واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سانحہ سیالکوٹ : جسٹس کاظم کمیشن نے بیانات ریکارڈ نہیں کئے‘ متاثرہ فریقین کا دعویٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-10, 03:47 AM   #1
سانحہ سیالکوٹ : جسٹس کاظم کمیشن نے بیانات ریکارڈ نہیں کئے‘ متاثرہ فریقین کا دعویٰ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 01-09-10, 03:47 AM

پولیس نے رابطہ کیا نہ کمیشن نے‘ مقتول بلال کے والد کی گفتگو ‘ تمام کے بیانات لئے گئے : جسٹس کاظم کی تردید
اسلام آباد( عثمان منظور) سانحہ سیالکوٹ میں ملوث دونوں پارٹیوں کے قانونی ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی اتھارٹی یا جسٹس کاظم کمیشن نے ان کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے ہیں تاہم جج کے بقول تمام کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اس تنازع کے حوالے سے جب جسٹس (ر) کاظم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بلال کے والد نے تحریری بیان پیش کیا ہے جو سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے اور گاؤں کی36خواتین سمیت زخمی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس کاظم نے جواب دیا کہ مغیث اور منیب کے خاندان کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ متوفی بلال 15اگست کو جس کے مبینہ قتل پر ہجوم نے مشتعل ہو کر دونوں بھائیوں کو مار دیا تھا کے والد نے دی نیوز کو بتایا کہ اس سے بیان کے لئے کسی شخص نے رابطہ کیا نہ ہی کمیشن نے رابطہ کیا ہے۔ شوکت جس کا ایک بیٹا 15اگست کو قتل ہوگیا تھا اور دوسرا شدید زخمی ہے جبکہ تیسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے نے پولیس و دیگر اور خاص طور پر میڈیا کی طرف سے ان سے سرد مہری برتنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس نامہ نگار کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کمیشن نے طلب کیا ہے نہ پولیس نے ، بلال کے والد نے بتایا کہ ”مجھے میرے گرفتار بیٹے سے بھی نہیں ملنے دیا گیا کیونکہ پولیس نے مجھے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔“ انہوں نے کہا ان کا خاندان ایک انتہائی کربناک صورتحال سے دو چار ہے جبکہ کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں تھا۔بٹر گاؤں کے ہی ایک عمران نامی شخص نے دونوں بھائیوں کے بہیمانہ قتل کے بعد کی صورتحال بارے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خود کو ایک نجی ٹی وی کا رپورٹر ظاہر کرنے والا ایک شخص گاؤں آیا اور گاؤں والوں کے انٹرویو نشر کرنے کیلئے 5ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور گاؤں نے 20ہزار جمع کر کے اس کو دیئے لیکن وہ بھاگ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والے آسانی سے اس شخص کو پہچان سکتے ہیں لیکن میڈیا سے خوفزدہ ہیں اور انہیں خوف ہے کہ اگر وہ واقعی ٹی وی رپورٹر ہوا تو مزید مصیبت میں پھنس جائیں گے، عمران نے کہا کہ تمام گاؤں والے اپنے حلفیہ بیانات جمع /ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں۔ دونوں نوجوانوں کے خاندان کے قریبی ذرائع نے نامہ نگار کو بتایا کہ جسٹس (ر) کاظم نے مغیث یا منیب کے خاندان کے کسی فرد کا بیان ریکارڈنہیں کیا تاہم جسٹس کاظم نے غمزدہ خاندان سے رابطہ ضرور کیا اور متوفی بلال اور اس کے بھائیوں کے ساتھ دونوں بھائیوں( منیب اور مغیث ) کے تعلقات /رابطوں کے بارے میں جاننے کیلئے مدد طلب کی۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس کاظم کے مطابق بلال اور ان کے بھائی دونوں بد قسمت بھائیوں کو قتل کے واقعہ سے پہلے بہت اچھی طرح جانتے تھے۔ بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کے خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ ”جسٹس کاظم نے غمزدہ خاندان کو یہ بھی کہا کہ وہ سچ تک پہنچ گئے ہیں اور منیب اور مغیث کے خاندان کے ارکان کے بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔“ تاہم دی نیوز کے رابطے پر جسٹس (ر) کاظم نے ان دعوؤں کو مسترد کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسٹس کاظم نے اپنی رپورٹ منظر عام پر لائے بغیر ہی سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ متوفی بلال کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ دونوں مقتول بھائی ڈاکو تھے اور بلال اور اس کے بھائیوں کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ سول خفیہ ادارے کی رپورٹ میں بھی دونوں بھائیوں کو ڈاکو ظاہر کیا گیا ہے۔ تھانہ صدر سیالکوٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گولیاں، نمبر پلیٹیں اور دیگرچیزیں ان دونوں لڑکوں سے برآمد ہوئی تھیں۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائیوں کے چچا ضرار بٹ نے اس نامہ نگار کو بتایا کہ اس کے بھتیجے معصوم تھے اور اس کے علم میں صرف اس گاؤں میں جہاں وہ قتل ہوئے وہاں کے لڑکوں کے ساتھ لڑائی کا ایک واقعہ آیا تھا اور جھگڑا کرکٹ میچ پر ہوا تھا۔ ایک سرکاری چشم دید گواہ نے یہ کہا ہے کہ دونوں نوجوان معصوم تھے۔ ریسکیو 1122کے انچارج محمد شوکت جنہوں نے سارا واقعہ دیکھا نے کہا کہ دونوں نوجوان معصوم تھے اور ایسا لگتا ہے کہ مخالفین جو بعد ازاں ایک ہجوم میں بدل گئے دیرینہ دشمنی پر ان کو سبق سکھانے کیلئے کافی دیر سے ان کے راستے میں چھپے بیٹھے تھے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-09-10)
پرانا 01-09-10, 07:05 AM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے اللہ عزوجل مظلوموں‌ کی مغفرت فرما، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, پہچان, پولیس, نیوز, میڈیا, منظور, مطابق, انٹرویو, انداز, اسلام, تحریری, جواب, خواتین, دیکھا, سپریم, شخص, طور, طلب, علم, عمران, عثمان, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ: جسٹس کاظم رپورٹ میں اہم سوالات کے جوابات نہیں دیئے گئے گلاب خان خبریں 0 02-09-10 03:15 AM
سیالکوٹ تاریخ کے آئینے میں ایس اے نقوی میرا پاکستان 17 10-05-09 03:15 PM
چیف جسٹس اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے معاملے میں سیاستدانوں نے غداری کی ہے ،عمران خان ابن جلال خبریں 0 28-11-08 11:26 AM
2300 قبل مسیح کے پتھروں پر نقش و نگار دریافت کرنے کا دعویٰ instafotos خبریں 0 01-07-08 02:20 PM
جسٹس سید زاہد حسین لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger