واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


زیرحراست ہلاکتیں،آئی ایس آئی، ایم آئی کونوٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-12, 12:17 AM   #1
زیرحراست ہلاکتیں،آئی ایس آئی، ایم آئی کونوٹس
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 26-01-12, 12:17 AM

سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد میں سے چار افراد کی ہلاکت سے متعلق وفاقی حکومت، سیکرٹری دفاع، ڈی جی آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ان افراد کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنہ دوہزار نو میں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا تھا تاہم رہائی کے فوری بعد خفیہ اداروں کے اہلکار اُنہیں مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔سپریم کورٹ میں جب یہ معاملہ پیش ہوا تو پہلے خفیہ ادارے اس سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے تھے تاہم سپریم کورٹ نے جب انٹرسروسز انٹیلیجنس کے سربراہ کو نوٹس جاری کیا تو پھر اُن کے وکیل راجہ ارشاد نے نو دسمبر سنہ دوہزار دس میں عدالت کو بتایا کہ یہ افراد فوج کی تحویل میں ہیں اور یہ افراد جی ایچ کیو کے علاوہ فوج کی دیگر تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں اور اُنہیں آرمی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ان ہلاکتوں سے متعلق دائر کی جانے والی درخواست کی ابتدائی سماعت کی تو درخواست گُزار طارق اسد نے عدالت میں اُن چار افراد کی موبائل کیمرے سے لی گئی ویڈیو تصاویر بھی پیش کیں جنہیں اُن کے بقول تشدد اور بھوکا رکھ کر ہلاک کیا گیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اب ان افراد کو قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تو پھر اُن کے خلاف مقدمات چلنے چاہیں تھے۔
طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ ان گیارہ افراد میں سے تین افراد کو گُزشتہ برس تحویل کے دوران قتل کرنے کے بعد اُن کی لاشیں پشاور میں سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھیں جبکہ عبدالصبور کو اس ماہ کی بیس تاریخ کو قتل کرنے کے بعد اُس کی لاش بھی پشاور میں سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔
طارق اسد کے مطابق ان فراد کی لاشیں سڑک پر پھیکنے کے بعد خفیہ ایجنسوں کے اہلکار اُن کے رشتہ داروں کو فون کرتے ہیں کہ وہ آکر اُن کی لاشیں لے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بھی ان افراد کی موت کو غیر طبعی قرار دیا ہے۔
اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے عدالت کو بتایا کہ وہ چونکہ چوبیس جنوری کو متنازع میمو کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اس لیے وہ اس معاملے کو نہیں دیکھ سکے لہذا اُنہیں کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے اُنہیں تیس جنوری تک جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
skjatala (26-01-12), کنعان (27-01-12), نبیل خان (26-01-12)
پرانا 26-01-12, 08:50 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہی رحم فرمائے ۔
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-12, 08:59 PM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کو نہیں لگتا کہ ان افراد کے پیچھے جو عناصر ہوتے ہیں وہ ایک بار انکے آرمی کی نظر میں آجانے کے بعد پیچھا چھڑا لیتے ہیں اور الزام آرمی پر
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (27-01-12)
پرانا 26-01-12, 09:04 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آئی ایس آئی کو اس قسم کا نوٹس جاری کرنا عدالتی فیصلے کی بدترین مثال ہوگی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
کنعان (27-01-12), پاکستانی (26-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مولانا فضل الرحمن نے سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے امریکہ سے مدد کی درخواست کی، وکی لیکس گلاب خان خبریں 4 28-03-11 12:34 PM
یونس ڈالیا کی این آر او کے تحت بریت چیلنج، نیب کی درخواست پر نوٹس جاری عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:53 AM
پی ایس:19این پی پی کے امیدوار کی کامیابی کیخلاف درخواست پر نوٹس عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:09 AM
صدرنے گیس ،بجلی اورآٹے کے بحران کاسخت نوٹس لے لیا ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:28 AM
سانحہ 12 مئی،درخواست گزاروں کو دوبارہ نوٹس جاری کر نے حکم،سماعت 14 دسمبر ہو گی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger