|
سانحہ کراچی پر فرانس میں مقیم سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار مذمت

22-10-07, 06:48 PM
سانحہ کراچی پر فرانس میں مقیم سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار مذمت
فرانس میں مقیم پاکستان کی سیاسی وسماجی شخصیات نے سانحہ کراچی کی شدید مذمت کرتے ہوئی اسے ملک دشمن کارروائی قرار دیاہے اور کہا کہ اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔چوہدری محمد ارشدمارتھ، یوتھ ونگ کے صدر اعظم منیر مارتھ ،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری اکرم وسن،راجہ عابد حسین ایڈوکیٹ،ادارہ منہاج القران کے چوہدری محمد سعید اورچوہدری طاہر اقبال کاکہناہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے پرہر انسان کادل ہل کررہ گیا ہے اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مٹھی بھرعناصر کی انسا نیت کیخلاف کارروائیوں کی بدولت جہاں اسلام کی بدنامی ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کو شرمندگی اورپریشانی کاسامنابھی کرناپڑتاہے۔ ان شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردارتک پہنچا ئیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|