واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زمبابوے کے مرکزی بینک نے ایک ہزار کھرب زمبابوین ڈالر کا نوٹ جاری کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-09, 10:38 PM   #1
زمبابوے کے مرکزی بینک نے ایک ہزار کھرب زمبابوین ڈالر کا نوٹ جاری کر دیا
چیتا چالباز چیتا چالباز آن لائن ہے 17-01-09, 10:38 PM

القمرآن لائن نیوز، ہرارے


زمبابوے میں افراط زر کی غیر معمولی صورتحال کے باعث لین دین کو آسان بنانے کیلئے مرکزی بینک نے ایک ہزار کھرب زمبابوین ڈالر کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔ اس نوٹ کی مالیت 300 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

ریزرو بینک آف زمبابوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق افراط زر میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے غیر معمولی اضافے اور کرنسی کی قدر میں کمی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لین دین میں آسانی پیدا کرنے کیلئے دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی مالیت کا نوٹ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ان نوٹوں کی مالیت ایک ہزار کھرب، 500 کھرب، 200 کھرب اور ایک سو کھرب زمبابویں ڈالر ہو گی۔ زمبابوی ڈالر کی مارکیٹ قدر کے مطابق ایک ہزار کھرب ڈالر کے نوٹ کی مالیت 300 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زمبابوے میں افراط زر کی شرح 23 کروڑ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقی افراط زر اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ زمبابوے کے مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے 10، 20 اور 50 ارب زمبابویں ڈالر کے نوٹ جاری کئے تھے لیکن اتنی بڑی مالیت کے نوٹ میں لین دین میں آسانی پیدا نہ کر سکے۔

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-01-09)
جواب

Tags
نظر, متعارف, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ کا مرکزی ملزم ایس ایچ او ساتھی کانسٹیبل سمیت گرفتار گلاب خان خبریں 1 04-09-10 05:12 AM
سانحہ سیالکوٹ کے دو مرکزی ملزمان علی پیٹر اور شمس گرفتار گلاب خان خبریں 0 27-08-10 03:13 AM
پیمرا آرڈیننس اور نئی حکومت کی چال بازی شیخ ہمدان سیاست 0 11-04-08 05:01 PM
لمبر نوٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شہناز پروین محمدعدنان اردو افسانے 1 11-04-08 02:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger