|
سانحہ سیالکوٹ میں ریسکیو کا عملہ ملوث ہے: تفتیشی ٹیم

26-08-10, 05:53 PM
26 اگست 2010
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے قتل کی تفتیشی ٹیم کے رکن ڈی آئی جی مبشر کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کا عملہ اس واقعے میں ملوث ہے۔ سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے قتل کی تفتیشی ٹیم کے رکن ڈی آئی جی مبشر نے کہا کہ جب دونوں بھائی حافظ مغیث اور منیب کو ریسکیو 1122 کے حوالے کیا گیا تو چھوٹا بھائی منیب زخمی تھا ۔ اس کو ریسکیو کے عملے نے طبی امداد نہیں دی۔ اگر اسے ہسپتال منتقل کر دیا جاتا تو یہ المنا ک واقعہ نہیں ہوتا۔ ریسکیو 1122 کا کام جان بچانا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض میں غفلت برتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|