واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-01-08, 07:49 PM   #1
زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر
شیخ ہمدان شیخ ہمدان آف لائن ہے 19-01-08, 07:49 PM

نیو یارک اور لندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹس کو بھول جائیں؛ صرف زمبابوے ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں ایک برگر کی قیمت لاکھوں ڈالر ہوسکتی ہے۔

زمبابوے کے مرکزی بینک نے حال ہی میں10 ملین ڈالر کا نوٹ جاری کیا ہے؛ اس اقدام کے بعد ملک میں کے بڑے نوٹ کی مالیت میں دس گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک معمولی برگر کی قیمت 15 ملین ڈالر ہے۔ حکومت کے مطابق نئے نوٹ کے اجراء سے لوگوں کو زیادہ تعداد میں نوٹ لے کر گھومنے سے نجات مل جائے گی اور نقد رقم کی کمی بھی پوری ہوسکے گی جبکہ اے ٹی ایم مشینیں بھی فوری طور پر 10 ملین ڈالر جاری کرسکیں گی۔

زمبابوے کی ریزرو بینک کے گورنر گیڈون گونو کا کہنا ہے کہ نئے 10 ملین ڈالر مالیت کے نوٹ 1 ملین اور پانچ ملین کے نوٹ کے ساتھ جاری کئے جائیں گے۔ اس سے قبل زمبابوے میں سب سے بڑے نوٹ کی مالیت ساڑھے سات لاکھ ڈالر تھی۔

نیا دس ملین ڈالر مالیت کا نوٹ برطانیہ کے دو پائونڈ کے برابر ہے، زمبابوے میں ایک برگر کی قیمت تین پائونڈ یعنی 15 ملین زمبابوے ڈالر کے مساوی ہے۔ افریقہ کے جنوب میں واقعہ اس ملک میں حالیہ دنوں میں ملک میں ڈبل روٹی، گوشت اور انتہائی بنیادی اشیاء کی کمی کے باعث برگر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت زمبابوے میں افراط زر کی شرح 25 ہزار فیصد ہے جو دنیا میں کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہے۔ تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شرح 25 ہزار کی بجائے ڈیڑھ لاکھ فیصد ہے۔

ملک میں افراط زر کے بحران کا اعتراف کرتے ہوئے گیڈون گونو کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے کی حد 50 ملین سے بڑھا کر 500 ملین ڈالر کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور یونیفارم والے دیگر عہدیداروں کو ادائیگی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں کیونکہ ہمیں انہیں قطاروں میں کھڑا رکھنے کی خواہش نہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے نوٹ کے اجراء کے بعد مختلف اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے اور اگر ایسا ہوا تو نقد رقم کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہوپائے گا۔ یاد رہے کہ 2006ء میں زمبابوے کی حکومت نے اپنے تمام کرنسی نوٹس میں سے تین صفر ختم کردیئے تھے۔

Attached Images
  


 
شیخ ہمدان's Avatar
شیخ ہمدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 353
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (22-01-08)
پرانا 19-01-08, 07:57 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 25
مراسلات: 14
کمائي: 293
شکریہ: 10
4 مراسلہ میں 11 بارشکریہ ادا کیا گیا
عادل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر

وہا وہا جی کیا بات ہے یہ تو افغانستان سے بھی آگے ہے۔۔۔۔۔
عادل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-08, 11:46 AM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,787
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر

اچھا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-08, 05:17 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,603
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر

میرے پاس بھی ہے ایک زمبابوے کا نوٹ
10000ڈالر کا
پاکستان مٰیں‌کوئی اس کے پانچ روپے بھی نہیں دیتا
پھر بھی ہم لوگ پاکستان کو کوستے رہتے ہیں،
ملک بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, لوگ, لندن, حل, حال, خصوصی, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم لوٹ آئےہیں سام گپ شپ 16 01-08-11 07:16 AM
سیالکوٹ میں قتل ہونے والے بھائی ڈاکو نہیں تھے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش گلاب خان خبریں 4 02-09-10 01:37 PM
کوئی گاہک لوٹ جائے یہ ممکن ہی نہیں The Great مزاحیہ شاعری 7 28-09-09 09:59 AM
لوٹ جاتے ہیں لوگ غم میرا دیکھ کر The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:22 AM
ریموٹ کنٹرول داؤائیں میاں شاہد شعبہ طب 0 08-05-08 04:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger