|
سانحہ کراچی:صدر مشرف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش قبول کریں،امریکی سینیٹرز

25-10-07, 09:07 PM
واشنگٹن …تین امریکی سینیٹرزنے صدر پرویز مشرف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیاہے کہ کراچی بم دھماکوں کی تحقیقات میں امریکی تعاون کی پیشکش قبول کریں۔ریاست ڈیلا وئر سے ڈیموکریٹک سینیٹر جوزف بڈن ،کنیکٹی کٹ سے آزادسینیٹر جوزف لیبر مین اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹک سینیٹر پیٹرک لی اے نے یہ خط صدر مشرف کو گزشتہ روز لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کے وسائل اس حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مددگار ہوتے ہیں تو یہ امریکی سینیٹرز ان وسائل کی فراہمی کے لیے جوہو سکا کریں گے۔ خط میں صدر مشرف سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کو مکمل تحفظ دیاجائے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکولر سیاستدانوں کو حکومت میں شامل عہدیداروں ، ریٹائرڈ فوجی یا انٹیلی جنس اہل کاروں سے مبینہ خطرات پر امریکی سینیٹرز کو تشویش ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|