واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زمین طاقتور ترین شمسی طوفان کی زد میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-01-12, 03:02 AM   #1
زمین طاقتور ترین شمسی طوفان کی زد میں
کنعان کنعان آن لائن ہے 27-01-12, 03:02 AM

آخری وقت اشاعت: بدھ 25 جنوری 2012 ,‭ 02:16 GMT 07:16 PST


اس طوفان کے اثرات بدھ کو تمام دن
کرہ ارض پر محسوس کیے جانے کا امکان ہے

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ہماری زمین سال دو ہزار پانچ کے بعد سے اب تک کے طاقتور ترین شمسی طوفان کی زد میں ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی طوفان کے نتیجے میں زمین انتہائی توانائی والے ذرات کی بمباری کی زد میں ہے۔

توانائی سے بھرپور یہ ذرات زیادہ تر سٹیلائٹس کے بارے میں فکرمندی کا سبب ہیں جن کے کام میں وہ رخنہ ڈال سکتے ہیں۔ ساتھ ہی خلابازوں کے لیے بھی یہ باعث تشویش ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے موسمیاتی مرکز نے پیشن گوئی کی ہے کہ سورج سے مقناطیسی طوفان زمین کی فضا میں موجود مقناطیسی تہہ سے بائیس سو کلومیٹر فی سکینڈ کی رفتار سے ٹکرائے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق شمسی طوفان سے جنم لینے والے بے انتہا توانائی والے یہ ذرات زمین کے قطبین کے قریب سفر کرنے والے جہازوں کے مواصلاتی رابطوں میں بھی خلل ڈال سکتے ہیں۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ شمسی طوفان پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے سورج کی سطح پر آتش فشانی کے نتیجے میں پیدا ہوا اور اس کا سبب سورج کی فضاء میں جمع مقناطیسی توانائی کا اچانک اخراج بنا ہے۔

اس طوفان کے اثرات بدھ کو تمام دن کرہِ ارض پر محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی اس طوفان کے ممکنہ اثرات کا نمونہ بنا لیا ہے اور ناسا کے ماہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ کرہِ ارض کے مدار میں موجود بین الاقوامی خلائی مرکز پر موجود چھ خلاء بازوں کو اپنی حفاظت کے لیے کسی اضافی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر سال دو ہزار تین میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 100
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (27-01-12), shafresha (27-01-12), پاکستانی (27-01-12)
پرانا 27-01-12, 01:38 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اکیس دسمبر 2012، کیا ہم ایک عذاب کے قریب ہیں؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (27-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زمین طاقتور ترین شمسی طوفان کی زد میں عدنان دانی عمومی سائنس 1 27-01-12 01:48 PM
آئی سی سی ٹریبونل کا فیصلہ متوازن ہے، عامر، آصف اور سلمان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہے، ہارون لوگارٹ گلاب خان خبریں 0 07-02-11 06:37 AM
چینی موجد نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرلیں جاویداسد خبریں 4 17-11-10 06:09 AM
شمسی توانائی سے چلنے والا جدید لیپ ٹاپ صرف 15سو روپے میں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 4 25-07-10 02:30 AM
ایمرجنسی کے باعث انتخابات سمیت تمام معاملات التوا میں چلے گئے،طارق عظیم عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger