|
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گرفتار کرکے کراچی کی لانڈھی جیل میں منتقل کرنے کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل

09-09-07, 09:08 PM
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گرفتار کرکے کراچی کی لانڈھی جیل میں منتقل کرنے کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل:۔
مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گرفتار کرکے کراچی لانڈھی جیل میں منتقل کرنے کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،زرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی حکام نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا،اور ایک بیرک کی صفائی کا کام مکمل کرلیاگیاہے،جبکہ جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے،جیل میں سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے،واضح رہے کہ انیس سو ننانوے میں طیارہ ہائی جیکینگ کیس میں نواز شریف کو لانڈھی جیل میں رکھا گیا تھا،،زرائع کے مطابق میاں نواز شریف پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماروائے عدالت قتل پر قائم مقدمات کا بھی ادزسرنو جائزہ لیا جارہا ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|