واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 04:14 PM   #1
سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 04:14 PM

اسلام آباد (عمر چیمہ) سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے ایک چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے کہ انہوں نے میڈیا کو معزول ججز کے بارے میں معلومات فراہم کیں کہ انہیں گھروں میں محصور کر دیا گیا اور بنیادی ضروریات زندگی بھی مہیا نہیں کی جا رہیں۔ بدھ کے روزپولیس نے انہیں سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے پر یہ کہہ کر روک دیا کہ انہیں انتظامیہ کی طرف سے ہدایات ہیں۔ ڈاکٹر فقیر کو معزول چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا تھا اور وہ 3 نومبر تک اس عہدے پر فائز رہے۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق چارج شیٹ وزارت قانون کے ایک اعلیٰ افسر نے عدلیہ کی ایک سینئر شخصیت سے ملاقات کے بعد تیار کی۔ سپریم کورٹ کی نگران رجسٹرار سارہ سعید اس معاملے پر تبصرہ نہ کر سکیں کیونکہ وہ موجود نہیں تھیں۔ تا ہم جب نیوز نے اس سلسلے میں ڈاکٹر فقیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی عدالتی اہلکاروں سے اس سلسلے میں کچھ سنا تو ہے تا ہم وہ اس وقت تک تصدیق نہیں کر سکتے جب تک چارج شیٹ ان کے حوالے نہ کی جائے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی پولیس نے انہیں سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ ڈاکٹر فقیر نے بتایا کہ انہیں پولیس نے بتایا کہ ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی کار کو سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل نہ ہونے دیاجائے۔ تب میں نے اپنی کار کو عمارت کے باہر پارک کیا اور پیدل چل کر عمارت میں پرائیویٹ کار پارکنگ کے قریب ایک گیٹ سے داخل ہو گیا۔ ڈاکٹر فقیر جو کہ سیکرٹری لاء کمیشن آف پاکستان کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، نے کہا کہ جب ان سے میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کو صرف حقائق بتا دئیے۔ ڈاکٹر فقیر کے مطابق ان سے جسٹس رانا بھگوان داس نے پیر کی صبح رابطہ کر کے ان کی مدد مانگی کہ انہیں فوری طور پر ڈاکٹر اور کچھ دوائیوں کی ضرورت ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب میں نے دوسرے ججز معزول ججز چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس شاکر اللہ جان اور جسٹس سردار محمد رضا خان سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جسٹس جاوید اقبال اور چند دوسرے ججز کی طرف سے مختلف قسم کی شکایات ملیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ڈاکٹر کا نام بھی بتایا اور کہا کہ انہیں علاج کے لئے گھر پر ان کی ضرورت ہے۔ میں نے فوری طور پر ڈاکٹر اور دوائیوں کا بندوبست کر دیا تھا۔ ڈاکٹر فقیر کے بقول انہوں نے یہ سب کچھ اس لئے کیا کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ نیک خواہشات رکھتے تھے۔ ڈاکٹر فقیر سے جب میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتا دیا کہ یہ حکومت کی قانونی ذمہ داری تھی کہ وہ احسن طریقے سے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرتی اور حکومت نے قابل احترام ججوں کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ یقینا حکومت کی طرف سے ایک احسن قدم نہ تھا۔ ڈاکٹر فقیر نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ججز کے گھروں کو باہر سے تالا لگا دیا گیا تھا جو کہ حکومت کی طرف سے ایک مجرمانہ اقدام ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 325
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, قدم, نیوز, اللہ, انتظامیہ, اسلام, اعلیٰ, خلاف, خان, دریافت, زندگی, سپریم, سردار, علاج, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپائی ویئربلاسٹر 4۔4 زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 28-02-11 01:47 PM
سپر سٹار ڈسٹ 14 شمارے عقرب کتاب گھر 2 08-03-10 09:52 AM
بغیر کویی مسینجر انسٹال کیے دوستوں سے چیٹ کریں پیاسا ویب سائٹس کا جائزہ 5 28-09-09 10:20 AM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
سپریم کورٹ بار کو لاہور رجسٹری میں اجلاس سے روک دیا گیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger