|
زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کر تی ہیں،الطاف حسین

17-12-07, 02:34 PM
لندن (پ ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتی ہیں اوران غلطیوں سے گریز کرتی ہیں جو سانحات کو جنم دینے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مرتبہ پھر نازک دور سے گزر رہا ہے ، ان حالات میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ مل جل کر جدوجہد کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ملک کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دیں اور باقیماندہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔ یوم سانحہ مشرقی پاکستان کے موقع پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا اور عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باوجود عوامی لیگ کو اقتدار کے حق سے محروم رکھا گیا اورانہیں انکے جائزحقوق دینے کے بجائے انکے خلاف فوجی آپریشن شروع کرکے ان کا قتل عام کیاگیا۔اس ظلم وستم اور جبرواستبداد کے نتیجے میں ہی پاکستان دولخت ہوگیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ مشرقی پاکستان ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ 1971ء میں پاکستان کی بقاء کیلئے قربانیاں والے پاکستانی 37 برس گزرجانے کے باوجود آج بھی بنگلہ دیش میں ریڈ کراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔الطاف حسین نے کہاکہ اگر ہم پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں زندہ قوموں کی طرح قومی غیرت وحمیت کا مظاہرہ کرناہوگااور ماضی کے تلخ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا مثبت لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگاجس میں تمام صوبوں کے عوام کویکساں حقوق حاصل ہوں،رنگ ، نسل زبان ،مسلک، عقیدہ اور مذہب کی بنیاد پر کسی کو تعصب کا نشانہ نہ بنایا جاسکے،پاکستان کے تمام صوبوں کو مکمل صوبائی خودمختاری حاصل ہوسکے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کیا جاسکے ۔الطاف حسین نے سانحہ مشرقی پاکستان کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|