واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ساڈے نال ٹکرا کے تے ویکھو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-11-09, 10:47 AM   #1
ساڈے نال ٹکرا کے تے ویکھو
احمدنواز احمدنواز آف لائن ہے 17-11-09, 10:47 AM

ہمارے حادثاتی صدر پاکستان نے فرمایا ہے کہ
ہمارے قدم نہیں ڈگمگائیں گے:
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی طاقت ہے اور سیاسی طور پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ ان کی جماعت کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کی توقع رکھتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔
صدر زرداری کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی میڈیا میں ان کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ایوانِ صدر میں برسرِ اقتدار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی مجلسِ عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری، جو پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، نے کہا ’ہمارے مخالفین کچھ بھی کہیں اور ہماری قیادت کے خلاف بدنامی کی کتنی ہی مہم کیوں نہ چلائی جائے، پیپلز پارٹی کے قدم نہیں ڈگمگائیں گے اور پارٹی لوگوں کی خدمت کے مقصد کو آگے بڑھائے گی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی طاقت ہے اور سیاسی طور پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایوانِ صدر میں رات گئے تک جاری رہنے والے مجلسِ عاملہ کے اس اجلاس میں وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کے شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے شریک چیئرمین اور ملک کے صدر آصف علی زرداری کی قیادت اور حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
فرحت اللہ بابر کے بقول صدرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جمہوری طریقۂ کار سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنائیں اور آمریت کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کو سیاسی و معاشی اصلاح اور تعمیرِ نو کی راہ پر گامزن کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ’پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی فتوحات کسی نے خیرات میں نہیں دی بلکہ اُس نے تمام صوبوں کے لوگوں کی مدد سے سیاسی فتح حاصل کی۔‘
صدر کے ترجمان کے مطابق انہوں نے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی برتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور انہوں نے بدنامی کی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔
فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ’ کچھ لوگ روزانہ ہماری موت کی خبر لکھ لیتے ہیں، جتنی مرتبہ وہ ہماری موت کی خبر لکھتے ہیں اتنا ہی دفعہ وہ مایوسی اور بے چینی کا شکار ہوتے ہیں۔ میں اپنی جماعت، کارکنوں اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو ماضی میں بھی متحد رہے اور مستقبل میں بھی ایک ساتھ رہیں گے۔‘
عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کی طرف سے یہ سخت ترین الفاظ سے بھرپور خطاب تھا اور بظاہر انہوں نے پاکستانی میڈیا میں ان خبروں اور تجزیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جن میں صدر آصف علی زرداری کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ صدارت کا عہدہ رکھنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

ماخذ: بی بی سی اردو ۔ کام ۔۔۔۔۔۔ 17 نومبر 2009ء
__________________
کی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم بھی تیرے ہیں
احمد نوازعباسی

 
احمدنواز's Avatar
احمدنواز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 112
Reply With Quote
احمدنواز کا شکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش (17-11-09)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, قدم, لوگ, مکمل, موت, اللہ, اردو, خلاف, خبر, رات, زرداری, عوام, علی, علاقہ, عاملہ, صوبوں, صوبائی, صدارت, صدر, صدرِ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ھوس نے کر دیاھے ٹکڑے ٹکڑے نوعِ انسان کو۔۔۔۔ اخوت کا بیاں ھو جا،محبت کی زباں ھو جا۔ عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 7 15-05-11 02:08 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:13 PM
دیکھو پھر تم ہمیں رلانے بیٹھ گئے ھو The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 09:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger