واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سانحہ نشتر پارک ،12 مئی ،18 اکتوبر کے واقعات کی ازسر نوتحقیقات ہو گی،لیاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 09:21 AM   #1
سانحہ نشتر پارک ،12 مئی ،18 اکتوبر کے واقعات کی ازسر نوتحقیقات ہو گی،لیاری
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 09:21 AM

سانحہ نشتر پارک ،12 مئی ،18 اکتوبر کے واقعات کی ازسر نوتحقیقات ہو گی،لیاری سے گینگ وار کا خاتمہ 2 ہفتے میں ہو جائیگا،صوبائی وزیر داخلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ12 مئی سانحہ 18اکتوبر، سانحہ نشتر پارک(12ربیع الاول) اور دہشت گردی کے بڑے واقعات کی از سر نو تحقیقات کی جائیگی، لیاری کراچی میں گینگ وار کے دوران گذشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کو مارنے پر ہم لیاری کے عوام سے معافی مانگتے ہیں کراچی میں امن وامان کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائیگی ایک ماہ کے اندر اندر سندھ کے لوگوں کو امن و امان میں بہتری نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ اگر قتل کے نامزد ملزمان کی رہائی میں ارباب رحیم ملوث ہوئے تو انہیں بھی ملزمان نامزد کرینگے، صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق کرینگے وہ اتوار کو سندھ کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، صوبائی وزیر داخلہ نے سانحہ9اپریل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ نے اپنے کارکنوں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اب میں اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں 9اپریل کے واقعات میں جو لوگ ملوث تھے ان کے لیڈر نے خود ہی وضاحت کردی ہے سانحہ18اکتوبر ،سانحہ12مئی،سانحہ نشتر پارک سمیت تمام بڑے واقعات کی از سر نو تحقیقات کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سانحہ18اکتوبر کے حوالے سے قائم کیے گئے تحقیقاتی ٹریبونل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور اسے مسترد کردیا تھا اس لیے میں اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمن جاری ہونے کے باوجود اس ٹریبونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے بلکہ میں نے سمن کی وصولی کے وقت اس پر یہ لکھ دیا تھا کہ ہماری قائد اس ٹریبونل کو مسترد کر چکی ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیاری میں گینگ وار کے دونوں سرکردہ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے اور اس کا مجھے مثبت جواب ملا ہے اور میں لیاری کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ لیاری میں گینگ وار کا خاتمہ ایک سے دو ہفتے میں ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا تا کہ وہ منشیات فروشوں کے چنگل میں نہ آئیں لیاری میں تعینات راشی پولیس افسروں کی جگہ اہل افسروں کو تعینات کیاجائیگا ہم نے آئی جی سندھ سمیت ڈی آئی جیز ڈی پی اوز اور دیگر اہم اسامیوں پر ایسے افسران کو تعینات کیا ہے جو اچھی شہرت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے نئے آئی جی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے سندھ کے عوام کو ایک ماہ کے اندر اندر امن وامان کی صورتحال میں بہتری نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی میرٹ پر تعیناتی کی جائیگی کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس کے مسائل کا بھی علم ہے ہم پولیس کے مسائل حل کرینگے تاکہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے سکیں اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجاسکے انہوں نے کہا کہ کے ٹی این کے کیمرہ مین منیر سانگی قتل کیس میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیاجائیگا اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر یہ بات سامنے آئی کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے نامزد ملزمان کو آزاد کیا ہے تو انہیں بھی منیر سانگی قتل کیس میں نامزد کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ واقعہ کس کے کہنے پر ہوا ہم الطاف حسین انڑ کے تاریخ جغرافیہ سے اچھی طرح واقف ہیں وہ آج نہ صرف اپنے علاقے میں نہیں ہیں بلکہ چھپتے پھر رہے ہیں ہمیں دوبارہ کسی جنرل یا کرنل کے پاس نہیں ووٹ لینے عوام کے پاس جانا ہے لہذا ہم جو بھی فیصلے کرینگے عوام کی امنگوں کے مطابق کرینگے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 215
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, واقعات, وزیر, نظر, مسائل, آج, اعلیٰ, بے نظیر, جواب, حل, خصوصی, ذوالفقار, صورتحال, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خطبات احمدیہ ازسرسید احمد خان گوندل کتاب گھر 0 30-07-10 08:52 PM
سانحہ عاشورہ پر نزر آتش ازسرنو تعمیر کا اعلان۔۔۔۔ شریف خبریں 3 05-03-10 06:36 PM
سری لنکا میں خودکش حملہ،12 پولیس اہل کار ہلاک Real_Light خبریں 0 17-06-08 02:56 PM
نیپال: بس اسٹیشن پر بم دھماکا ،2 افراد ہلاک ،12 زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:13 PM
بے نظیر کے قتل کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بھیجنے کی حمایت کی جائے،12 ڈیموکریٹ ارکان کا نگریس کا بش حکومت سے مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 08:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger