| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,471
کمائي: 37,411
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,102
3,832 مراسلہ میں 9,549 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بریلوی سنی مسلمانوں کے بڑے عالم دین ڈاکٹر سرفراز نعیمی اپنی سادگی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
کچھ عرصہ قبل کی بات ہے کہ میں ایک خبر پر ان کا موقف لینے کے لیے اسی دفتر میں ان کا منتظر بیٹھا تھا جہاں انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ دورانِ انتظار ان کے ایک شاگرد نے لوہے کہ گلاس میں مجھے پانی پلایا اور تھوڑی دیر کے بعد میں یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی ستر سی سی کی ایک پرانی موٹر سائیکل پر تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے احتیاط سے موٹرسائیکل پارک کی اور چہرے پر مسکراہٹ سجا کر اپنے نرم چھوٹے ہاتھوں سے مصافحہ کیا۔ میں نے ایک بار پھر دفتر کے اندرونی دروازے سے جھانک کر پہلے جامعہ نعیمیہ کی اس وسیع و عریض عمارت کو دیکھا جہاں چودہ سو طلبہ کو تعلیم، رہائش اور کھانے پینے کی سہولت حاصل ہے اور پھر اہلسنت کی پچیس جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ، پانچ ہزار مدارس کے سرپرست اعلی کی جانب دیکھا۔ان کے مدرسے میں زیر تعلیم غریب یتیم اور مسکین بچوں کا جیسا حلیہ تھا بالکل ویسا ہی حلیہ ان کے مہتمم اعلی علامہ مفتی سرفراز نعیمی کا بھی تھا۔ عام سی شلوار قمیض جسے کلف تو دور کی بات استری کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔کپڑے صاف ستھرے لیکن ایسے کہ بار بار کی دھلائی کے بعد ان کے رنگ اجلے نہیں رہے تھے۔ ولیوں اور صوفیوں میں پائی جانے والی سادگی صدیوں کا سفر کرکے علامہ سرفراز نعیمی میں سرایت کرچکی تھی۔ یہی وجہ ہے وہ سکیورٹی کی آڑ میں پروٹوکول کے خلاف تھے۔ان کے رشتہ داروں نے بتایاکہ طالبان کی حمایت کرنے پر انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کے باوجود ان کے جامعہ کے دروازے سب پر کھلے تھے۔حتی کہ اس پر بھی کھلے تھے جو انہیں مارنے کے لیے بارود کی جیکٹ پہن کر آیا تھا۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور کافی دیر تک جامعہ اور مسجد میں پھرتا رہا تھا لیکن کسی نے اسے روکا ٹوکا نہیں کیونکہ ایسا کرنا مفتی سرفراز نعیمی کے عقیدے کے خلاف تھا۔ سرفراز نعیمی کی موت ایک طالبان کے ہاتھوں آئی اور ان کی ’غلطی‘ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے قاتل کی اسی حرکت کو حرام قرار دیا تھا جس میں ان کی اوران کے قاتل کی جان ایک ساتھ جانا تھی۔ پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ علامہ صاحب کو اتنی دھمکیاں مل رہی ہیں اور لاہور پولیس کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ان کی سکیورٹی کا کوئی بندوبست تھا کیونکہ خود انہوں نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ وہ جتنے بڑے عالم اور مذہبی رہنما تھے ان کے لیے بڑی سے بڑی سکیورٹی حاصل کرلینا نہایت ہی آسان تھا لیکن ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ سکیورٹی کے ساتھ پروٹوکول اور غرور آتا ہے۔ انہوں نے موت قبول کرلی لیکن تکبر کا شائبہ اپنی شخصیت پر نہیں پڑنے دیا۔ وہ سادہ زندگی جیئے اور اسی سادگی میں مرگئے۔ بشکریہ بی بی سی
__________________
"یہ ضروری تو نہیں کہ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی بھی بتا سکیں" |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 9 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | muhammad asif virani (16-06-09), shafresha (14-06-09), فیصل ناصر (16-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خلیل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (13-06-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,346
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کو جوارٍ رحمت میں جگہ دے ۔
اللہ ہمیں ان کی شہادت سے کوئی سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے ام غزل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | منتظمین (13-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (13-06-09) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اللہ ہمیں ان لوگوں کی زندگی سے کچھ سبق سیکھنے کی توفیق دے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے آمین
__________________
![]() بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے رضی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | منتظمین (13-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بی بی سی نو جو کچھ بھی انکی شخصیت پر لکھا ہے وہ بہت کم لکھا ہے
وہ واقع ایک سادہ شصخیت تھے اور حق بات کہتے تھے انکی شہادت کے بعد راقم کو بھی متعدد فون آئے اور فقہ اہل سنت کے متعدد افرا نے روتے ہوئے انکی خوبصورت شخصیت کے ہر پہلو کو اجاگر کیا اللہ ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور ہم لوگوں کو انکی شخصیت سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آج امت مسلمہ ایک ایسے عالم سے محروم ہو گئیہ ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے انکی شہادت کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا اور ہم لوگ انکا قرض تا زندگی نہیں اتار سکتے
__________________
دستخط: کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا میں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی.....! |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | منتظمین (14-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (14-06-09) |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,252
کمائي: 118,230
شکریہ: 14,207
5,251 مراسلہ میں 11,740 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا مرحوم کی سادگی اور تواضع کا تو میں خود بھی معترف ہوں۔ میرا ذاتی مشاہدہ رہا ہے۔
اس کے علاوہ دوسروں کو سننا اور برداشت کرنا۔ اچھی بات کو فورا تسلیم کرنا اور اس طرح کی بے شمار صفات تھیں جنہیں مولانا اپنے ساتھ لےکر رخصت ہو گئے۔ امید ہے کہ ان کے پسماندگان ان روایات کو تسلسل دیں گے۔ اللہ مولانا مرحوم کو اپنی جوار رحمت میںجگہ دے۔ آمین
__________________
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا محتاج اصلاح و دعا |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | منتظمین (14-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), رضی (14-06-09) |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 7,252
کمائي: 118,230
شکریہ: 14,207
5,251 مراسلہ میں 11,740 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لئے اپلائی کر دیا ہو گا؟؟
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 4 صارفین نے راجہ اکرام کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
یہ لازمی نہیں کہ ان کی موت تالی بان کے ہاتھوںآئی ہو اس مین کوئی اور سازش بھی ہو سکتی ہے۔ جس کا ابھی نقاب اتارنا لازم ہے
__________________
نوٹ۔۔۔۔ اپنے مستقبل کے لیے چھٹی پر ہوں۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 4 صارفین نے خلیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
یہ ایک سازش ہے جو کہ سماج دشمن عناصر کی ہے اس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے تاہم اس سانحے میں ایک عالم سے ہم لوگ محروم ہو گئے ہیں Last edited by ایس اے نقوی; 13-06-09 at 07:55 PM. |
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 28
مراسلات: 515
کمائي: 4,789
ميرا موڈ:
شکریہ: 811
257 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس میں "آی ایس آی" ب شامل ہو سکتی ہے کیوں کہ حکومت کو بھی مزہبی راہنمائوں کی ہمدردیاں چاہییے ہیں اجکل کے حالات کے مطابق کافی حد تک تو کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔میں نے ٹی وی پر دیکھا ہے مولویوں نے طالبان مردہ باد کے بینر ہاتھوں میں اٹھاے ہوئے تھے۔
یہ پھر پاکستان کو ایک نئے اور خطرناک موڑ پر لے جانے کی سازش ہے۔جو کو فقہ واریت کی جنگ ہے۔کیونہ ہڑتال سنیوں کی طرف سے کال کی گئی ہے۔دیو بندیوں کے کسی عالم نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔"افسوس تک نہیں کیا" |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے ملک بھائی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 28
مراسلات: 11,256
کمائي: 24,928,690
ميرا موڈ:
شکریہ: 5,025
2,470 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں کچھ نہیں کہتا بس انتظار کر رہا ہوں
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (14-06-09) |
|
|
#11 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (14-06-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 349
کمائي: 5,604
ميرا موڈ:
شکریہ: 287
256 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی معلومات ہیں۔
ماشاء اللہ ! بہت متاثر کن شخصیت تھی |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے راشد احمد کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | ایس اے نقوی (14-06-09), رضی (14-06-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
دوسرے دھاگہ میں دوبارا پوسٹ کرنے پر دلی معذرت:
تالی بان ایک ایسا فرقہ ہے جس کا نعرہ ہے " نظریاتی اختلاف کی سزا موت"
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فاروق سرورخان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 29
مراسلات: 4,459
کمائي: 18,471
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,888
1,799 مراسلہ میں 4,516 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا کی شہادت واقعی ایک المناک سانحہ ہے۔جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تاہم اس سانحہ کے بارے میں سبھی کو کچھ باتیں ذہن میں رکھنی چاہیں۔ جو بی بی سی کا مندرجہ بالا بظاہر معصوم درحقیقت مذموم آرٹیکل پڑہ کر میرے ذہن میں آیا۔ دشمنان پاکستان اس بات سے مایوس ہو چکے کہ اب وہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد آسانی سے کروا سکیں گے۔ مساجد،امام بارگاہوں پر نہ ختم ہونے والے حملوں اور مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ سے امت مسلمہ کے دشمنوں نے کوشش کی پچھلے کئی سالوں میں کہ وہ امت کے اتحاد کو شیرازہ پارہ پارہ کر دیں۔لیکن پاکستانی مسلمانوں نے انکی تمام مذموم خواہشات کو ناکام بنا دیا اور ملک میں مذہبی روا داوری قائم رہی اور کسی قسم کے شیعہ-سنی فسادات نے جنم نہیں لیا۔ تاہم ااب دشمنان اسلام نے ایک نئی چال کا آغاز کیا ہے اب ان کی کوششوں کا مرکز شیعہ-سنی فسادات کروانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ بریلوی-دیوبندی منافرت پیدا کرنے کی طرف بھی ہو گئی ہے۔ مخصوص میڈیا اور بالخصوص مغربی میڈیا اس سلسلے میں اپنے خاص ٹیکنیک کو بروئے کار لا رہا ہے۔ اس نہ محسوس ہونے والے پروپیگنڈہ میں طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ دیوبندی طالبان ...مزارات اور عرس کے مخا لف ہوتے ہیں اسی لیے وہ بزرگان دین کے مزارات کو تباہ کر رہے ہیں۔چونکہ بریلوی مکتبہ فکر میں مزارات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے تو اس طریقے سے طالبان-بریلوی منافرت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اور اس کے اشارے اس طرح بھی مل سکتے ہیں کہ طالبان کے جس شدت سے مخالف اور ان کے خلاف جس قدر مظاہرے بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے نکالے ہیں وہ کسی اور مکتبہ فکر سے اتنا رد عمل نہیں آیا۔ بات یہاں تک رہتی تو خیر تھی...سونے پر سہاگہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے آیا کہ جب انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام مدارس کو طالبان کی پناہ گاہ اور خود کش حملہ آوروں کے مدد گار قرار دیا۔اور ان مدارس پر حملہ کی بات بھی کی۔ اتفاق کہیے یا کچھ اور جنوبی پنجاب کے مدارس کی بہت بڑی غالب اکثریت دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔اور بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی ان مدارس سے مخاصمت بہت پرانی تو ہے لیکن اس قدر شدید کبھی نہ تھی ک فوج کشی کا مشورہ آتا۔ بہرکیف یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر طالبان کے خلاف شدید ترین فوجی کاروائی ہو رہی ہے ...طالبان ہر محاذ سے پسپا ہو رہے ہیں..وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔۔۔روزانہ درجنوں طالبان کئ ہلاقت کی خبر آتی ہے۔ ۔ ۔ ایسے میں یہ منطقی رد عمل ہو سکتا ہے کہ وہ افواج اور ان کی حمایت کرنے والے عوام پر حملے کریں اور مزاحمت کریں لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی توانایاں بزرگان دین کے مزارات کو ہی تباہ کرنے میں کیوں خرچ کر رہے ہیں۔جبکہ یہی طالبان اور مزارات پچھلی 5 سال سے موجود ہیں اور کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اسی منافرت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کا اشارہ مندرجہ بالا آرٹیکل میں بھی موجود ہے جو کہ بی بی سی نے لکھا ہے۔ بی بی سی نے اپنے بظاہر معصوم نظر آنے والے آرٹیکل میں ایک جید اور غیر متنازعہ عالم دین کو جان بوجھ کر "دیوبندی مسلمانوں کے عالم" قرار دے کر جزباتی ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ اب ایک ڈیوبندی کی موت ہوئی ہے۔ اس قسم کی بظاہر معصوم درحقیقت مزموم الفاظ آہستہ آہستہ جذباتی ذہنوں کو جتا رہے ہیں کہ تمہارے پر ظلم ہو رہا ہے۔وگرنہ مجھے اس بات پر تشویش ہےکہ آخر کیوں بزرگان دین کے مزارات کو بریلوی متبہ فکر کے بزرگان دین کے مذارات اور طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کے قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ بیشک میری آبزرویشنز سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن کم از کم ان معاملات میں محتاط ضرور رہیں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں کہ کون کیا کر رہا ہے اور کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
__________________
زندگی کیا ہے؟ پہلی سانس سے آخری ہچکی تک مسلسل کوشش . . . . . . ایک دوڑ . . . . . ایک ضد . . . . سب سے آگے نکل جانے کی' سب کچھ حاصل کر لینے کی ' جو نہ ملے اُسے چھین لینے کی۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 9 صارفین نے بدرالزمان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | فیصل ناصر (16-06-09), فاروق سرورخان (16-06-09), ملک بھائی (16-06-09), منتظمین (16-06-09), ایس اے نقوی (16-06-09), ابن آدم (16-06-09), خرم شہزاد خرم (16-06-09), راجہ اکرام (16-06-09), رضی (18-06-09) |
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,471
کمائي: 37,411
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,102
3,832 مراسلہ میں 9,549 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی اپنا مراسلہ سرورق پر پیش کریں۔
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | ایس اے نقوی (16-06-09), رضی (18-06-09) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| پولیس, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نظر, موٹر سائیکل, موت, مسجد, معذرت, احتجاج, اسلام, بھائی, بچوں, حال, خلاف, خبر, زندگی, سفر, شاگرد, طالبان, عالم, غرور, صدیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آپ کا ہر انداز ہو ایسا جو لگے پر وقار اور سادہ | مسافر | عمومی بحث | 2 | 09-02-09 04:01 PM |
| ھواؤں سے پوچھتی ھوں میں احوال اسی کا | Haya 786 | شعر و شاعری | 9 | 18-10-08 02:49 AM |
| جسٹس بھگوان داس کے باہر خواتین کی گرفتاری : سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کی حرکت | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 16-01-08 05:01 PM |
| فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سیاست میں آئے تو زندگی کو خطرہ ہوگا، غنویٰ بھٹو | ابن ضیاء | خبریں | 0 | 09-01-08 12:21 PM |
| سادہ پانی پیئے اور بیماریوں سے چھٹکارا پائیں | عدنان | شعبہ طب | 0 | 11-08-07 12:24 AM |