|
سانحہ سیالکوٹ:ہتھکڑی سے محفوظ ڈی پی او سمیت چھ ملزم جیل چلے گئے

01-09-10, 05:59 PM
01 ستمبر 2010
سانحہ سیالکوٹ:ہتھکڑی سے محفوظ ڈی پی او سمیت چھ ملزم جیل چلے گئے سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار سابق ڈی پی او وقار چوہان سمیت چھ پولیس اہلکار وں کو سات دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ معطل ڈی پی او وقار چوہان کو ہتھکڑیوں کے بغیر خفیہ راستے سے جبکہ ساتھی ملزم پولیس اہلکاروں کو قیدیوں کی وین میں چہرے ڈھانپ کر اور ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانانثار احمد کی عدالت نے سماعت کے دوران ڈپٹی پراسکیوٹر پنجاب رانا بختیار اور پولیس نے استدعا کی کہ ڈی پی او وقار چوہان سمیت پیش کیے جانے والے ملزموں سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے،انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے ڈی پی سمیت چھ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ عدالتی حکم کے بعد ڈی پی او وقار چوہان کو دوبارہ خفیہ راستے اور دیگر ملزموں کو قیدیوں کی جیل میں لے جانے والی وین میں بٹھا کر روانہ کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی پراسکیوٹر پنجاب رانا بختیار نے ڈی پی او وقار چوہان سے متعلق سوال پر بتایا کہ یہ ضروری نہیں تھا کہ ان کو عدالت میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جائے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|