واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سانحہ کارساز:انکوائری ٹریبونل میں سیکیورٹی پلان پیش،دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے مقدمے کی سماعت ملتوی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 08:44 AM   #1
سانحہ کارساز:انکوائری ٹریبونل میں سیکیورٹی پلان پیش،دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے مقدمے کی سماعت ملتوی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-12-07, 08:44 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سانحہ 18 اکتوبر کی انکوائری کرنے والے ٹریبونل کے چیئرمین ڈاکٹر غوث محمد نے منگل کو ایس ایس پی سیکورٹی امین قریشی کا بیان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ارشد لودھی نے قلمبند کرایا۔ منگل کواپنے بیان میں امین قریشی نے 18اکتوبر کے حوالے سے سیکورٹی پلان پیش کیا۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 18 اکتوبر پر دوسری ایف آئی آر درج کرنے کیلئے مقدمے کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں امین قریشی نے سیکورٹی پلان پیش کیا جو بے نظیر بھٹو کی آمد کے موقع پر تیار کیا گیا تھا۔ سیکورٹی پلان کی تیاری کے لئے سی سی پی او ، مختلف ڈی آئی جیز وغیرہ سے منظوری لی۔ سیکورٹی کے لئے منعقد مختلف اجلاسوں میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں ان میں نثار کھوڑو، میجرل جنرل احسان، سید قائم علی شاہ ، آفتاب شعبان میرانی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی مشاورت رہی، ان کی مرضی سے پیپلزپارٹی کے غیر مسلح رضاکار بھی رکھے گئے۔ ٹریبونل کے چیئرمین نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد افضل سومرو نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سانحہ 18اکتوبر کے بارے میں دوسری ایف آئی آر درج کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ مسعود نورانی نے کہا ہے کہ دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا سیشن جج کا حکم خلاف قانون ہے، سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو اور سرکاری وکیل کی باہمی رضامندی سے سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 377
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, وزیراعظم, نثار, موقع, بے نظیر, حکم, خلاف, درخواست, شعبان, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تصویر کا دوسرا رخ - سیکیورٹی اداروں کی غلطیاں ھارون اعظم پاکستان میں دہشت گردی 4 27-02-10 01:53 PM
حکومت نے سفارتکاروں اور دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کردی ابن جلال خبریں 0 26-09-08 02:59 PM
نواز شریف نے سرکاری خرچ پر سیکیورٹی کی حکومتی پیشکش مستردکردی عبدالقدوس خبریں 1 13-04-08 08:24 AM
ق لیگ کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:33 AM
سیکورٹی خدشات: بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger