واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زندگی رہی تو سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں گھر بناؤں گی، حدیقہ کیانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-12-10, 09:25 PM   #1
زندگی رہی تو سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں گھر بناؤں گی، حدیقہ کیانی
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 30-12-10, 09:25 PM

کراچی (جنگ نیوز) یو این ڈی پی کی خیر سگالی سفیر اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ زندگی رہی تو وہ سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں گھر بنائیں گی، جیوکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب دیکھ کرگھر نہیں بیٹھی ارادہ کرلیا کہ اِن متاثرین کیلئے بہت کچھ کرنا ہے اس لئے اپنے کزن ، دوستوں اور بہن بھائیوں کو اکٹھا کر کے سامان جمع کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے مظفر گڑھ امداد لیکر گئی اُن کے مسائل سنے اور فوج کی مدد سے متاثرین میں سامان تقسیم کیا، میرے پاس کوئی پلاننگ اور این جی او نہیں۔ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں عیسیٰ جوکہ نوشہرہ سے دور اور خطرناک پہاڑی علاقہ ہے وہاں 50 گھرتعمیر کررہی ہوں اس کے علاوہ 15گھر مغل ایریا میں بنا رہی ہوں، اللہ نے زندگی دی تو متاثرین کیلئے ہزاروں گھر بناؤں گی اور گھروں کی تعمیر کا ایک ایک پیسہ متاثرین کی مدد میں خرچ ہوگا۔ ”2010ءء کا سیلاب 2011ءء کا چیلنج بن گیا۔!!“ کے موضوع پر ہونے والے اس مباحثے میں او آئی سی کے انسانی حقوق کے سفیر اور معروف گلوکار ابرار الحق اور ایڈوائزر برائے جنوبی ایشیااوکس فیم نثار احمد شاہ شریک ہوئے۔ پروگرام کے درمیان سیلاب متاثرین کی مدد کرنے اور گھروں کی تعمیر کے حوالے سے لبنیٰ ٹامس کی ایک رپورٹ بھی نشر کی گئی تھی۔ حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ اُن پیچیدہ اور پہاڑی علاقوں میں فوج کی مدد کے بغیر داخل نہیں ہوسکتی تھی اور وہاں کام کرنے والے تمام لوگ فوج کی مدد حاصل کررہے تھے۔ متاثرہ علاقوں میں کئی این جی اوز نے کام کرنے کے وعدے کئے مگر سب پیچھے چلے گئے۔ ابرار الحق نے کہا کہ اچھے لوگوں کا ملنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ایک نعمت ہے ، حدیقہ کو امدادی کام کرتا دیکھ کر دِل سے خوشی ہوئی اِنہیں چاہئے کہ ایک این جی او بھی رجسٹر کرالیں تاکہ لوگ اِن کی بھرپور مدد کرسکیں ۔ متاثرین کیلئے ایک ہزار گھر بنانے ہیں ، پہلے 100 گھر تعمیر کرلئے ہیں 900 گھر مزید تعمیر کرنے ہیں۔ او آئی سی نے ہمیں سپورٹ کیا اور وہ ہم پر اعتماد کرکے مزید 600 گھر بنوانا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ نارویجن پارلیمنٹ کے کچھ دوستوں سے ملاقات ہوئی تھی اُنہوں نے ہمیں کراؤن پرنس آف ناروے سے ملایا،ہمیں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے اِن کا 200 ملین کرونر قرض دیناہے، ہم نے اُن سے قرض معافی کی درخواست کی ، واپس پاکستان آئے تو خوشخبری ملی کہ اُنہوں نے 200 ملین کرونر کا قرض معاف کردیا ہے، کینیڈین پارلیمنٹ کے کچھ ممبران ہمارے دوست تھے، 33 ملین ڈالر وہ پاکستانی حکومت کو دے چکے تھے،ہماری درخواست پر وہ پاکستان آئے، ہم نے اُنہیں ٹھٹھہ اور مکلی کا دورہ کرایا ، اُنہوں نے جاکر اپنی اسمبلی میں بات کی اور اس اسمبلی نے پاکستان کی ایڈ میں ساڑھے 7 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ جیو کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اِنہوں نے حالات حاضرہ کو چھوڑ کر سیلاب متاثرین پر پروگرام کرنے کو اہمیت دی۔نثار احمد شاہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں اب بھی سیلاب کا پانی موجود ہے، چکنی مٹی ہونے کی وجہ سے پانی زمین میں جذب نہیں ہورہا، حیدرآباد اور اِردگرد کے علاقوں میں شدید سردی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین شدید متاثر ہیں، سردی کومدنظر رکھیں تو شیلٹر اُن کی اہم ضرورت ہے اسی لئے اب تک اوکس فیم نے 15ہزار فیملیوں کو ایمرجنسی شیلٹر فراہم کئے ہیں۔ اصل چیلنج متاثرین کو اُن کے گھر منتقل کرکے اُن کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ ادارے سیکورٹی خدشات کے باعث متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکے، ایسے میں عالمی ادارے مقامی اداروں کی مدد لیکر کام کرتے ہیں۔ 2011ءء میں بہت بڑا چیلنج ہے جس میں ہمیں گاؤں کی سطح پر پہنچنا ہوگا۔ کیمپس میں سہولیات مہیا کرنا آسان ہوتا مگر جب یہ متاثرین گاؤں میں جائیں گے وہاں اُن کو مدد دینا بہت مشکل اور چیلنجنگ ہوگا۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 97
Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-12-10)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کراچی, گھر, گئی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نیوز, ناروے, نثار, منتقل, مسائل, اہمیت, اللہ, ابرار, جواب, جائیں, دیکھ, درخواست, زندگی, عیسیٰ, علاقہ, عالمی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصر: حکومت مخالف مظاہرے جاری، سینکڑوں گرفتار راجہ اکرام خبریں 1 27-01-11 09:34 AM
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
تحفے نہ لے کہ جا تو حسینوں کے واسطے The Great مزاحیہ شاعری 4 16-10-10 04:25 PM
خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں پاکستانی خبریں 4 30-07-10 08:07 PM
لشکر اور شدت پسندوں میں کشیدگی، تازہ دم سیکیورٹی دستے باجوڑ پہنچ گئے ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger