|
سربجیت کو راکھی باند ھنے کیلئے بہن کو ویزا نہ ملا

24-08-10, 04:36 PM
24 اگست 2010 نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان نے اسے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ وہ ہندوﺅں کے تہوار ”رکشا بندھن “ کے موقع پر سربجیت سنگھ کو راکھی باندھنے کیلئے پاکستان جانا چاہتی تھی ۔ دلبیر کور کے مطابق اس نے ویزے کیلئے تین ہفتے قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی اور بھارتی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کو اس کے ویزے کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ کو سفارش کی جائے گی مگر پاکستان نے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے ۔دلبیر کور کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے اس کی ویزا درخواست اسلام آباد بھجوائی تھی لیکن اسکے ویزے کے بارے میں وہاں سے تاحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی تاہم مجھے امید ہے کہ پاکستانی حکومت اسکی درخواست پر دوبارہ غور کرے گی ۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|