واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-10-07, 08:27 AM   #1
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 28-10-07, 08:27 AM

سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹونے 8سال بعد بھٹو کے مزار پر حاضری دی ،انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو اور استقبال کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہا پسندی کی سیاست آ مریت کی وجہ سے ہے اور ہم نے حکومت سے مذاکرات جمہوریت کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کا التوا کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا، چوہدریوں کا اقتدار ختم ہونے والا ہے۔ امید ہے صدر جنرل پرویز مشرف اپنی اہلیت کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے صدر کی اہلیت کے حوالے سے آنے والے فیصلے کے حوالے سے کہاکہ انہیں ایسی کوئی اطلاعا ت نہیں ہیں کہ سپریم کورٹ صدر کو نا اہل قرار دے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو منصفانہ بنانے کیلئے اصلاحات نافذکی جائیں ، انہوں نے کہا کہ خطرات موجود ہیں لیکن میں جلسے ضرور کروں گی،انہوں نے کہا کہ ان کے وطن واپس آنے کی راہ میں بے شمار رکاوٹیں ڈالی گئیں،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آمریت کی وجہ سے انتہا پسندی کی سیاست ہورہی ہے۔ یحییٰ خان کے دور میں الشمس اور البدر قائم ہوئیں ضیاء کے دور میں کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن متعارف ہوئی اور اب خود کش بمبار میدان میں آگئے ہیں۔ مجھ پر کراچی میں ہونے والا خود کش حملہ اس وجہ سے تھا کہ میں خوفزدہ ہو جاؤں اور ان انتہا پسندوں کی خواہش کے مطابق سیاست کروں مگر ایسا نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابقسکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹوکی سکھر ائیرپورٹ آمد کے موقع پرگھوٹکی، خیرپور اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں کارکنان جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے ہاتھوں میں پیپلز پارٹی کے پرچم تھامے ائیرپورٹ پر زبردست نعرے بازی کی، سکھر ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ملکی و غیر ملکی خبررساں اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ معاشی ، سیاسی بحران اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام میں جمہوریت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ملک میں جمہوریت کو بحال کرنے کے لیے ہم نے مفاہمت کی جو کوشش کی ہے اسے پوری قوم نے سراہا ہے کیونکہ اس سے پیپلز پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے ملک میں آئندہ جمہوری نظام کا نفاذ انتخابات کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ تمام علاقوں میں جاری عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔ بعد ازاں محترمہ بینظیر بھٹو اپنی رہائش گاہ نوڈیرو روانہ ہوگئیں۔نوڈیروسے نامہ نگار نے بتایاکہ بینظیر بھٹو نوڈیرو پہنچیں تو ہزاروں باشندوں نے ان کی آمد کے راستوں پر جمع ہوکر ان کا شاندار استقبال کیا۔ بینظیربھٹو نے نوڈیرو آنے سے قبل گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو‘ شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔نے کہا ہے کہ میرے پاکستان آنے میں بہت رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن میں اس عوام کے سہارے اپنے ملک میں آئی ہوں مجھے اپنے بھائیوں پر بھروسہ ہے کہ انہوں نے شہید بھٹو کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا تو مجھے بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے‘ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے‘ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنی دھرتی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں۔ اس موقع پر بینظیربھٹو کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن شریف کی بھی تلاوت کی‘ اس کے بعد بینظیربھٹو نے تعمیر ہونے والے مقبرے کا معائنہ بھی کیا اور ایک گھنٹے سے زائد وہاں موجود رہیں جبکہ بینظیربھٹو سیدھا نوڈیرو آنے کے بجائے مدئجی سے ڈکھن وایا رتوڈیرو کے راستے سے گڑھی خدابخش بھٹو آئیں‘ ان کے ہمراہ یپلزپارٹی کے رہنما بھی تھے۔لاڑکانہ بیورو رپورٹ کے مطابق ہفتے کی سہ پہر لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس اور بعد ازاں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹروں سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان آنے سے پہلے دہشت گردوں کی بات کی جاتی تھی اور مٹھی بھر لوگ ہر جگہ لوگوں کو دہشت زدہ کرنے میں مصروف تھے۔ کراچی میں پی پی کے پرچم تلے 30 لاکھ افراد جمع ہوئے اور ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے لواے افراد نے خون کا نذرانہ دے کر جام شہادت نوش کیا۔ ہم ان دکھوں کو سمجھتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اگر عوام کو طاقت ملے گی تو مسائل حل ہوں گے۔ ہم جمہوریت اور برابری کے نعرے پر ملک کے عوام کو متحد کریں گے۔ اگر ہم عوام کو متحد اور منظم کرنے گے تو یہ دکھ ختم ہو جائیں گے۔ ملک میں آمریت کی وجہ سے انتہا پسندی کی سیاست ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پرویزنے اب تک سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تائید کی ہے انہیں تسلیم کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی تک ایسی کوئی اطلاعات نہیں رہی کہ سپریم کورٹ انہیں نا اہل قرار دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2002 میں پی پی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے اور مجھے یقین ہے کہ شفاف انتخابات کے نتیجے میں پی پی پی کی حکومت قائم ہو گی۔ انہوں نے مزدی کہا کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس کو چال قرار دینے والے غلط ہیں کیونکہ وفاقی کابینہ نے اس آرڈیننس پر دستخط کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمارے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے۔ اس آرڈیننس کا وفاقی کابینہ سے منظور ہونے سے ہمیں اخلاقی فتح حاصل ہوئی ہے۔ ہم جنرل پرویز مشرف کے ساتھ بات کر کے ملک میں جمہوریت لانا چاہ رہے ہیں اور ان سے تقاضا کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لئے کچھ اصلاحات نافذ کریں

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 433
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, واقعات, قرآن, لوگ, موقع, موجودہ, ممکن, متعارف, مسائل, جام, خون, خواتین, خلاف, خان, سپریم, سیاست, سال, شاندار, صوبائی, صاف, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر بھٹو قتل تحقیقات: فیصلہ سلامتی کونسل کرے گی،اقوام متحدہ مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:46 PM
::: آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا سربراہ بننے سے بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی،ارباب رحیم ::: ابو کاشان خبریں 0 01-01-08 12:15 PM
آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا سربراہ بننے سے بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی،ارباب رحیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:20 AM
بائیکاٹ کردیا تو حکومت دھاندلی کے بغیر انتخابات میں کامیاب ہوجائے گی،بینظیربھٹو عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:21 AM
صورتحال بہتر ہوتے ہی ایمرجنسی اٹھالی جائے گی،اسمبلیوں کی مدت میں توسیع مشاورت سے ہوگی،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 07:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger