہانہ بناکر رضاکاروں کے نام پر غنڈہ فورس تشکیل دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن ان باتوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی جبکہ نواز لیگ دوسرے نمبر پر ہوگی، ق لیگ الیکشن میں کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام 8جنوری کو مفاد پرست اور عوام دشمن قوتوں کا خاتمہ کردیں گے۔ بینظیربھٹو نے کہا کہ ماضی میں کبھی لینڈ مافیا نے اور کبھی شوگر مافیا نے عوام کو لوٹا، سپریم کورٹ کو ہڑپ کیا گیا، اسٹاک ایکسچینج میں لوٹ مار کی گئی، میڈیا پر پابندی عائد کی گئی، انہوں نے کہا کہ عوام اسمبلی میں جاکر بوٹ چومنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ والے الیکشن دھاندلی سے جیتنے پر تکیہ کر رہے ہیں لیکن وہ دھاندلی کس کے طفیل کریں گے۔ اساتذہ، پولیس اہلکار اور سیشن ججز اس معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں گزشتہ 8سال کے دوران نظرانداز کیا گیا وہ دھاندلی کے عمل کا حصہ بن کر دوبارہ یہ غلامی قبول نہیں کریں گے۔ ٹھل حمزہ سے نامہ نگار کے مطابق بے نظیر بھٹو کی رحیم یار خان سے بذریعہ کے ایل پی روڈ بہاولپور روانگی کی اطلاع پر اڈہ جن پور پر عوام کی کثیر تعداد پہنچ گئی، لوگوں کو دیکھ کر بے نظیر بھٹو نے اپنی گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آمر حکمرانوں نے منتخب حکومت کا دھڑن تختہ کرکے گزشتہ 8سال تک ملک میں منی مارشل لا لگائے رکھا،ججوں کو معزول کر کے عدلیہ پر کاری ضرب لگائی گئی، حکمرانوں کے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کا بھی گلا گھونٹا گیا۔ بے نظیر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی حکومت کے قیام کیلئے ان کا قافلہ چل پڑا ہے، اس میں عوام ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ خان بیلہ سے نامہ نگار کے مطابق خان بیلہ میں ہزاروں افراد نے بے نظیر بھٹو کا استقبال کیا، بے نظیر بھٹو نے گاڑی سے نکل کر لوگوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کردیا،وہ ایک منٹ رکنے کے بعد بہاولپور روانہ ہوگئیں۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کمزور ہوا تو یہ مسلم امہ کی کمزوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہر 5 سال بعد عوامی عدالت میں پیش ہونے کا موقع ضرور ملنا چاہئے،جلسوں سے شاہ محمود قریشی، بلخ شیر مزاری، بابر اعوان، فرزانہ راجہ، حامد سعید کاظمی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|