واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سرائیکی خطے پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے گا۔ ۔ ۔ سید یوسف رضا گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-11, 12:28 PM   #1
سرائیکی خطے پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے گا۔ ۔ ۔ سید یوسف رضا گیلانی
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 18-09-11, 12:28 PM

South Asian News Agency (SANA) ⋅ September 18, 2011 ⋅

مظفر گڑھ (ثناء نیوز )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ عوام نے 5 سال کے لیے منتخب کیا ہے ابھی دو سال رہتے ہیں جو کمی رہ گئی ہے ان دو سالوں میں دور کریں گے ۔ عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے وسائل کا رخ ان کی طرف پھیر دیں گے ، جنوبی پنجاب کے عوام کو نیا صوبہ دیں گے ۔کسی نے صوبے کی مخالفت کی جرات کی تو عوام انہیں انتخابات میں مسترد کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مظفر گڑھ میں ترک حکومت کی معاونت سے سیلاب متاثرین کے لیے ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم نے سرائیکی میں خطاب کیا اور کہا کہ سرائیکی علاقوں میں سرائیکی میں خطاب کو ترجیح دیتا رہوں گا ۔ انہوںنے ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے ترکی کی تعریف کی اور کہاکہ ہم ترک عوام کے شکر گزار ہیں ۔ مظفر گڑھ ، راجن پور ، فاضل پور کے متاثرہ خاندانوں کے لیے 4 ہزار 620 گھر تعمیر ہوں گے ۔ اربوں روپے کی لاگت آئے گی صرف گھر نہیں بنیں گے بلکہ دوسری سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔ترک اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں بہترین تعلقات ہیں سندھ بلوچستان میں بھی اس قسم کے ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے ترکی مدد دے گا ۔ پاکستان اور ترکی مل کر متاثرین کی خدمت کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کے لیے امریکا کا دورہ منسوخ کیا ہے ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔ مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے متاثرین کی مدد ہمارا فرض ہے ۔ پاکستانی قوم دلیر تگڑی اور مضبوط قوم ہے جس پر فخر ہے عوام تمام مشکلات کا جرات مندی سے مقابلہ کر رہی ہے عالمی کساد بازاری ہو ، لوڈشیڈنگ یا سیلاب کی تباہ کاریاں عوام نے استقامت سے ان کا مقابلہ کیا دہشت گردی کا مقابلہ بھی کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی زندگیاں تنگ نہ ہوں ۔ ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ مظفر گڑھ پیپلزپارٹی کا قلعہ اور لاڑکانہ ہے ۔اس علاقے میں کسی کے چکروں میں اور ٹکریں مارنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ عوام روایتی طور پر ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی سے وابستہ ہیں ۔ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے جلد مقامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں مظفر گڑھ شہر کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے گا ۔ ملتان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر جاری ہے ۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا مظفر گڑھ کے قریب موٹر وے شروع کیجائے گی ۔آئل ریفائنری میں توسیع کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں انہوںنے پاکستان بیت المال کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کے تمام علاقوں کے غرباء اور مسکینوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرے ۔ ارکان پارلے منٹ اس بارے میں سروے کو ممکن بنائیں ۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو نیا صوبہ دیں گے ۔کسی کو اس نئے صوبے کی مخالفت کی جرات نہیں ہوگی جس نے ایسا کیا عوام انہیں مسترد کر دیں گے ۔پسماندہ عوام کے 65 سالہ دکھوں کے مداوے کا وقت آگیا ہے ۔SANA (South Asian News Agancy) | سرائیکی خطے پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے گا۔ ۔ ۔ سید یوسف رضا گیلانی
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 132
Reply With Quote
پرانا 18-09-11, 05:02 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو پھر مہاجر صوبہ بنانے میں کیا حرج ہے ۔ یہ نیک کام بھی جلد ہونا چاہیئے ۔
ویسے زبان کی بنیاد پر صوبوں کے قیام کا میں مخالف ہوں ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
ہونا, قیام, چاہیئے, مہاجر, مخالف, بنیاد, جلد, حرج, زبان, صوبہ, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی روشنی گپ شپ 3 30-01-11 09:21 PM
صدر زرداری کا نوازشریف کو فون، سیاسی صورتحال پر گفتگو گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:46 AM
صورت یا دولت نہیں سیرت اور اعمال فیصل ناصر متفرقات 2 02-03-09 09:32 AM
ابو یوسف یعقوب المنصور خرم شہزاد خرم تاریخ کا آئینہ 4 27-02-09 02:56 PM
صوبے کی ترقی اور روزگار کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں، جام یوسف خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger