واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار ::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-04-08, 09:34 AM   #1
::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار ::::
S_S_G_Commando S_S_G_Commando آف لائن ہے 01-04-08, 09:34 AM

::::سائیبر کرائمز، نوجوان گرفتار ::::
نیوزی لینڈ کے ایک نوجوان کو عالمی سائیبر کرائمز کے نیٹ ورک کا سرغنہ ہونے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔
اٹھارہ سالہ اوون تھور واکر نے چھ الزامات میں اقبال جرم کیا ہے۔ ان الزامات میں کمپیوٹرز کا غیر قانونی استعمال شامل ہے۔ واکر کو مئی میں سزا سنائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق یہ عالمی نیٹ ورک کے افراد مبینہ طور پر دس لاکھ کمپیوٹرز میں داخل ہوسکے اور یوں وہ متعدد نجی بینک اکاؤنٹس سے پیسے لے کر کُل بیس اعشاریہ چار ملین امریکن ڈالر چرانے میں کامیاب ہو سکے۔

واکر کو امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی تحقیقات کے بعد پچھلے نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تحقیق کا موضوع عالمی بوٹ نیٹ تھے۔بوٹ نیٹک پمیوٹرز کے اس نیٹ ورک کو کہتے ہیں جسے ایک کمپیوٹر سے انٹرنیٹ پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے پوری دنیا میں کمپیوٹرز میں سافٹ ویئر نصب کیا جاتا ہے جس سے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ جیسی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

واکر نے بدنیتی سے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے، کمپیوٹر سسٹم میں مداخلت، سائیبر کرائم کے لیے سافٹ ویئر کے حصول اور بغیر اجازت کمپیوٹرز تک رسائی کے الزامات میں اقبال جرم کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واکر نے سکول کے زمانے میں ہی یہ جرم کرنے شروع کیے اور انہوں نے ایک وائرس بھی تیار کیا تھا جس کا اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ نہیں چل سکتا۔

اس سافٹ ویئر کے ذریعے واکر کو صارف کا نام اور خفیہ پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات تک رسائی حاصل ہو جاتی تھی جن کو نیٹ ورک کے دیگر افراد فراڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

واکر کو پانچ سال قید ہو سکتی ہے لیکن جج آرتھر ٹومپکنز نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تحویلی سزا پر غور نہیں کر رہے۔

واکر کو نیو زی لینڈ کے شہر ہیملٹن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 
S_S_G_Commando's Avatar
S_S_G_Commando
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 31
مراسلات: 167
شکریہ: 156
81 مراسلہ میں 193 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 245
Reply With Quote
S_S_G_Commando کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (01-04-08)
جواب

Tags
color, کارڈ, وائرس, ورڈ, قید, انٹرنیٹ, سافٹ, شہر, صارف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکٹرانک سگنلز، موڈم اور آج کا نوجوان گوہر کمپیوٹر کی باتیں 1 06-03-10 05:12 PM
شہباز، تاثیر کے تند و تیز جملے راجہ اکرام سیاست 0 12-01-10 06:28 PM
نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:40 PM
نواز، شہباز اہلیت، ٹریبونل منقسم محمدعدنان خبریں 1 02-06-08 11:48 AM
زرداری اور نواز، دبئی کے بعد لندن میں محمدعدنان خبریں 2 11-05-08 07:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger