واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-10, 03:33 AM   #1
سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 01-09-10, 03:33 AM

اگوکی (نامہ نگار) سیالکوٹ پولیس نے 15 اگست کی علی الصبح دو سگے بھائیوں کی پولیس کی موجودگی میں وحشیانہ تشدد سے ہلاکت کے مقدمہ میں سابق ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے جن کو آج یکم ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ بلال صدیق کمیانہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ سابق ڈی پی و سیالکوٹ وقار احمد چوہان اوردیگر پانچ پولیس کانسٹیبلوں محمد یاسین، بشیر احمد، ناظر حسین، نصیر احمد اور محمد اکرم کو ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں مغیث سجاد بٹ اور منیب سجاد بٹ کے چچا مدعی مقدمہ ضرار بٹ سے شناخت کر کے نامزد کیا ہے جس کے بعد ان کی گرفتاریوں کا مقدمہ کے ریکارڈ میں اندراج کر کے باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا الیاس کو حراست سے فرار کروانے والے سب انسپکٹر عبدالرشید کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مقدمہ میں مطلوب سابق ایس ایچ او انسپکٹر رانا محمد الیاس سمیت دیگر مفرور چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں نامزد 28 ملزمان میں سے 23 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دریں اثناء علاقہ مجسٹریٹ و سول جج سیالکوٹ قیصر حسین مرل نے سانحہ سیالکوٹ کے تفتیشی آفیسر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوا دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار سب انسپکٹر شہنشاہ بخاری، اے ایس آئی سرفراز، پولیس کانسٹیبل محمد نواز اور پولیس کانسٹیبل محمد یاسر کو فاضل جج کی عدالت میں پیش کیا۔ مزید برآں سانحہ سیالکوٹ کے مقدمہ میں گرفتار 17 ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اوردونوں بھائیوں کی ہلاکت کیلئے استعمال ہونے والے ڈنڈے اور لاٹھیاں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پربرآمد کر لی ہیں۔ اس سانحہ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ریٹائرڈ جسٹس کاظم علی ملک جوڈیشل انکوائری مقرر کر چکے ہیں جو اپنی رپورٹ (آج) یکم ستمبر کو سپریم کورٹ میں پیش کریں گے جبکہ سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی ایڈیشنل آئی جی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں قائم کردہ پانچ رکنی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بھی اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 100
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, گئی, پولیس, یاسر, وقار, نواز, مکمل, میڈیا, ملک, آج, استعمال, جیل, جائے, حکم, ریکارڈ, روزہ, سپریم, شناخت, شروع, طور, علی, علاقہ, عدالت, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ ،تین سالہ بچی کیخلاف اسی سالہ نانی سمیت مقدمہ جاویداسد خبریں 2 11-11-10 12:32 AM
سانحہ سیالکوٹ:ہتھکڑی سے محفوظ ڈی پی او سمیت چھ ملزم جیل چلے گئے جاویداسد خبریں 0 01-09-10 05:59 PM
سیالکوٹ بھائیوں کی ہلاکت معمہ ، پولیس کو کوئی کرکٹ گراﺅنڈ نہیں ملی جاویداسد خبریں 1 28-08-10 03:49 PM
سانحہ سیالکوٹ کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں کی اکھاڑپچھاڑ محمدعمر خبریں 0 26-08-10 08:01 PM
شہدادکوٹ :راکٹ حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 1 23-09-08 03:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger