|
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست

27-10-07, 09:52 AM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلوس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے انوسٹی گیشن کی ٹیموں نے ناظم آباد‘ اورنگی ٹاؤن‘ کورنگی‘ قائد آباد‘ سائٹ کے علاقوں میں چھاپے مارے اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اب تک ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نادرا سے حاصل ہونے والی معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ہے۔ پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم نے 18 اکتوبر کو شارع فیصل پر مختلف کمپنیوں کے نصب ٹاورز کے ذریعے موبائل کالوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|